فیضانِ
مدینہ کبیروالا میں شعبہ معاونت برائے
اسلامی بہنیں کے تحت مدنی مشورہ
دینی
کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی مرکز فیضان
مدینہ کبیروالا ضلع خانیوال میں شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں کے تحت مدنی مشورہ
منعقد کیا گیا جس میں تحصیل نگران اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں نگران مجلس غلام الیاس عطاری نے نیو
سوسائٹیزمیں 12 دینی کام شروع کروانے اور نئے مقامات پر فیضان صحابیات کے قیام پر گفتگو
کی اور اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
نیکی
کی دعوت دینے کے ارادے سے رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 دسمبر 2023ء بروز پیر کو ذمہ داران نے فیصل آباد میں قائم کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ (FIC) اسپتال کے مختلف وارڈ ز کا دورہ کیا ۔جہاں ذمہ داران نے ڈاکٹر صاحبان کو ماہنامہ فیضان مدینہ میگزین کا
تعارف کروایا اور اس کے شمارے تحفے میں پیش کئے ۔
بعدازاں شعبے کے اسلامی بھائیوں نے ایم ایس آفس میں ایم ۔ایس صاحب سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات اسلامی بھائیوں
نے انہیں رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فیضان مدینہ میں حاضری کی دعوت دی ۔
اس کے
علاوہ ایم ۔ایس صاحب کو ماہنامہ فیضان مدینہ تحفتاً پیش کیا انہوں نے منتھلی میگزین کی تحریروں کا مطالعہ کیا اور دعوت اسلامی کی دینی
خدمات کو پڑھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ساتھ
ہی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں حاضری کی اچھی نیت
کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ:
شاھد عطاری ڈویژن ذمہ دار رابطہ
برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ فیصل
آباد ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
22 دسمبر کو شمالی دنیا بشمول
پاکستان میں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سےلمبی رات ہوتی ہے
جبکہ اسی تاریخ کو
جنوبی دنیا کے لئے سال کا سب سے بڑا دن اور سب سے چھوٹی رات ہوتی ہے۔
٭سورج
کی سالانہ حرکت٭
سورج سال میں دومرتبہ(21مارچ اور 23ستمبر
کو)
وسط دنیا یعنی خط استوا (Equator) پر پہنچتا ہے۔ان دو ایام میں
ساری دنیا میں نُجومی اعتبارسے دن رات برابر ہوتے ہیں یعنی 12 گھنٹے کا دن اور 12
گھنٹے کی رات۔
21مارچ کے بعد سورج جانبِ شمال ہٹتا چلا جاتا ہے
یہاں تک کہ 21جون کو ”خَطِّ سرطان“ (Tropic of Cancer)یا ”میلِ اعظم شمالی“ پر پہنچتا
ہے۔اس روز نِصف شمُالی کُرَّہ (North Hemisphare) میں بشمول پاکستان سال کا سب سے بڑا دن اور
نِصْف جُنوبی کُرہ (South Hemisphare) میں سال کا سب سے چھوٹا دن ہوتاہے ۔
پھرسورج
واپس خطِّ اِستوا (Equator)کی طرف آتاہے اور 23 ستمبر کو
دوبارہ خط استواپر پہنچتا ہے۔ اور ساری دنیا میں ”نُجومی“ اعتبار سے دن رات برابر ہوجاتے ہیں ۔
23
ستمبر سے سورج جانبِ جنوب ہٹتاچلا جاتا ہے یہاں تک کہ22دسمبرکوخطِ جدی (Tropic of Capricorn) یا ”میلِ اعظم جنوبی“ پر پہنچتا
ہے اس روز ”نِصف جنوبی کُرَّہ “میں سال کا سب سے بڑا دن اور ”نِصْف شمالی کُرَّہ
“میں بشمولِ پاکستان سال کا سب سے چھوٹا دن ہوتا ہے۔
پھر سورج واپس ”خط استوا (Equator) “کی طرف آتا ہے اور ”21 مارچ“ کو دوبارہ یہاں پہنچتا ہے۔(رپورٹ: عبدالقادر عباسی المدنی ، شعبہ اوقات الصلاۃ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 12 دسمبر2023ء بروز منگل
خالد بن ولید روڈکراچی میں واقع کار شوروم میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف شخصیات
نے شرکت کی ۔
سٹی
ذمہ دار محمد ذیشان عطاری مدنی نے بیان کیا اور شخصیات کو دعوت اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔اس موقع پر
ڈسٹرکٹ سینٹرل ذمہ دار عبد الوہاب عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری )
اویس
قرنی مسجد نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کراچی میں 15 دسمبر 2023ء کو کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں اویس قرنی مسجد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
ایسٹ
ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے ”غسل میت
دینے کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو غسل میت دینے کا
عملی طریقہ سمجھایا نیز کفن
کاٹنے / پہنانے کا عملی طریقہ بھی کراویا۔آخر
میں شعبے کے تعارف پر مشتمل مسلم فیونرل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کروائی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری )
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی جانب سے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کراچی میں 15 دسمبر 2023ء کو کفن دفن کورس کا سلسلہ ہوا جس میں ایسٹ ڈسٹرکٹ
ذمہ دار عزیر عطاری نے فریدہ مسجد اور
جنتُ الفردوس مسجد کے اسلامی بھائیوں میں
غسل میت دینے کا طریقہ سمجھایا نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی
طریقہ کراویا اور شعبے کے تعارف پر مشتمل اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرائی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری )
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کی جانب سے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خاران (بلوچستان) میں 13،12،11دسمبر
2023ء پیر ، منگل ، بدھ تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا ۔ رخشان ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے
والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
صوبائی ذمہ دار نور محمد عطاری( شعبہ روحانی علاج کورس) نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے اہم امور پر رہنمائی کی، دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں بھی سمجھائیں
۔(رپورٹ: سمیر
علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ
اہتمام11،10،9دسمبر 2023ء ہفتہ ، اتوار، پیر
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ایبٹ آباد میں روحانی علاج کورس کا انعقاد کیا
گیا جس میں ہزارہ ڈویژن کے مختلف شعبہ جات
سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے صوبائی ذمہ دار طارق محمود عطاری نے تعویذاتِ
عطاریہ لکھنے کے سلسلے میں اہم
امور پر رہنمائی کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں بیان
کیں۔(رپورٹ:
سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
ماپوتو شہر، موزمبیق میں ایک غیر مسلم نے کلمۂ
طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں
گناہوں میں مبتلا لوگوں کی اصلاح کا سامان کر رہی ہے وہیں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی
کی کوششوں اورنیکی کی دعوت کی بدولت غیر
مسلم افراد دامنِ اسلام سے وابستہ ہوتے جارہے ہیں۔
اسی سلسلے میں ماپوتو شہر، موزمبیق میں مبلغینِ
دعوتِ اسلامی کی کوششوں سے ایک غیر مسلم نے کلمۂ طیبہ پڑھ کر دامنِ اسلام میں
داخل ہونے کی سعادت حاصل کی۔
ا س حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ ماپوتو پروونس مولانا محمد مدثر عطاری مدنی نے
کہا:دعوتِ اسلامی ہمارے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہے، آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے ہردم وابستہ رہیئے، نیکی کی دعوت عام کریں، ان شاء اللہ الکریم ان تمام چیزوں کی برکت سے ہماری دنیا و
آخرت میں بہتری ہی بہتری ہو گی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
11،10،9دسمبر
2023ء بروز ہفتہ ، اتوار، پیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اڈیالہ روڈ
راولپنڈی میں تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد ہوا
جس میں راولپنڈی ڈویژن کے مختلف شعبہ جات
سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
شعبہ
روحانی علاج کے ڈویژن ذمہ دار محمد انیس عطاری مدنی نے شرکائے کورس میں تربیت کرتے ہوئے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی ، دم کرنے اور کاٹ والے عمل کا طریقہ و احتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے متعلق
اپڈیٹس سمجھائی ، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:
سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
جامع
مسجد فیضانِ رجب بہاولپور میں دعوت ِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ
اہتمام 10،9،8 دسمبر 2023ء بروز جمعہ ، ہفتہ ، اتوار تین دن کا روحانی علاج
کورس ہوا جس میں بہاولپور ڈویژن کے مختلف
شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
ڈویژن ذمہ دار محمود احمد عطاری نے کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تعویذات لکھنے کے حوالے سے مختلف امور
پر رہنمائی دی، دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں بیان کیں نیز شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس بتائیں ، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا اور امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ:
سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ستیانہ روڑ فیصل آبادمیں قائم منظر میڈیکل سینٹر میں ذمہ داران نے نیورو فزیشن ڈاکٹر نیر وسیم
سے ملاقات کی ۔
ذمہ داران نے ڈاکٹر نیر وسیم کو دعوت اسلامی کے تعارف کے ساتھ ساتھ فیضان
مدینہ فیصل آباد میں 20 دسمبر بروز بدھ کو بعد نماز ظہر تا 3 بجے ہونے والے Live
مدنی چینل پر اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شاھد
عطاری ڈویژن ذمہ دار رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
Dawateislami