خلیفہ اوّل بلا فصل، افضل البشر بعد از انبیا، تاجدارِ صداقت سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کے عرس مبارک کے موقع پر 6 جنوری 2024ءبروز ہفتہ جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ واربرٹن کے تحت المدینہ میرج ہال واربرٹن میں طلبائے کرام میں شوقِ علمِ دین کو بڑھانے اور نئی نسل میں عقائد حقہ کو مزید پختہ کرنے کے سلسلہ میں سرپرست اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔

اجتماع پاک میں طلبائے کرام نے مختلف زبانوں میں نعت و بیان کئے نیز طلبائے کرام کی مختلف ٹیموں کے مابین سیرتِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ اور دیگر علمی موضوعات پر مشتمل سوالات و جوابات کا سلسلہ ہواجبکہ فائنل جیتنے والی ٹیم کو انعامات بھی دیئے گئے ۔

٭بعدازاں لاہور ڈویژن ذمہ دار جامعات المدینہ بوائز کے ذمہ دار مولانا محمد نوید مدنی عطاری نے ”شانِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہکے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔

٭آخر میں سالانہ امتحان 2023 ء میں پوزیشن حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔

اس پر کیف اجتماع میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری ، ڈسٹرکٹ ننکانہ نگران محمد شکیل عطاری، امیر سنی علما کونسل واربرٹن کے مولانا اشفاق احمد رضوی صاحب ، مولانا اسد عطاری مدنی ، مفتی اکرم رضوی صاحب ، مفتی یونس مجددی صاحب ،مولانا محبوب عالم صاحب ، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمود قاضی ، سینئر صحافی لبیب مغل سمیت ادارے کے طلبائے کرام، سرپرست حضرات اور اساتذۂ کرام اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کرکے محبت صحابہ و اہلِ بیت  ر ضی اللہ عنہ و رضوان اللہ علیہم اجمعین کو جلا بخشی۔(رپورٹ: مولانا محمد رمضان عطاری مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ واربرٹن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )