22
دسمبر 2023ء کو پنجاب فیصل آباد میں ایک اسلامی بھائی کے گھر شخصیات میں مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ تاجران و ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
نگرانِ پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں نیکی کرنے اور نیکی کی دعوت دینے کے بارے میں ذہن دیا نیز سنتوں پر عمل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے ۔
علاوہ ازیں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی
بھائیوں کے سروں پر عمامہ بھی سجایا ۔آخر میں دعا فرمائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری فیصل آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ
مدرسۃ المدینہ بالغان کےتحت 2 جنوری 2024ء
کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدرسین کا اجتماع ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ داران سمیت ناظمین و مدرسین نے شرکت کی ۔
کراچی
سٹی ذمہ دار قاری محمد حسان عطاری اور مبلغین نے مدرسین کی شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغان کی JD's(جاب ڈسکرپشن)،ای ایس ایس اپلیکیشن،خود
کفالت،مدرسین کے کام،مسائل و تدارک اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی۔(رپورٹ:
ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالباسط عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ میں ایک نئے رکن شوری کا اضافہ
یوکے
نگران حاجی خالد عطاری نئے رکن شوریٰ
مقرر
تفصیلات کے مطابق 02 جنوری کو یوکے مشاورت کے مدنی مشورے کے دوران دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کےنگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اعلان کیا کہ
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ میں ایک نئے رکن کا اضافہ
ہورہا ہے۔ ان کا نام ہے” حاجی خالد عطاری “ (نگران U.K)
اس وقت حاجی خالد عطاری U.K کے نگران کی حیثیت سے دینی کاموں میں مصروفِ
عمل ہیں۔
واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اس وقت دینی کاموں کے سلسلےمیں یوکے کے دورے پر ہیں جبکہ رکن
شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نے بھی ان کویوکے میں جوائن کرلیا ہے ۔
حاجی خالد عطاری کے اضافے کے بعد نگران شوریٰ سمیت دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین کی
تعداد 28 ہوگئی ہے۔
نگران شوریٰ :
مولانا حاجی محمد عمران عطاری
اراکین شوریٰ:
حاجی شاہد عطاری ،حاجی عبدالحبیب عطاری ،حاجی
امین عطاری ،حاجی یعفور رضا عطاری ،حاجی وقارالمدینہ عطاری ،حاجی اطہر عطاری ،حاجی
اسلم عطاری، قاری ایاز عطاری ،حاجی رفیع عطاری ،حاجی امین قافلہ عطاری ،قاری سلیم عطاری ،حاجی علی
عطاری ، عبدالوہاب عطاری، حاجی سید ابراہیم عطاری،حاجی
عقیل عطاری ،حاجی شاہد عطاری مدنی ،حاجی سید لقمان عطاری ،حاجی فضیل رضا عطاری ،حاجی
اسد عطاری مدنی، حاجی اظہر عطاری ،حاجی جنید عطاری مدنی،حاجی فاروق جیلانی عطاری ،حاجی
بغداد عطاری ،حاجی منصور عطاری ،حاجی برکت علی عطاری، حاجی عارف عطاری (ہند)،حاجی خالد عطاری (یوکے)۔
اسلام کے عقائد و نظریات دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 30 دسمبر 2023ء کو برطانیہ میں قائم Majestic Conference & Banqueting Centre
208-216 Witton lane Birmingham B6 6QEمیں جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرز کے ”Graduation Ceremony “ کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام،
شخصیات اور مقامی عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Graduation Ceremony کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے
حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کئے۔
دورۂ برطانیہ میں موجود دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں
انہوں نے وہاں موجود شرکا کو علمِ دین حاصل کرنے، اپنے علم پر عمل کرنے اور دعوتِ
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں وہ لمحہ بھی آیا جب نگرانِ شوریٰ مولانا
حاجی محمد عمران عطاری اور برطانیہ کے دیگر علمائے کرام نے اس سال 2023ء میں جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل
افیئرز سے فارغ التحصیل ہونے والے 18 علمائے کرام کے سروں پر عمامہ شریف باندھا جبکہ نگرانِ شوریٰ نے اختتامی
دعا کروائی۔
اس موقع پر UK کے نگران
خالد عطاری، شعبہ FGRF UK کے نگران حاجی سیّد فضیل رضا عطاری اوردینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان
سے UK آئے ہوئے
جامعۃ المدینہ بوائز کراچی کے ذمہ دار مولانا سیّد ساجد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالمی
مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی میں 30 دسمبر 2023ء کو کفن دفن کورس ہوا جس میں
مختلف مقامات سے آئے ہوئے بارہ ماہ مدنی قافلے کے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
ایسٹ
ذمہ دارعزیر عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کا طریقہ بتایا
نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ کرکے سمجھایا جبکہ نمازِ جنازہ اور تدفین کے متعلق اسلامی تعلیمات
سے آگاہی بھی دی۔آخر میں شعبے کے تعارف پر مشتمل مسلم فیونرل ایپلی کیشن
ڈاؤن لوڈ کروائی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری )
دعوت
اسلامی کے تحت نیکی کی دعوت پہنچانے کی نیت سے فرحان پریس قائد اعظم ٹرک اسٹینڈ نیو ماڑی پور میں مدنی حلقہ کا سلسلہ ہوا جس
میں وہاں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
ڈسٹرکٹ
سینٹرل ذمہ دار عبد الوہاب عطاری نے ”علم دین کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود عملے کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی جس
پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔اس
موقع پر ڈسٹرکٹ کیماڑی ذمہ دار محمد ظہیر عطاری
مدنی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے
زیر انتظام شالیمارٹاؤن لاہور میں
مدنی حلقہ منعقد ہوا جس میں سب ٹاؤن نگران
عبدالرحمن عطاری،یوسی نگران خالدعطاری،حافظ شفاقت عطاری،عبدالرشیدعطاری،نعمان عطاری
اوردیگرذمہ داران نے شرکت کی ۔
صوبائی
ذمہ دارعبدالماجدعطاری نے ” فضائل سیدناصدیق اکبر رضی اللہ عنہ “ کے
موضوع پر بیان کیا اور شرکاکو مدنی مراکزکی
اہمیت بتائی نیز فیضان صحابیات، گلی گلی
مدرسۃُ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بالغات
کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اس سلسلے میں بھر پور کوشش کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کی جانب سے گجرانوالہ سٹی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس
میں یوسی بھگت پورہ سے سب ٹاؤن نگران عبدالرحمن عطاری،حسن عطاری،آصف عطاری،نافل
عطاری مدنی،حافظ مجیدعطاری،حافظ شفاقت عطاری اوردیگرعاشقان رسول نے شرکت کی۔
صوبائی
ذمہ دارعبدالماجدعطاری نے اسلامی بھائی کی تربیت کرتے ہوئے ان کو ہفتہ واراجتماع میں شرکت کرنے اور دیگر کودعوت دیکر ساتھ لانے کا ذہن دیا نیز گاڑیاں چلانےکاہدف دیا جس پر انہوں نے بھر
پور تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
28
دسمبر2023ء کودعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں کے تحت عالمی مشاورت
نگران اسلامی بہن کےمحرم ایوب عطاری،صوبائی ذمہ دارعبدالماجدعطاری،ارشاد
عطاری،طلحہ عطاری اورپاکستان سوسائٹی کے ذمہ دارقاری خلیل عطاری نے گجرانوالہ سٹی
میں نیوفیضان صحابیات کاوزٹ کیا۔
اس
موقع پر ذمہ داران کا آپس میں فیضان صحابیات میں ہونے والے دینی کاموں کےحوالے سے مدنی مشورے ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے باہمی مشاورت سے آئندہ کے لئے نکات فائنل کئے۔(رپورٹ: عبدالماجدعطاری صوبہ پنجاب شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
مدینہ فیصل آبادمیں دارالمدینہ اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے تحت 2 دن کا اجتماع
30
اور 31 دسمبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آبادمیں دعوت ِاسلامی کے شعبے دارالمدینہ اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے عملے کے اسلامی بھائیوں اور ذمہ داران کا 2 دن کا اجتماع ہوا جس میں دونوں شعبوں کےپاکستان بھر سے اساتذہ و پرنسپل صاحبان و ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اس اجتماع میں مختلف سیشن ہوئے جن میں ذمہ داران و اراکین شوریٰ نے بیانات کئے اور تربیت کے مختلف ٹاپکس پر مدنی پھول فراہم کئے۔
اس موقع پر نگرا نِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”میری زندگی کا مقصد تیرے دیں کی سربلندی“ کے موضوع پر بیان کیاجس میں دعوت اسلامی کے بارہ دینی
کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے کہا کہ 12 دینی کام تمام کے تمام عبادت ہیں اور اس کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی تربیت کے مدنی
پھول ارشاد فرمائے ۔
علاوہ ازیں نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران و دارالمدینہ ،فیضان اسلامک سکول سسٹم کے اساتذہ اسلامی بھائیوں میں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیو ں نے اپنے عزم کا اظہار کیا ۔
مزید نگران پاکستان مشاورت نے داڑھی شریف سجانے اور عمامہ شریف باندھنے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بھائیوں کو عمامہ شریف کا تحفہ بھی پیش کیا۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی اور اسلامی
بھائیوں نے آپ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد
الخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
جامع
مسجد فیضان غوث اعظم متین گارڈن لاہور میں 7 دن
کےفیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری
جامع
مسجد فیضان غوث اعظم متین گارڈن امامیہ کالونی لاہور میں 7 دن کےفیضانِ نماز کورس کا سلسلہ
جاری ہے جس میں مقامی عاشقانِ رسول شرکت کی سعادت حاصل
کررہے ہیں۔
دورانِ
کورس 29 دسمبر 2023ء کو محمد مستقیم عطاری نے سامعین کونماز کی شرائط اور فرائض کے بارے میں مسائل سمجھائے اور روزانہ روٹین سے متعلق سنتیں و آداب سکھائیں جس میں عمامہ شریف پہننے کے بارے میں اسلامی
بھائیوں کو ذہن دیا نیز مدنی قافلے میں
سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھے
تاثرات کا اظہار کیا ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ اسپیشل
پرسنز کی جانب سے ٹریننگ سیشن
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کےشعبہ اسپیشل پرسنز کی جانب سے جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد
ہوا جس میں گلگت سے آئے ہوئے اسپیشل ایجوکیشن کے ٹیچرز ،افسران
اور دیگر وابستہ افراد نے شرکت کی ۔
رکنِ
شورٰی حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کو اسپیشل پرسنز کی تربیت کرنے کے حوالے سے اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا اور ان کو خود بھی ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے نیز اپنے اسٹوڈنٹس کو ساتھ لانے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:احمد اویس عطاری اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami