گزشتہ دنوں کراچی عالمی کتب میلےکراچی انٹرنیشنل بک فیئر کا انعقاد ہوا، جس میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم ، گلشن  اقبال کیمپس Iکے طلبہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس میلے میں طلبہ نے اپنے اساتذہ کی رہنمائی میں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس (قادری پبلی کیشن )، مکتبۃ المدینہ اور دیگر پبلشرز کے اسٹالز کا خصوصی دورہ کیا۔طلبہ نے خوبصورت،معلوماتی اورسبق آموز واقعات پر مشتمل کتابیں دیکھنے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور اپنی پسند کی کتابیں بھی خریدیں۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ،ہیڈ آفس کراچی)


گزشتہ دنوں کراچی عالمی کتب میلے کراچی انٹرنیشنل بک فیئر کا انعقاد ہوا، جس میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے CEOزبیر عطاری المدنی ، اساتذہ ، مینجمنٹ اور مختلف کیمپسز کے طلبہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس میلے میں طلبہ نے دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس(قادری پبلی کیشن )، مکتبۃ المدینہ اور دیگر پبلشرز کے اسٹالز کا خصوصی دورہ کیا۔طلبہ اس دورے سے خاصے لطف اندوز ہوئے۔اساتذہ نے اپنے طلبہ کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا تھا۔ ان سرگرمیوں سے بچوں میں کتب بینی کے رجحان میں اضافہ ہوگا اور وہ نئی معلومات بھی حاصل کرسکیں گے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ،ہیڈ آفس کراچی) 


سبی میں قبائلی رہنما تاجر شخصیت حاجی عبدالوہاب گورگیج سے  مبلغ دعوت اسلامی محمد وقار عطاری نے ملاقات کی اور فیملی سمیت عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

معلومات کے مطابق مبلغ دعوت اسلامی نے حاجی عبدالوہاب گورگیج کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کےحوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔

اس دوران ڈسٹرکٹ نگران سبی محمد اسحاق عطاری ،اللہ ڈنہ رند چشتی ،جیل معلم مولانا علی احمد عطاری مدنی بھی تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


پچھلے  دنوں سبی میں قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت پیپلز پارٹی کے رہنما ملک ساجد بنگلزئی سے دعوت اسلامی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور محمد وقار عطاری نے ساجد بنگلزئی کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور ملک صاحب کے مرحومین کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔اس موقع پر قبائلی رہنما ملک شہزاد بنگلزئی اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد اسحاق عطاری بھی تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


سبی  میں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے لائن سپرنٹنڈنٹ واپڈا کیسکو آفیسر میر طارق بگٹی سے ملاقات کی اور ان کو فیملی سمیت عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

اس دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے احوال پر تذکرہ ہوا جبکہ محمد وقار عطاری نے میر طارق بگٹی کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی جس پر انہوں اجتماع میں آنے کی نیک خواہش کا اظہار کیا۔ اس ملاقات میں ڈسٹرکٹ نگران محمد اسحاق عطاری اور اللہ ڈنہ رند چشتی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


کوئٹہ میں قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت پیپلز پارٹی کے رہنما سردار نور احمد بنگلزئی سے دعوت اسلامی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ملاقات کی۔

محمد وقار عطاری نے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی جس کو چیف آف بنگلزئی سردار نور احمد نے سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں صوبائی ذمہ دار نے سردار نور احمد بنگلزئی کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا بھی کروائی گئی۔اس موقع پر اللہ ڈنہ رند چشتی ،ظہور احمد بنگلزئی و دیگر قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


سرگودھا  میں ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی،مہر سیف انور کی والدہ مرحومہ کے لئے ایصال ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مرحومہ کے اہل خانہ سمیت کثیر اہم بیوروکریسی اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

ایصالِ ثواب اجتماع میں ڈسٹرکٹ نگران مولانا مظہر عطاری مدنی نے بیان کیا جس میں شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا جبکہ آخر میں مرحومہ سمیت تمام فوت شدہ مسلمانوں کے لئے دعائے مغفرت کروائی گئی۔(رپورٹ: شان حسنین عطاری ،ک ڈسٹرکٹ سرگودھا انٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ذہنی  آزمائش پروگرام کے لئے دورانِ سفر دعوت اسلامی کی مرکز ی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سرگودھا میں ڈی ایس پی موٹروے پولیس سید حسنات احمد سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایس ایس پی موٹروے پولیس کو رکنِ شوری ٰ نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور ان کو وہاں منعقد ہونے والے ذہنی آزمائش اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہا اور دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شان حسنین عطاری ، ڈسٹرکٹ سرگودھا انٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے تحت 23 دسمبر 2023ء کو ملتان پولیس ٹریننگ کالج میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی حافظ محمدریحان عطاری نے”سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کےموضوع پر بیان کیاجس میں آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مبارک زندگی کے خوبصورت پہلؤں کو بیان کیا اور شرکا کو اس کے مطابق اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا ۔

محفلِ نعت میں کمانڈنٹ کالج ڈی آئی جی گوہرمشتاق بھٹہ صاحب سمیت اعلیٰ پولیس افسران وٹرینرزنےشرکت کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ڈپٹی کمشنر جعفر آباد کیپٹن ریٹائرڈ باز محمد مری سے دعوت اسلامی کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ملاقات کی۔

دورانِ گفتگو محمد وقار عطاری نے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے آگاہی دی جس کو ڈپٹی کمشنر جعفر آباد نے سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مزید انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ اور جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی جس سے انہوں نے قبول کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ جعفر آباد کے نگران مشاورت محمد حنیف عطاری بھی ہمراہ تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  رابطہ شخصیات کی جانب سےذمہ دار اسلامی بھائی محمد وقار عطاری نے سبی کیسکو واپڈا سرکل سبی ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ حاجی محمد اسحاق بنگلزئی سے ملاقات کی۔

محمد وقار عطاری نے حاجی محمد اسحاق بنگلزئی کو فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران محمد اسحاق عطاری اور اللہ ڈنہ رند چشتی بھی ساتھ تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ دنوں سبی میں ڈسٹرکٹ سبی شعبہ  رابطہ برائےشخصیات کے ذمہ دار محمد جلال عطاری کے سنت نکاح کی تقریب کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار بلوچستان محمد وقار عطاری سمیت دیگر مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے بارگاہ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نعت شریف کا نذرانہ بھی پیش کیا۔دعا صلوۃ وسلام پر محفل نعت کا اختتام ہوا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)