دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں تاجروں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں ٹوبہ، گوجرہ، کمالیہ، پیرمحل اور اطراف کے تاجروں سمیت نگران ٹوبہ زون اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبان المعظم کے فضائل و برکات پر بیان فرمایااور اس مال مبارک میں نفلی روزے رکھنے کا ذہن دیا۔اس موقع پرحاجی شاہد عطاری نے دعوت اسلامی کے دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے دینی کاموں کو بیان کیا اور شرکا کومالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر مختلف شہروں سے آنے والے تاجروں نے اپنی اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن سے بذریعہ ویڈیو لنک اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیاجس میں کارکردگی ریجنز آفس ذمہ داران، شعبہ کورسز ذمہ دار اور اعتکاف کے دنوں میں ڈیٹا انٹری جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اعتکاف کے ڈیٹا انٹری کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی اس حوالے سے مزید رہنمائی کی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی چینل کے آفس   میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے مدنی چینل کے اسٹاف، شعبہ مدنی چینل عام کریں کے ذمہ داران اور دیگر سے ملاقاتیں کیں۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کو شعبے کےدینی کام کرنے کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا اور اس حوالے سے رہنمائی بھی کی۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں 27 رجب المرجب 1442ھ کی شب محفل نعت بسلسلہ شب معراج کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر کے عاشقا ن رسول سے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”واقعہ معراج “کے موضوع پر بیان کیااور سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان و عظمت کو اجاگر کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی۔دوران محفل نعتیہ کلام اور قصیدہ معراج بھی پڑھا گیا اور اختتام پر صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوا۔


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں  شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز ، گرلز جزوقتی ، مقیم کے ناظمین اعلیٰ کا مدنی مشورہ ہوا۔مدنی مشورے میں شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا اور نگران پاکستان نے نمایاں کارکردگی کے حوالے سے بتاتےہوئے کہا کہ سال 2020ءمیں مدرسۃ المدینہ بوائز سے 4ہزار341بچوں نے حفظ قراٰن کی سعادت پائی جبکہ گرلز سے 385بچیوں نے حفظ کی سعادت پائی اور مجموعی طورپر4ہزار726حفاظ بنے جبکہ مدارس المدینہ بوائز سے 15ہزار342بچوں نے ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت پائی جبکہ جزوقتی مدارس المدینہ سے 1ہزار350 اور مداراس المدینہ فارگرلز سے 5ہزار367بچیوں نے ناظرہ پاک مکمل کیا اور اس طرح سال 2020 ءمیں مجموعی طور پر 22ہزار59بچوں اور بچیوں نے ناظرہ پاک مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ نگران پاکستان نے مزید بتایا کہ دعوت اسلامی کے مدارس المدینہ کا قیام 1990ءمیں ہوا اور ان مدارس المدینہ سے 92ہزار47حفاظ بن چکے ہیں جبکہ 2لاکھ 94ہزار3سوسات ناظرہ پڑھ چکے اور مجموعی طور پر 3لاکھ 86ہزار354بنتی ہے اور تعلیمی کیفیت میں فیصل آباد ریجن کا پہلا نمبر رہا جہاں سے 1ہزار462 طلبہ کرام نے حفظ مکمل کیا جبکہ لاہورریجن دوسرےنمبر اور ملتان تیسرے نمبر پر رہا نگران پاکستان نے اس مدنی مشورے کے ذریعے بتایا کہ دعوت اسلامی کے ان مدارس المدینہ سے 12ماہ یا اس سے کم عرصے میں حفظ 246بچے اور بچیوں نے حفظ کی سعادت پائی جبکہ ناظرہ پاک 6ماہ یا اس سے بھی کم عرصے میں 6402طلبہ کرام نے ناظرہ کی سعادت پائی اور پورے پاکستان میں تعلیمی کیفیت کے اعتبار سے سب سے نمایاں مدرسۃ المدینہ ساہیوال ضلع سرگودھا کا رہا۔

دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں شعبہ خدام المساجد والمدارس، فنانس ڈیپارٹمنٹ، تعمیرات، اثاثہ جات، نیو سائٹیز اور ڈونیشن سیل کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ان شعبہ جات کے ریجن ذمہ داران سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور ان کو بہتر کرنے پر گفتگو کی۔ نگران پاکستان مشاورت کا مزید کہنا تھا کہ جو جوپراجیکٹ زیرتعمیر ہیں یا کسی وجہ سے ان پرکام نہیں ہورہا ان پراجیکٹس پرکام دوبارہ شروع کریں گے اور ذمہ داران اسکا فالواپ بھی کریں۔

اس مدنی مشورے میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی سید لقمان عطاری، حاجی بغداد رضا عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری موجود تھے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز اینڈ گرلز ، رہائشی، غیر رہائشی، جزوقتی  سمیت مدرسۃ المدینہ کورسز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بچوں کے لئے نئے مدارس بنانے کے اہداف دیئے۔ اہداف میں 10 شوال المکرم 1442ھ تک 900 مدارس بنانے کا طے کیا گیا جس میں بوائز، گرلز اور شارٹ ٹائم کے مدارس شامل ہے۔مدنی مشورے میں خود کفالت کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں 3فروری 2021ء کو  ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاک کابینہ آفس فیصل آباد کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور ان کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔

نگران پاکستان مشاورت نے انہیں آخرت کی یاددلاتے ہوئے اپنی عملی کیفیت کو بہتر کرنے کا ذہن دیاجبکہ شرکا کو مطالعہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے مطالعہ کرنےکے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام31جنوری 2021ء کو  مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ رابطہ برائے ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ کے نگران اور ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے گزشتہ و موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے میں ہونے والی کمزریوں پر ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی تقرری کو مکمل کرنے ہومیو پیتھک سے وابستہ افراد میں اجتماعات منعقد کروانے اور بالخصوص 2026ء تک کے اہداف بھی دیئے۔مدنی مشورے میں یہ طے پایا کہ ہومیو پیتھک سے وابستہ افراد میں نیکی کی دعوت عام کی جائیگی جبکہ ہومیو پیتھک کے حوالے سے سوالات تیار کرکے دار الافتاء اہلسنت سے شرعی رہنمائی لی جائیگی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 31 جنوری 2021ء مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری سمیت شعبے کے متعلقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے گزشتہ کارکردگی اور تقرری کا جائزہ لیتے ہوئے تقرری کے نظام کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ مکمل کرنے کے اہداف دیئے۔نگران پاکستان مشاورت نے آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے ذمہ داران کو 2026ء تک کے پلان اور ہر ماہ اس کا فالو اپ کرنے پر گفتگو کی۔مدنی مشورے میں خیر خواہی امت کے جذبے کے تحت مسلمانوں میں کفن دفن کے مسائل اور غسل میت کی آگاہی کے لئے کورسز کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔اس مشورے میں یہ طے پایا کہ ذمہ داران مسلمانوں کے تیجے اور چہلم وغیرہ کے مواقع پر ایصالِ ثواب اجتماع منعقد کرواکر اراکین شوریٰ و دیگر مبلغین کے بیانات کروائیں گے اور دارالافتاء اہلسنت سے شرعی رہنمائی لیکر شعبے کے حوالے سے ایک رسالہ مرتب کیا جائیگا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ازدیادحب کے تحت 28 جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی فرمائی اور شعبہ ازدیادحب کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔مدنی مشورے میں حاجی شاہد عطاری نے شرکا سے گفتگوکرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں پرانے اسلامی بھائیوں سے دوبارہ رابطہ کرکے انہیں دینی ماحول سے قریب کرنا، اجتماعات میں شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کروانا ہے تاکہ ذمہ داران کی مشاورت سے انہیں دینی کاموں کی ذمہ داری سونپی جائے۔ حاجی شاہد عطاری نے ان تمام کاموں کے لئے متعلقہ رکن شوریٰ کا آن لائن بیان کروانے کا ذہن دیااور ایصالِ ثواب اجتماعات کے حوالے سے اہداف دیئےجس پر شرکا نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ :محمد جاوید عطاری، تنظیمی میڈیا پاک کابینہ آفس فیصل آباد)


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں فیصل آباد اور سرگودھا زون کے اسٹاف نے شرکت کی۔

نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ”شکر کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااورشعبے کی 2020ء کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کا تحائف دیئے۔

اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی اجتماعات، قافلوں، مدنی چینل، سوشل میڈیا، تحریر اور کتابوں کے ساتھ ساتھ گزشتہ چند سالوں سے فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے بھی علمِ دین کو شمع کو روشن کررہی ہے جبکہ فیضان آن لائن اکیڈمی میں پڑھنے والے اسٹوڈنٹس کی تعداد 18 ہزار 402 ہے جو آن لائن کے ذریعے مختلف کورسز کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔