مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے پسرور میں اسسٹنٹ کمشنر طیب طاہرسے ملاقات کی اورانہیں  دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضان ِمدینہ تحفے میں دیا۔ ذمّہ داران نے انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت بھی دی ۔(محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


بلوچستان کی معروف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت سردار نور احمد بنگلزئی کی فیضانِ مدینہ کراچی میں آمد ہوئی۔  مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے ان کو خوش آمدید کہا۔ سردار نور احمد بنگلزئی نے رکنِ شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سے ملاقات کی ان کے والد کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت فرمائی، رکنِ شوریٰ نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔(محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت فیصل آباد ریجن میں آفیسرز اجتماع ہوا جس میں مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔مبلغ دعوت ِاسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے  شرکا کودعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کیا ۔چندشخصیات کے نام یہ ہے: سردار غلام محمود ڈوگر(R.P.O فیصل آباد)، محمود جاوید بھٹى(کمشنر فیصل آباد)، محمد اظہر اکرم(سى پى او فیصل آباد)، سید ندیم عباس شاه(ایس ایس پى انویسٹى گیشن)، خیال احمد(ایم پى اے)، شہزاد احمد (اے ڈى آئى جى)۔ (محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


کراچی کے علاقے کورنگی میں مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے شیخ رفیق(ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ مینجمنٹ کورنگی)نثار سومرو(اےسی واٹر اینڈ سیوریج ڈسٹرکٹ کورنگی)، روشن دین اور دیگراسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز ذمّہ داران نے شخصیات کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا۔(محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے سندھ سیکریٹریٹ کا وزٹ کرتے ہوئے مختلف افسران اور اسٹاف سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور 18اکتوبر 2019ء کو سفر کرنے والے قافلے میں شرکت کرنے کی درخواست کی۔چند افسران کے نام یہ ہے: شمس الدین شیخ(ایڈیشنل سیکریٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)، عثمان جونیجو (PS ٹو چیف سیکریٹری سندھ)، سید امین (PS ٹو سیکریٹری مائنس)، اشفاق احمد (اسسٹنٹ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ)، احمد (نائب قاصد ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)، فیاض (نائب قاصد ایجوکیشن ڈپیارٹمنٹ)۔ (محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے کراچی میں کمشنر آفس کا وزٹ کیا اور ایڈیشنل کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز احمد رند اور دیگر اسٹاف سے ملاقاتیں کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی۔(محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت ِاسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے لودھراں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالطیف خان سے ملاقات کی اور انہیں دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوتِ  اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمہ دران نے سماجی شخصیت ڈاکٹر حیدر علی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ علاوہ ازیں ذمّہ داران نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی۔


دعوتِ  اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے آفس سپرینڈنٹ ہیڈ کوارٹر سبی بلوچستان میں آفس سپرینڈنٹ شکیل احمد عباسی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔

واضح رہےکہ اس دوران آفس میں آپریٹر ہیڈ کوارٹر ذیشان اور کانسٹیبل محمد نواز سومرو بھی موجود تھے۔


دعوتِ  اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ دران نے سبی بلوچستان میں ونگ کمانڈر ڈی ایس پی نصیر احمد سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔


دعوتِ  اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمہ داران نے مختلف مقامات میں شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کے ترغیب دلائی۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں:٭ شوکت علی کھٹیان (ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ) ٭رشید شاہ (ڈی آئی بی انچارج ویسٹ )٭ تنویر احمد ( سیکیورٹی انچارج ویسٹ)٭ایاز میمن(چیف P&DD) ٭ اعجاز احمد سومرو( اسسٹنٹ P&DD)٭محمد اویس( APS انڈسٹریز&کامرس) ٭محمد فراز (سیکشن آفیسر انڈسٹریز)٭عبدالغفار جمالی (سینئر کلرک انڈسٹریز)٭محمد قاسم (اسسٹنٹ مائنس&منرل) ٭عابد (کلرک مائنس & منرل ) ٭وسیم عباسی (کلرک لیبر ڈپارٹمنٹ) ٭چیف ایاز میمن ٭نعیم (ڈی پی او سیکورٹی انچارج) ٭مدثر یعقوب بریار ( ایس ایچ او) ٭محمد ندیم( سرکل ڈی ایس پی)٭ نعمان واہلہ( ایس ایچ او )


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے بلوچستان کانسٹیبلری فورس سبی زون کے زونل کمانڈر S.S.P محمود نوتیزئی سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیابھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت بھی دی گئی۔(رپورٹ،محمد قربان عطاری،نگرانِ مجلس رابطہ)