9 جمادی الاخر, 1446 ہجری
افریقی شہر ملاوی کی خواتین میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 15 نومبر 2024ء کو مدنی مشورہ ہوا
جس میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اور سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنیں آن لائن شریک
ہوئیں۔
ابتداءً دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ملاوی میں کس طرح دینی کام
کو بڑھایا جائے اس پر کلام کیا نیز ملاوی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا۔