4 دسمبر 2024ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
دعوتِ اسلامی کے تحت ماہانہ آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں گجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ دار
اسلامی بھائیوں (مفتشین) نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جوادعطاری نے
مفتشین سے شعبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے طلبۂ کرام میں مزید بہتری لانے، انگلش لینگویج کورسز میں طلبۂ کرام
کو شرکت کروانے اور دیگر تعلیمی معاملات
پر مشاورت کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری نے تجوید
و قرأت اور ڈویژن وائز تربیتی سیشنز کے بارے میں رہنمائی کی جس پر تمام ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صوبائی دارالحکومت
لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا
گیا جس میں شخصیات، تاجران اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
اجتماع کا
آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا
جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعقور رضا عطاری نے ”قیامت کی
نشانیوں“ کے موضوع پر بیان کیا۔
دورانِ بیان
رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدِ اجتماع تمام عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
وائس چانسلر میجر جنرل شاہد محمود کیانی (ریٹائرڈ)
کی والدہ محترمہ کے جنازے میں شرکت
گزشتہ روز نیشنل
یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML)اسلام آباد کے
موجودہ وائس
چانسلر میجر جنرل شاہد محمود کیانی (ریٹائرڈ) کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مرحومہ کے نمازِ
جنازہ میں شرکت کی۔
رکنِ شوریٰ نے
تدفین کے بعد قبر پر اذان دی جبکہ نعت خوانی سمیت صلوٰۃ و سلام کا بھی سلسلہ رہا ۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وائس چانسلر میجر
جنرل شاہد محمود کیانی (ریٹائرڈ) سمیت دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی۔
اس موقع پر
رکنِ شوریٰ کی لیفٹیننٹ جنرل محمد تبسم، میجر
جنرل (ریٹائرڈ) محمد افضل، میجر (ریٹائرڈ) محمد طفیل، میجر (ریٹائرڈ) محمد
ذوالفقار اور انجینئر طاہر محمود کیانی سے
ملاقات ہوئی۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون
رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عرس سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی میں دعوتِ اسلامی کے
زیر اہتمام محافلِ نعت کا انعقاد کیا
جائیگا
25 اکتوبر سے یکم نومبر 2024ء تک پکا قلعہ
حیدر آباد سندھ میں حضرت سیدنا سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی رحمۃُ اللہِ علیہ کا سالانہ عرس منعقد ہونے جارہا ہے۔
دورانِ عرس دعوتِ اسلامی کے شعبہ مزاراتِ
اولیاء کے زیر اہتمام وقتاً فوقتاً محفل
نعت کا انعقاد کیا جائیگا۔ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی محفل میں 25
اکتوبر کو بعد نماز عشاء رکنِ شوریٰ
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور 28 اکتوبر کورات 10:30 بجے شیخ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ 31 اکتوبر
2024ء کو دوپہر 1:30 تا 2:30 قرآن خوانی ، فاتحہ و دعا کا سلسلہ ہوگا جس میں مدارسُ
المدینہ کے طلبائے کرام قرآنِ پاک کی تلاوت کریں گے۔
تمام عاشقانِ رسول سے اس پُر رونق محفل میں
شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
آقا
کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی زندگی ہر
انسان کے لئے بہترین نمونہ ہے، آپ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کی سنت پر عمل کرکے نہ صرف بندہ اپنی زندگی بہتر بناسکتا ہے بلکہ دنیا و آخرت میں
سُرخرو بھی ہوسکتا ہے۔
اس
ہفتے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ
رسول کو سنتوں کا عامل بنانے کے لئے 17 صفحات کا رسالہ ”کھانے کی 92 سنتیں اور آداب“
پڑھنے / سننے کے ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا
ہے۔
دعائے عطار
جو
کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”کھانے کی 92 سنّتیں اور آداب“پڑھ لےاُس
کو ہمیشہ سنّت کے مطابق کھانے پینےکی توفیق دے اور ماں باپ سمیت اس کی بے حساب بخشش فرما۔ آمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
اصلاحِ
امت اور دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے جذبے کے تحت عاشقانِ رسول کی
عالمگیر منظم تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام ڈھاکہ بنگلہ دیش میں ملکی سطح پر
تین دن کا سالانہ عظیم الشان اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔
یہ
اجتماع 14 تا16 فروری 2024ء بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکہ حج کیمپ کے قریب Ashiyan city کے وسیع و عریض میدان میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے ہزاروں عاشقانِ
رسول شریک ہوں گے۔
ہر
سال کی طرح اس سال بھی اجتماع کے تینوں دن تلاوت ونعت، ذکر و اذکار، مختلف
ایکٹیوٹیز کے ساتھ ساتھ اراکین شوریٰ اور مبلغین دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے
بیانات ہوں گے۔
اجتماع
کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے، اجتماع
میں آنے والے عاشقانِ رسول کی سہولت کے لئے بہترین انتظامات کئے جارہے ہیں۔ بنگلہ
دیش کے تنظیمی ذمہ داران عاشقانِ رسول میں اس کی دعوت عام کرنے کے ساتھ ساتھ
اجتماع گاہ کے انتظامات میں بھی حصہ لے رہے ہیں جس میں ٹینٹ لگانا، بیٹھنے کے لئے
مناسب جگہ تیار کرنا، وضو اور استنجا خانے کا قیام، رات میں روشنی کے لئے لائٹوں کا
اہتمام کرنا شامل ہے۔
پی ایس
او ٹو آئی جی پنجاب پولیس عادل رشید کا فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ
6
جنوری 2024ء کو پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب
پولیس عادل رشید نے صوبائی مدنی مرکز
فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت
صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے پی ایس او ٹو آئی جی
پنجاب پولیس عادل رشید کو ویلکم کیا۔
بعدازاں
ذمہ داران نے ان کو مدنی مرکز میں قائم اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بنام فیضان
ری ہبیلی ٹیشن سینٹر اور کنز المدارس
بورڈ کا وزٹ کروایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھے تاثرات دیئے۔(رپورٹ:
شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 9 جنوری 2024 ء کو بہاولپور میں مدنی
مشورہ ہوا۔اس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ
داران نے حاضری دی ۔
مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے مختلف مدنی پھولوں پر
کلام کیا اور اسلامی بھائیوں کو روزانہ 2 گھنٹے دینی کام کا شیڈول چلانے پر تربیت کی۔
علاوہ ازیں دعوت اسلامی کی فرض علوم پر مشتمل ڈیجیٹل ایپس افسران و شخصیات کو ڈاؤن
لوڈ کروانے کے متعلق کلام کیا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے
شخصیات پنجاب آفس، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
بہاولپور
میں سابقہ ایم این اے و سجادۂ نشین محکم الدین سیرانی صاحب سے ملاقات
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت 9 جنوری 2024ء کو بہاولپور سٹی میں سابقہ ایم
این اے و سجادۂ نشین محکم الدین سیرانی ا
ور میاں نجیب الدین اویسی سے پنجاب
ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے ملاقات کی ۔
دوران گفتگو محمد لیاقت عطاری نے شخصیات کو دعوت اسلامی کی فرض علوم پر مشتمل ڈیجیٹل ایپس کا تعارف کروایا نیز اوور سیز میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب
آفس، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے دنوں یوسی ڈونگیاں کے گاؤں لورائے میں محمد عرفان کے والد مرحوم اور بالخصوص خلیفہ اوّل سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے ایصال
ثواب کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول و ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اجتماع
کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا ۔ بعد
ازاں تحصیل ذمہ دار محمد اعظم عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کواپنی زندگی
کے شب و روز صحابہ ٔ کرام کے نقشِ قدم پر
چلتے ہوئے گزارنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی ۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ ڈونیشن
سیل دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 9جنوری 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں ڈویژن ا ور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کی میٹنگ منعقد ہوئی۔
دورانِ
گفتگو نگران بہاولپور ڈویژن مشاورت ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے شعبہ ڈونیشن سیل کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور
نئے سال کے اہداف بیان کئے۔
نگران
بہاولپور ڈویژن مشاورت نے 12 دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں حاضری دینے ا ور اس کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے
حوالے سے بھی نکات بتائے۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
9جنوری
2024ء کو فیضان مدینہ بہاولپور میں شعبہ عشر کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن بہاولپورا ور ڈسٹرکٹ ذمہ داران
نے شرکت کی ۔
نگران
بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کی سابقہ
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔
علاوہ
ازیں 12 دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں حاضری کو یقینی بنانے ا ور اجتماع پاک میں تعداد بڑھانے کے سلسلہ میں نگران بہاولپور ڈویژن نے ذمہ داران کی ذہن سازی کی ۔
آخر
میں ماہنامہ فیضان مدینہ بکنگ کروانے ا ور کسانوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں
شمولیت کروانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami