دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے زیر اہتمام 22 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ججز اور وکلاء حضرات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دی۔ نگران شوریٰ نے انہیں بھی دینی کاموں شرکت کرنے اوردعوت اسلامی کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔


مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے دورے پر ہیں۔

دوران دورہ 22 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران شوریٰ حاجی عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے C.S.Sکے اساتذہ اور اسٹوڈنٹس نے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی تعلیمی خدمات سے آگاہ کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 21 نومبر 2021ء  بروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں عظیم الشان مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے لے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے اختتام پر عاشقان رسول نے تین دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں 21 نومبر 2021ء کو شخصیات کا دینی حلقہ ہوا جس میں فیض اللہ کموکہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی پر بریفنگ دیتے ہوئے دیگر امور پر گفتگو کی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی اور نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد قربان عطاری بھی موجود تھے۔


21 نومبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور دیگر شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو انسانیت کی خدمت کرنے، دینی کاموں کے لئے وقت نکالنے اور دعوت اسلامی کے جملہ کاموں میں ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں یکم نومبر 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تنظیمی، اخلاقی اور شرعی تربیت کرتے ہوئے انہیں کام کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اہداف کو مکمل کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آبادمیں  26 اکتوبر 2021ء کو ٹیلی تھون کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظمین اور مدرسین نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور نومبر 2021ء میں ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور طریقے سے حصہ لینے اور بڑھ چڑھ کر تعاون کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آبادمیں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ میڈیکل سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں 11 اکتوبر 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اہم مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27، 28 اور 29 ستمبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں12 دینی کام کورس کا انعقادکیا گیا جس میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، لاہور اور اسلام آباد ریجن آفسز کے اسلامی بھائیوں سمیت شعبہ فیضان مدینہ کے نگران، ریجن ذمہ داران اور ناظمین اعلیٰ نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 12 ذیلی حلقےکے 12 دینی کاموں کے بارے میں رہنمائی کی جبکہ کورس کے آخری دن ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا۔ ٹیسٹ میں نمایاں پوزیشن والے اسلامی بھائیوں کو نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے ہاتھوں تحائف بھی دیئے گئے۔


20 ستمبر 2021ء بروز پیر دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان مشاورت آفس اور تمام ریجن آفسز کے جملہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار پاک کابینہ دفترمولانا حاجی محمد عمر عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور مختلف امور پر رہنمائی فرمائی۔

اس مدنی مشورے میں فیصل آباد کے علاوہ تمام ذمہ داران بذریعہ ویڈیو لنک شریک تھے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


مسلمانوں کے اندر عشق رسول کی شمع کو اجاگر کرنے  والا مہینا ”ربیع النور شریف“ کی آمد آمد ہے جس کی خوشی میں دنیا بھر میں عاشقان رسول اپنی اپنی استطاعت کے مطابق جشنِ میلاد کی تیاریاں کرتے ہیں۔ عاشقان رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوت اسلامی بھی اس مہینے کو شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے نہایت جوش و خروش سے مناتی ہے ۔

اس ماہ ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں فیصل آبادکے تمام نگران کابینہ اور ہر کابینہ کے چراغاں مجلس کے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں جشن ولادت کی تیاری کے حوالے سے ذمہ داران کی رہنمائی کی گئی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تمام ذمہ داران کو ہر ہر مسجد اور گلیوں میں مدنی پرچم لگانے کا ذہن دیااور 25 صفر المظفر عرس اعلیٰ حضرت سے ہی لائٹنگ Lighting کرنے کی ترغیب دلائی۔ حاجی شاہد عطاری نے شرکا کو مارکیٹوں اور دکانوں میں مدنی حلقے اور اجتماعات میں منعقد کرنے کا ہدف دیا اور ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائیوں کو اس مہینے کی مناسبت اور اپنی تربیت کے لئے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ”صبح بہاراں“ پڑھنے کی خوب ترغیب دلائی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)