لاہور میں قائم جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ میں 2 دسمبر 2024ء کو دورۃ الحدیث شریف کے طلبۂ کرام کے لئے ایک سیشن کا انعقاد  ہوا جس میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے ڈویژن ذمہ دار محمد رضوان افضل عطاری، ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا محمد وقاص عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ مبارک علی عطاری کی شرکت ہوئی۔

دورانِ سیشن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا تعارف کرواتے ہوئے طلبۂ کرام کو مختلف کورسز کے بارے میں بتایا نیز انہیں بھی درسِ نظامی سے فارغ ہونے کے بعد فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز میں تدریس کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)