دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 9 جنوری 2024 ء کو بہاولپور میں مدنی مشورہ ہوا۔اس میں ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے حاضری دی ۔

مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے مختلف مدنی پھولوں پر کلام کیا اور اسلامی بھائیوں کو روزانہ 2 گھنٹے دینی کام کا شیڈول چلانے پر تربیت کی۔

علاوہ ازیں دعوت اسلامی کی فرض علوم پر مشتمل ڈیجیٹل ایپس افسران و شخصیات کو ڈاؤن لوڈ کروانے کے متعلق کلام کیا۔(رپورٹ: شہزاد عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب آفس، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)