فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 4 دسمبر 2024ء کو بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں بہاولپور، ملتان اور ساہیوال ڈویژنز کے برانچ مینجرز کی آن لائن شرکت ہوئی۔

میٹنگ کی ابتدا میں رکنِ شعبہ مولانا غلام عباس عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون 2024ء کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دیگر امور پر مشاورت کی۔

رکنِ شعبہ نے ماہِ مدنی قافلہ میں 1 ماہ 12 دن اور 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے نیز دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کے حوالے سے کلام کیا۔علاوہ ازیں رکنِ شعبہ نے اپنے اور اپنے اسٹاف کی اسکلز میں اضافہ کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)