9 جمادی الاخر, 1446 ہجری
8 نومبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ
ملک کینیڈا میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات اور شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
کینیڈا کی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہن نے
مختلف موضوعات پر کلام کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2024ء کی کارکردگی کا فالو اپ لیا اور
آئندہ کے اہداف دیئے جس میں گلی گلی مدرسۃ
المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ سب کانٹیننٹ اسلامی بہن نے
مدرسۃ المدینہ گرلزکے حوالے سے مشاورت کی جس میں مدرسات کے اذکارِ نماز اور مسائلِ
نماز کا ٹیسٹ دینے کے متعلق گفتگو ہوئی ۔