14 رجب المرجب, 1446 ہجری
سبی میں
قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت MQM کے ڈسٹرکٹ انچارج میر محمد سلیم مرغزانی سے دعوت اسلامی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار
عطاری نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
دوران ملاقات دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی
دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس کو میر سلیم خان مرغزانی نے سراہا اور اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔
علاوہ
ازیں محمد وقار عطاری نے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے جلد وزٹ کی یقین دہانی کروائی۔ آخر میں ملک
و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی
کروائی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران محمد اسحاق عطاری بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)