دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے گاؤں خجک میں سماجی شخصیت حاجی یار محمد خجک سےملاقات کی اور انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔  علاوہ ازیں ذمّہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے ڈیرہ الہ یار میں ڈپٹی کمشنر  میر نصراللہ خان رند سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: محمد قربان عطاری ، مجلس رابطہ )


مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے میانوالی میں واقع ایک ریسکیو آفس کا دورہ کیا  اور اسٹاف سے ملاقاتیں کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دی۔ بعد ازاں ذمّہ داران نے محلہ نور پورہ جامع مسجد یادگارِ مدینہ کے اطراف میں علاقائی دورہ بھی کیا جس میں اہلِ علاقہ کو نیکی کی دعوت دی گئی۔(رپورٹ: محمد قربان عطاری ، مجلس رابطہ )


مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے راولپنڈی زون اور کراچی  میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے فیضانِ مدینہ وزٹ کی ترغیب دلائی۔شخصیات کے نام یہ ہیں: چئیرمین چوہدری بابر، مشاہد اللہ خان(سینیٹر)، پارلیمانی سیکٹری کے پی اے، خالد جاوید (ڈی ایس پی)، ملک اختر اعوان (ڈی ایس پی ٹریفک پولیس )، محمد طارق زمان، شیخ معاذ (ایس او ڈی، واپڈا)۔ (رپورٹ: محمد قربان عطاری ، مجلس رابطہ )


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت لالیاں ضلع چنیوٹ کے اطراف میں مہر امتیاز احمد لالی(سابق ایم پی اے )کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے ختمِ شریف ہوا جس میں رانا منور غوث خان (ایم پی اے)، مہر تیمور امجد لالی (ایم پی اے)، مہر حیدر امتیاز لالی(رنر اپ ایم پی اے)، مہر محمد اسد لالی(سابق تحصیل دار)، میاں ذوالفقار احمد مخدوم(اہم سیاسی شخصیت)اور حاجی مبشر نسوآنہ(سیاسی شخصیت)سمیت کئی سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ: محمد قربان عطاری ، مجلس رابطہ )


مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے ملک محمد صفدر کھوکھر(سابق چیئرمین مٹھہ لک،سرگودھا)اورملک سکندر حیات کھوکھر(سابق ناظم مٹھہ لک، سرگودھا) سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے قافلے میں سفر اور دعوتِ اسلامی کےمدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد قربان عطاری ، مجلس رابطہ )


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے سندھ سیکریٹ میں مختلف افسران اور اسٹاف سے ملاقاتیں کی اور دعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے انہیں  ہفتہ وار اجتماع میں شر کت کرنےکی ترغیب دلائی۔ذمّہ داران نے شخصیات کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مدنی رسائل تحفے میں دیئے۔شخصیات کے نام یہ ہے۔ آغا فخر حسین(ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ)، اقبال کھوکھر(سیکشن آفیسر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ)، سراج لاکھو( SLT)، نعمان شیخ(MNA عارف زرداری (PS ٹو ایڈیشنل سیکریٹری)، قمر شاہد صدیقی(لیکچرار ایجوکیشن)، وسیم(ڈائریکٹر ہیلتھ)، اصغر علی(ڈی سی پی)۔ (رپورٹ: محمد قربان عطاری ، مجلس رابطہ )


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت گجرات میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے والد صاحب چوہدری ظہور الٰہی کی برسی کے موقع پر ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں مرحوم کے صاحبزادوں چوہدری پرویز الٰہی(سابق وزیر اعلیٰ پنجاب)اور چوہدری حسین الٰہی (ایم این اے)سمیت کئی سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا ۔ بعدازاں مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی گئی ۔(محمد قربان عطاری،نگران مجلس رابطہ پاکستان)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے کراچی میں حلیم عادل شیخ(ایم پی اے سندھ اسیمبلی)،عادل شیخ(سوڈان کے اعزازی سفیر)اور نعیم عادل شیخ سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرتےہوئے ایصالِ ثواب کیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔(رپورٹ: محمد قربان عطاری،نگرانِ مجلس رابطہ پاکستان)


مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نےمیانوالی اور راولپنڈی میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ شخصیات کے نام یہ ہے۔عمر فاروق(ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر)، محمد اصغرشاہ(پی اے ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت)،عبد الرؤوف خان نیازی(بزنس ٹائیکون)۔ (رپورٹ: محمد قربان عطاری،نگرانِ مجلس رابطہ پاکستان)


دعوت اسلامی دنیا بھر میں 108شعبہ جات کے ذریعے دینِ متین کی خدمت سر انجام دے رہی ہے ان ہی میں سے ایک شعبہ مجلس رابطہ بھی ہے جن  کےمختلف مدنی کاموں سے ایک مدنی کام سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کرناہے ۔پچھلے دنو ں اسی مجلس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اجلاس ہوا جس میں مجلس رابطہ کراچی کے ذمّہ داران نے شرکت کی اور اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: محمد قربان عطاری،نگرانِ مجلس رابطہ پاکستان)


مجلس رابطہ  کے تحت کالا باغ اور میانوالی میں مدنی حلقہ ہو ا۔ذمّہ داران نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کی اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔شخصیات کے نام یہ ہے۔شہزاد اکبر (ایس پی)، عبد الجبار(ہیڈ محرر)، عبد الوحید خان ، اکرم خان درانی(وزیر اعلیٰ)،