13 جنوری 2024ء سے رجب شریف کی چھٹی رات تک
مدنی مذاکروں کا سلسلہ ہوگاط
سلطان الہند حضرت خواجہ مُعینُ الدِّین سیّدحَسَن چشتی اَجمیری
عَلَیْہِ
رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (خواجہ غریبِ نواز)ہند کی
سرزمین میں اسلام کا پرچم بلند کرنے، لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور
لاکھوں لوگوں کو دامنِ اسلام سے وابستہ کرنے والی روحانی شخصیت ہیں۔آپ رحمۃ اللہ علیہ کے
سالانہ عرس کے سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام
13 جنوری 2024ء سے رجب
شریف کی چھٹی رات تک عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکروں کا
انعقاد کیا جائے گا۔
مدنی مذاکروں کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق روزانہ
رات تقریباً 9 بجے تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم
سے کیا جائے گا جس کے بعد امیرِا ہلِ سنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا
محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہمدنی مذاکروں میں شریک عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے نوازیں
گے۔
معلومات کے مطابق روزانہ مدنی مذاکرے کے شروع
میں جلوسِ غریبِ نواز نکالاجائے گا جبکہ
روزانہ مدنی مذاکرے کے اختتام پر خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا
عطاری مدنی عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرمائیں گے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)