جنت اللہ عزوجل کی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہے، اللہ عزوجل نے مسلمانوں کے لئے جنت کے اندر بےشمار نعمتیں رکھی ہوئی ہیں جن میں سے سب سے بڑی نعمت اللہ پاک کا دیدار ہے۔

شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مسلمانوں کو جنت کے بارے میں انوکھی اور دلچسپ باتیں بتانے کے لئےاس ہفتے 27 صفحات کا رسالہ ”جنت کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک! جو کوئی 27 صفحات کا رسالہ ”جنت کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھ یا سُن لے اُسے ماں باپ اور خاندان سمیت جنّت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا پڑوسی بنا۔ اٰمین بجاہِ خاتَم النبیّن صلی اللہ علیہ و سلم

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download