افریقی شہر ملاوی کی خواتین میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 15 نومبر 2024ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اور سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔

ابتداءً دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ملاوی میں کس طرح دینی کام کو بڑھایا جائے اس پر کلام کیا نیز ملاوی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا۔


13 نومبر 2024ء کو کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ شریف سے ہوا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”راہِ خدا میں خرچ کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیاجبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی۔

علاوہ ازیں تمام اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی ۔بعدِ اجتماع صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ لیاقت آباد میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن سے اُن کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی۔


کراچی میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں بیرونِ ملک سے آنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے انتظامات کے لئے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے انتظامات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان جو شیڈول چلایا جائے گا اس پر مشاورت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔


بیرونِ ملک کی خواتین کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 10 نومبر 2024ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں  ایٹوبیکوک، کینیڈا کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس میٹنگ میں نگرانِ سب کانٹیننٹ اسلامی بہن نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کے سلسلے میں سفر پر موجود اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی تاکہ دینی کاموں کا فالو اپ لیا جاسکے۔

اسی طرح نگرانِ سب کانٹیننٹ نے ٹیلی تھون 2024ء کی کارکردگی پر بھی کلام کیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


8 نومبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک کینیڈا میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات اور شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

کینیڈا کی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر کلام کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2024ء کی کارکردگی کا فالو اپ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے جس میں گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ سب کانٹیننٹ اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ گرلزکے حوالے سے مشاورت کی جس میں مدرسات کے اذکارِ نماز اور مسائلِ نماز کا ٹیسٹ دینے کے متعلق گفتگو ہوئی ۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ ا سلامی کے زیرِ اہتمام 4 دسمبر 2024ء کو  پولیس لائن ملتان کے آڈیٹوریم ہال میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں افسران،مختلف برانچزکےانچارج اور جوانوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اجتماع کے بعد پولیس لائن میں ہی ایک میٹنگ ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ نے CPO محمدصادق ڈوگر، سابق ایم این اےملک عبدالغفارڈوگر، CTO سردار موارہن خان، DSP ہیڈکواٹرسیدجعفربخاری، چیف سیکیورٹی آفیسرمحمدابراہیم اور دیگر افسران سے مختلف امو رپر گفتگو کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ڈسٹرکٹ کچھی، صوبہ بلوچستان  کی تحصیل ڈھاڈر میں پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے والے قبائلی و سماجی رہنما سیّد گل شاہ دوپاسی سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ داران میں موجود شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری اور نگران ڈسٹرکٹ کچھی غلام شبیر عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیّد گل شاہ دوپاسی کو عمرے کی مبارکباد پیش کی۔

اس دوران عالمی سطح پر ہونے والی خدماتِ دعوتِ اسلامی بالخصوص ڈسٹرکٹ کچھی میں دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت سیلاب زدگان علاقوں میں ہونے والی ایکٹیوٹیز کے بارے میں کلام کیا گیا۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سیّد گل شاہ دوپاسی کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی دینی کاموں کے سلسلے میں  SSP ڈسٹرکٹ خاران عبدالحق رئیس سےاُن کے آفس میں ملاقات ہوئی۔

بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد وقاص عطاری نے SSP سے گفتگو کے دوران دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی ایکٹیوٹیز کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا اور انہیں سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے نیز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے SSP ڈسٹرکٹ خاران عبدالحق رئیس کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی سمیت شہدائے پولیس کے لئے دعا کروائی گئی۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار کے ہمراہ نگرانِ رخشان ڈویژن مشاورت مولانا احمد رضا عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ روز بلوچستان کے ڈپٹی کمشنر خاران  منیر احمد سومرو سے اُن کے آفس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری اور نگرانِ رخشان ڈویژن مشاورت مولانا احمد رضا عطاری مدنی کی ملاقات ہوئی۔

دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیااور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں پچھلے دنوں انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن سے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے غلام نبی میمن کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح کی خدمات کے حوالے سے چند اہم امور پر گفتگو کی جس کو انہوں نےسراہا اور اپنی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے غلام نبی میمن کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں گزشتہ روز سبی، بلوچستان سے نادرا آفیسر عبدالصمد سیلاچی، سابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سندھ مہدی حسن سولنگی، سوشل ایکٹوسٹ جاوید احمد سیلاچی اور PPHI سندھ کے اہلکار محمد راشد سولنگی کی آمد ہوئی۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے تمام شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا۔بعدازاں عبدالصمد سیلاچی کے بھائی راشد سیلاچی کی صحتیابی کے لئے دعا کروائی گئی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں 63 دن کے رہائشی مدنی کورسز کروانے والے معلمین کے لئے ضلع سرگودھا کی تحصیل بہرہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ المعروف جامع مسجد چنگی شاہ مین بازار میانی میں 3 دن (3، 4 اور 5 دسمبر 2024ء) کا ٹریننگ سیشن منعقد ہوا ۔

اس ٹریننگ سیشن میں شعبہ مدنی کورسز کے اراکین حافظ قاری محمد ندیم عطاری، حافظ محمد اویس عطاری اور مولانا محمد احمد سیالوی عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر شرکا کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭شرکا کی تربیت مزید بہتر انداز سے کیسے کی جائے؟٭ معلم کی خصوصیات کیا ہیں؟٭ مدنی قاعدہ اور نماز کے احکام کے مسائل جدید ٹولز کے مطابق کیسے سکھائیں؟ ٭ کم پڑھے لکھے اسلامی بھائیوں کو مسائل یاد کروانے کے آسان انداز٭عقائد پڑھاتے ہوئے کیا احتیاطیں رکھی جائیں؟ ٭ مدنی کورسز کو کامیاب کرنے کے نکات٭معلمین کے اہداف کا جائزہ٭شرکائے کورس میں سیکھنے کی دلچسپیاں کیسے پیدا کی جائیں؟ ٭ اپنے بیانات اور سکھانے میں مزید بہتری کیسے لائی جائے؟ ۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)