مدنی چینل پرہونے
والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری بیان فرمائیں گے

مسلمانوں
کے ساتھ ہمدردی کرنے اور اُن کے عقائد و اعمال کی اصلاح کرنے والی دینِ اسلام کی
عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مؤرخہ 28دسمبر 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں
بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں فیضان مدینہ
جبی جاتلاں کشمیر سےرکنِ شوریٰ مولانا
حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ جامع مسجد بغدادی مین بازار قائد آباد ضلع خوشاب میں نگران پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری،مدنی مرکز فیضان مدینہ سوئی گیس پائپ لائن سلارہ روڈ
چنیوٹ میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی ،مدنی مرکز دعوت
اسلامی ڈھوک جمعہ جہلم میں رکن شوری حاجی عقیل عطاری مدنی ،چاند گراؤنڈ
ماچس فیکٹری شاہدرہ لاہور میں رکن شوریٰ
حاجی یعفور رضا عطاری،مدنی مرکز فیضان مدینہ کوٹ رادھا کشن میں رکن شوریٰ حاجی
منصور عطاری،مدنی مرکز فیضان مدینہ منڈی
موڑ پاکپتن شریف میں رکن شوری عبدالوہاب عطاری،بہزاد لکھنوی مسجد سخی حسن چورنگی
کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری،فیضان اسلام مسجد 3/84لان 10
خیابان سحر فیز 7 DHAکراچی
میں رکن شوری نگران کراچی سٹی محمد فضیل رضا عطاری ،اور جامع مسجد شاہ ابو البرکات نزد لو کو شاپ لاہور میں نگران پروفیشنلز پاکستان محمد
ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول سے اپنے شہر کے قریبی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
واضح
رہے کہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمدعمران عطاری اس
وقت دینی کاموں کے سلسلے میں بیرون ملک کے دورے پر ہیں اور اس وقت یوکے میں مختلف
دینی کاموں میں مصروفِ عمل ہیں۔نگرانِ شوریٰ 28 دسمبر کو یوکے کے شہر Leicester میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں خصوصی شرکت فرمائیں گے اور 07:30(GTM) پر اجتماع
میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔قرب و جواب کے عاشقان رسول لازمی شرکت فرمائیں۔
مکمل ایڈریس: FAIZAN-E-MADINA
, MALABAR ROAD, LEICESTER LE1 2LG
فیصل
آباد تاندلیا نوالہ میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبہ و اساتذہ ٔکرام کا مدنی مشورہ

نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے21 دسمبر 2023ء کو تاندلیا نوالہ اور سمندری سٹی کے جامعۃالمدینہ کے طلبہ و اساتذہ کرام کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی ۔
اس
مدنی مشورےمیں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔
نگران پاکستان مشاورت نے 12 دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا ۔
بعدازاں نگران پاکستان نے اساتذہ و طلبہ کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائے اور طلبائے کرام کو تعلیمی شیڈول کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیتے
رہنے کاذہن دیا ۔آخر میں نگران پاکستان
مشاورت نے اسلامی بھائیوں کے سروں پر
عمامہ شریف کا تاج بھی سجایا۔(رپورٹ:
عبد الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )

21
دسمبر 2023ء بروز جمعرات کرکٹ اسٹیڈیم تاندلیا نوالہ فیصل آباد میں دعوت اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز تاندلیا نوالہ اور سمندری سٹی ، مدرسۃالمدینہ بوائز کے طلبہ و اساتذۂ کرام سمیت اطراف کے علاقہ سے کثیر عاشقان رسول اور
مقامی علمائے کرام و شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
اس
اجتماع میں ۔نگران پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے ”حقیقی کامیابی کیا ہے ؟ “ کے موضوع پر بیان فرمایا ۔دورانِ بیان نگران پاکستان نے اسلامی بھائیوں کو سنتوں پر عمل کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ حسن ِاخلاق
و حسن معاشرت کے بارے میں مدنی پھول دیئے نیز دعوت اسلامی
کے تحت علاقوں میں قائم کردہ مدرسۃالمدینہ بالغان میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کا ذہن دیا۔
اجتماع
کے اختتام پر ذکر بھی کروایا گیا نیز دعا
اور صلاۃ وسلام بھی پڑھا گیا جبکہ
نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:
عبد الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )

گلبرگ
ٹاؤن کراچی میں واقع غوثیہ مسجد میں 22
دسمبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت کفن
دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں غوثیہ مسجد کے نمازی حضرات شریک ہوئے۔
ڈسٹرکٹ
ذمہ دار عزیر عطاری نے ”غسل میت دینے کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور
وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کا طریقہ بتایا نیز کفن کاٹنے اور
پہنانے کا پریکٹیکل کرکے بھی سمجھایا۔آخر میں شعبے کے تعارف پر مشتمل مسلم فیونرل
اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کروائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )

دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام اقبال ٹاؤن لاہور میں میٹ اپ ہوا جس میں 26،25،24 دسمبر 2023ء کو مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔
دورانِ
تربیت صوئی ذمہ دار
محمد شہباز عطاری نے عاشقانِ رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا طریقہ کار کے
حوالے سے رہنمائی کی نیز انہیں ہر ماہ 3 دن اور ایک ماہ کے مدنی
قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:بدر
منیر عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد جی الیون میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نگران مجلس شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ مولانا محمد افضل عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار
ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری نے اوراقِ مقدسہ اسٹورز کا وزٹ کیا اور وہاں موجود ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں شعبے میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے
سے سمجھایا ۔
٭دوسری جانب مدنی چینل کے مقبول عام سلسلے ذہنی آزمائش سیزن 15 کا تیسرا
کواٹر فائنل ٹوبہ ٹیگ سنگھ
میں ہوا جس میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی جانب سے اسٹال لگایا گیا جس میں صوبائی ذمہ داراور ڈسٹرکٹ ذمہ دار ٹوبہ اور تحصیل ذمہ داران
نے شرکت کی اور اسٹال پر آنے والوں کو شعبے کا تعارف کروایا۔( رپورٹ: حافظ
نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
ٹرانسپورٹ کے تحت پچھلے دنو ں ذمہ
داران نے ماڑی پور ٹاؤن میں قائم ٹرک اڈہ کا دورہ کیا اوروہاں مختلف ورکشاپ آنر اور مکینک حضرات سے ملاقاتیں کیں۔
دوران گفتگو ڈسٹرکٹ سینٹرل رابطہ برائے
ٹرانسپورٹ ذمہ دار نے ورکشاپ آنر اور مکینک حضرات کو
شرعی احکامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔اس موقع پر
ڈسٹرکٹ کیماڑی کے ذمہ دار محمد ظہیر عطاری
مدنی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

بچے گھر کی رونق ہوتے ہیں ۔ اگر کوئی بچہ بیمار
ہوجائے تو والدین بے چین ہوجاتے ہیں ۔ پریشان ہوجاتے ہیں ۔ظاہر ہے والدین
اور اولاد کا تعلق ہی کچھ ایسا ہے ۔لیکن یہاں ایک بات قابل غور ہے کہ والدین صحت اور حفظان صحت کے حوالے سے کتنی awareness رکھتے ہیں ؟بچوں کے لیے کیا کیا احتیاطی
تدابیر کرنی چاہئیں؟والدین جہاں بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے کوشاں رہتے ہیں وہاں ان کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ بچوں کی healthکے
حوالے سے بھی سنجیدگی اپنائیں ۔
قارئین :آئیے بچوں کی صحت و حفظان صحت کے حوالے سے کچھ Tipsجان لیتے ہیں ۔
متوازن غذائیت:: Balanced Nutrition
اپنى بچوں کو متوازن غذا فراہم کریں جس میں پھل،
سبزیاں،اناج، مناسب مقدار میں پروٹین اور دودھ شامل ہوں۔نیز میٹھے مشروبات اور زیادہ نمکین خوردونوش کی چیزوں
سے دور رکھیں ۔توانائی کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے بچوں کو کھانے کی ترغیب کے ساتھ ساتھ
کھاناکھانے پر appreciateبھی
دیں ۔
جسمانی سرگرمی:: Physical Activity
بچے کی عمر کے مطابق باقاعدہ جسمانی سرگرمی کو
فروغ دیں۔ اسکرین ٹائم (ٹی وی، کمپیوٹر) کو محدود کریں ، آپ والدین ایک خاندان کی حیثیت سے بچوں کے ساتھ غیر نصابی
سرگرمیاں میں شامل ہوکر ان کو فزیکل ایکٹیویٹی
کا عادی بنانے کی بھرپور کوشش کریں ۔
مناسب نیند:: Adequate Sleep
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا بچہ اپنى group agerکی اعتبار سے ٹھیک نیند کررہاہے ۔وقت مناسب پر اُسے سلادینے
کا معمول بنائیں تاکہ اس کی نیند پوری
ہوسکے ۔جو ایک جسم کا تقاضابھی ہے ۔کوشش کریں کہ بچوں کے لیے آرام دہ اور پرسکون نیند کا ماحول بنائیں۔
حفظان صحت::Hygiene
اپنے بچوں کو حفظان صحت کے اچھے طریقےضرور سیکھائیں اور ا
ن اصولوں پر عمل کرنے کی صورت میں بچوں کی
حوصلہ افزائی بھی کریں مثلابچوں کو ہاتھ دھونے ، دانتوں کی صفائی ،ناخن کاٹنے ،صاف
کپڑے پہننے ،غسل کرنے کے حوالے سے تربیت دیں اور جب وہ بِنا بولے اس پر عمل پیراہوں تو آپ تعریف کی صورت میں ان کی
حوصلہ افزائی ضرور کردیں تاکہ ان کا صفائی
و ستھرائی کا جذبہ سرد نہ پڑے ۔
جذبات کی نگہداشت :: Well- Being Emotional
اپنے گھر کو سکھ چین اور محبت اور اپنائیت کا
گہوارہ بنائیں ۔بچوں کے لیے ایک environment friendly بنائیں ۔جہاں بچہ اپنے من کی بات آپ سے کرسکے ۔اپنے
آئیڈیاز، اپنے خدشات ،اپنی مشکلات پوری energyکے
ساتھ آپ کو بتاسکے ۔یہ اس بچے کی مینٹل ہیلتھ
کے لیے بہت ضروری ہے ۔آپ اپنے اندرسننے کا ظرف اور بچے کو کہنے کا حق ضرور دیں ۔تاکہ آپ گاہے گاہے اپنے بچے کے بارے میں
جان سکیں کہ وہ کیا سوچتاہے اور کیاکیا کرنے کا ارادہ رکھتاہے ۔نیزاپنے بچے کو
اعصابی طور پر مضبوط کرنے کے لیے ان سے اپنى زندگی کے مشکل حالات کی اسٹوری shareکریں جس میں آپ مشکل سے نکلنے کے طریقے تلاش کرکے مشکل سے نکل گئے تھے تاکہ بچہ مہم جو بن سکے ۔
حفاظت: :Safety
حادثات سے بچنے کے لیے اپنے گھر کو چائلڈ پروف
بنائیں۔عمر کے مطابق کار سیٹ اور سیٹ بیلٹ استعمال کریں۔اپنے بچے کو حفاظتی اصولوں کے بارے میں تعلیم دیں، جیسا
کہ سڑک پار کرنے سے پہلے دونوں طرف دیکھنا،زیبراکراسنگ سے کراس کرناوغیرہ ۔
صحت کا باقاعدہ معائنہ:: Check-up Regular Health
بچوں کو چیک اپ کے لیے اطفال کے ماہر کے پاس
باقاعدگی سے دورے کا شیڈول بنائیں۔کسی بھی صحت کے خدشات کو فوری طور پر حل کریں۔بیماری کا دورانیہ طویل نہ
ہونے دیں ۔بیماری کی تشخیص کے بعد علاج میں تاخیر ہرگز نہ کریں۔
نقصان دہ چیز وں کو سرعام استعمال سے گریز کریں : Avoid using harmful substances in public
آپ کے بچے آپ کی حرکات و سکنات کو دیکھتے ہیں اور آپ کے عمل کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں
۔چنانچہ آپ بچوں کے سامنے اسموکنگ و دیگر
نشے ہرگز نہ کریں بلکہ ہمارا تو مشورہ ہے کہ کسی کے بھی سامنے نہ کریں یہ آپ کے لیے
بھی زہرِ قاتل ہے اورآپ کی اولاد کے لیے بھی زہر ہے ۔
تعلیمی محرک::Stimulation Educational
بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے نفسیاتی
پہلووں کا خیال ضرور رکھیں ۔اس انداز میں ایجوکیشن کو جاری رکھیں کہ بچہ اسکول کے
کام ،ہوم ورک اور اسائنمنٹ کو بوجھ سمجھ کر نہ کرے ۔بلکہ خوشی خوشی بچہ سیکھنے کی
کوشش کرے ۔
سماجی میل جول:: Social Interaction
اپنے بچوں کو سوشل بنائیں ۔خاندا ن ،پڑوس
،دوست وغیر ہ سے میل میلان رکھنے دیں ۔ان
سے مراسم انھیں سوشل بنادیں گے ۔یہ معاشرے
کے ان لوگوں سے کئی چیزیں سیکھیں گے ۔جو
مستقبل میں انھیں رویوں کو اسٹڈی کرنے کے حوالے
سے معاون ثابت ہوں گے ۔
قارئین:ہر بچہ منفرد ہوتا ہے، اور انفرادی ضروریات مختلف ہو سکتی
ہیں۔ اب آپ نے غور کرنا ہے کہ آپ کے بچوں کو کس طرح اورکس حوالے سے آپکی توجہ کی ضرورت ہے ۔
اپنى اولادوں کا خیال رکھیں یہ اللہ کی نعمت ہیں ۔بہترین تعلیم و تربیت یافتہ اور صحت مند اولاد آپ کے لیے بنے گی
بہترین اثاثہ ۔ اللہ کریم ہمیں اپنى اولاد کی اچھی تعلیم وتربیت اور ان کی بہترین دیکھ بحال کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔
مدنی
قافلے میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان فیضان مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
.jpg)
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 22 دسمبر 2023ء کو مدنی قافلے کی روانگی سے پہلے سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
انعقاد ہوا جس میں 25،24،23 دسمبر 2023 ءکو تین دن مدنی قافلے میں
سفر کرنے والے کراچی سٹی کے جامعات المدینہ ،امامت کورس اور مختلف مدنی کورسز کے امیر مدنی قافلہ اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی
بھائیوں کی مدنی قافلے کا شیڈول چلانے کے حوالے سے تربیت کی اور شرکا کی تربیت کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں فٹ بال گراؤنڈ، گلشن راوی، لاہور میں عظیم الشان
سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”دینی
اجتماعات کی برکات “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس اجتماع میں سمن آباد ٹاؤن اور داتا گنج بخش
ٹاؤن کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
صلوۃ و سلام کے بعد ہفتہ وار اجتماع میں آنے والے عاشقان رسول سے رکن شوری ٰ نے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 18 دسمبر 2023ء سے لاہور
میں قائم جامع مسجد غوثیہ میں 7دن پر
مشتمل فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں مقامی عاشقانِ رسول شرکت کی سعادت
پارہے ہیں۔
شعبہ
مدنی کورسز کے ذمہ دار محمد مستقیم عطاری نے اب تک کی کلاسوں میں مفسداتِ نماز ، نماز کی شرائط اور نماز کے فرائض پر شرکا کی تربیت کی نیز روز مرّہ کے معاملات کے حوالے سے سنتیں اور آداب بھی بیان کیں جس میں بالخصوص عمامے شریف کے بارے میں ذہن سازی کی اور اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی
جس پر انہوں نے اچھے
تاثرات کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

20
دسمبر 2023ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آبادG-11 میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کی طرف سے مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ ، تحصیل اور میٹرو سٹی ذمہ داران سمیت خادمین
ومحافظین اوراقِ مقدسہ نے شرکت کی ۔
نگران مجلس محمدافضل عطاری مدنی
اور صوبائی ذمہ دارڈاکٹرعدنان عطاری نے اسلامی
بھائیوں سے گفتگو کرتےہوئے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ
کے لئے اہداف دیئے۔
اس کے
علاوہ ذمہ داران نے شعبے کے دینی کاموں میں
مزید بہتری لانے کے لئے ذمہ دار ان کی ذہن
سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں ذمہ داران نے اوراقِ مقدسہ کے کارخانے اور
اسٹور کا وزٹ بھی کیا۔(رپورٹ: محمدبلال راولپنڈی ڈویژن
ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)