19 جمادی الاخر, 1446 ہجری
محمد فخر الحبيب (درجۂ ثالثہ جامعۃُ المدینہ
فیضان فاروق اعظم سادھو کی لاہور، پاکستان)
Mon, 8 Jan , 2024
349 days ago
جس
طرح قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے جھوٹی گواہی کی مذمت بیان فرمائی ہے اسی طرح
احادیث مبارکہ میں بھی جھوٹی گواہی کی مذمت بیان فرمائی گئی ہے جیساکہ نبی کریم
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: کبیرہ گناہ یہ ہیں: (1)اللہ پاک کے ساتھ
شریک ٹھہرانا (2)والدین کی نافرمانی (3)کسی جان کو قتل کرنا (4)جھوٹی گواہی
دینا۔(صحیح بخاری)
حضرت
خریم بن فاتک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
نے نماز فجر کے بعد کھڑے ہو کر 3 مرتبہ ارشاد فرمایا: جھوٹی گواہی اللہ عزوجل کے
ساتھ شرک کرنے کے برابر ہے۔ (ابو داؤد، کتاب الاقضیۃ، باب فی شہادۃ الزور، 3/ 427، الحدیث: 3599)