مدنی مرکز فیضان مدینہ
فیصل آباد میں قائم پاکستان مشاورت آفس میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں
شعبہ جدول و جائزہ، شعبہ کارکردگی، شعبہ فیڈبک اور دیگر شعبوں سمیت ریجن آفس میں
کام کرنے والے ذمہ داران نے شرکت کی۔
شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کو کمپیوٹر کو استعمال کرنے اور اس کے نقصانات سے
بچنے کے حوالے سے تربیت کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے تمام اسلامی بھائیوں کو جدید
تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر استعمال کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ ٹریننگ سیشن کے
اختتام پر سوالات کا سلسلہ بھی ہوا جس کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار نے تسلی بخش
جواب دیئے۔
ٹریننگ سیشن کے انعقاد
پر پاک مشاورت آفس کی مجلس کے اراکین نے خوشی کا اظہار کیا اور اس ٹریننگ کو آفس
میں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں نے خوش آئند قرار دیا۔
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں زون ذمہ داران کا مدنی
مشورہ، مدنی عطیات کے اہداف دیئے گئے
شعبہ اوراق مقدسہ دعوت
اسلامی کے تحت یکم مئی 2021ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد زون کے نگران اور دیگر
ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکنِ مجلس شعبہ اوراق
مقدسہ محمد عدنان عطاری نے مدنی عطیات کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو دعوت
اسلامی کے لئے مزید ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دیئےجس پر اسلامی بھائیوں نے اپنی
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعد ازاں سابقہ اہداف
پورے ہونے پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور تحائف بھی دیئے گئے۔ اس
موقع پر نگران زون اور رکن مجلس کے درمیان شعبے کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر
تبادلۂ خیال ہوا۔
محکمہ اوقاف کے زونل ایڈمنسٹریٹر غلام ارشاد کی فیضان مدینہ فیصل آباد حاضری
محکمہ
اوقاف کے زونل ایڈمنسٹریٹر غلام ارشاد کی
فیضان مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کیا جہاں رکن شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی سے ملاقات کی۔مختلف
شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز شعبہ مزارات اولیاءکے تحت دینی کاموں کے حوالے سے
بھی آگاہی دی ۔
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد
مدینہ ٹاؤن میں تاجروں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں ٹوبہ، گوجرہ، کمالیہ، پیرمحل اور
اطراف کے تاجروں سمیت نگران ٹوبہ زون اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
شعبان المعظم کے فضائل و برکات پر بیان فرمایااور اس مال مبارک میں نفلی روزے
رکھنے کا ذہن دیا۔اس موقع پرحاجی شاہد عطاری نے دعوت اسلامی کے دنیا بھر میں بڑھتے
ہوئے دینی کاموں کو بیان کیا اور شرکا کومالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
مختلف شہروں سے آنے والے تاجروں نے اپنی اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت اسلامی کے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن سے بذریعہ ویڈیو لنک
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیاجس میں کارکردگی ریجنز آفس ذمہ داران، شعبہ کورسز
ذمہ دار اور اعتکاف کے دنوں میں ڈیٹا انٹری جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
مدنی مشورے میں اعتکاف کے ڈیٹا انٹری کے نظام کو
مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ
داران کی اس حوالے سے مزید رہنمائی کی۔
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد
مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی چینل کے آفس
میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے مدنی
چینل کے اسٹاف، شعبہ مدنی چینل عام کریں کے ذمہ داران اور دیگر سے ملاقاتیں کیں۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
ان اسلامی بھائیوں کو شعبے کےدینی کام
کرنے کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا اور اس
حوالے سے رہنمائی بھی کی۔
فیضان مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے محفل نعت بسلسلہ شب
معراج میں حاجی محمد شاہد عطاری کا بیان
مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں 27 رجب
المرجب 1442ھ کی شب محفل نعت بسلسلہ شب معراج کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر کے
عاشقا ن رسول سے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
”واقعہ معراج “کے موضوع پر بیان کیااور سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان
و عظمت کو اجاگر کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی۔دوران محفل نعتیہ کلام اور
قصیدہ معراج بھی پڑھا گیا اور اختتام پر صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوا۔
مدرسۃ المدینہ
بوائز ، گرلز جزوقتی ، مقیم کے ناظمین اعلیٰ کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد
مدینہ ٹاؤن میں شعبہ خدام المساجد والمدارس، فنانس ڈیپارٹمنٹ، تعمیرات، اثاثہ جات،
نیو سائٹیز اور ڈونیشن سیل کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ان شعبہ جات کے ریجن ذمہ
داران سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور ان کو بہتر کرنے پر گفتگو کی۔ نگران پاکستان
مشاورت کا مزید کہنا تھا کہ جو جوپراجیکٹ
زیرتعمیر ہیں یا کسی وجہ سے ان پرکام نہیں ہورہا ان پراجیکٹس پرکام دوبارہ شروع کریں
گے اور ذمہ داران اسکا فالواپ بھی کریں۔
اس مدنی مشورے میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی سید لقمان عطاری، حاجی
بغداد رضا عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری موجود تھے۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز اینڈ گرلز ،
رہائشی، غیر رہائشی، جزوقتی سمیت مدرسۃ
المدینہ کورسز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
بچوں کے لئے نئے مدارس بنانے کے اہداف دیئے۔ اہداف میں 10 شوال المکرم 1442ھ تک
900 مدارس بنانے کا طے کیا گیا جس میں بوائز، گرلز اور شارٹ ٹائم کے مدارس شامل
ہے۔مدنی مشورے میں خود کفالت کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد
میں 3فروری 2021ء کو ماہانہ مدنی مشورہ
ہوا جس میں پاک کابینہ آفس فیصل آباد کے ذمہ داران نے
شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
شرکا کی تربیت کی اور ان کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔
نگران پاکستان مشاورت نے انہیں آخرت کی یاددلاتے
ہوئے اپنی عملی کیفیت کو بہتر کرنے کا ذہن دیاجبکہ شرکا کو مطالعہ کی اہمیت بیان
کرتے ہوئے مطالعہ کرنےکے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے ہومیو پیتھک
ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام31جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ
ہواجس میں شعبہ رابطہ برائے ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ کے نگران اور ریجن ذمہ داران نے
شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے
گزشتہ و موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے میں ہونے والی کمزریوں پر ذمہ
داران کی تربیت فرمائی۔ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی تقرری کو مکمل کرنے
ہومیو پیتھک سے وابستہ افراد میں اجتماعات منعقد کروانے اور بالخصوص 2026ء تک کے
اہداف بھی دیئے۔مدنی مشورے میں یہ طے پایا کہ ہومیو پیتھک سے وابستہ افراد میں
نیکی کی دعوت عام کی جائیگی جبکہ ہومیو پیتھک کے حوالے سے سوالات تیار کرکے دار
الافتاء اہلسنت سے شرعی رہنمائی لی جائیگی۔