اسلام آباد میں میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی کی والدہ مرحومہ کے لئے عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حضور پُرنور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے حاضرین کی مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کی۔

اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی کی والدہ مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی جبکہ وہاں موجود عاشقانِ رسول نےرکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون رکنِ شوری حاجی وقار المدینہ عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)