فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع

پچھلے دنوں پنجاب کے شہر فیصل
آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں ذمہ داراسلامی بھائیوں سمیت سینکڑوں عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری مدنی نے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے
سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا اورشرکا
کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
شعبہ مدرسۃ
المدینہ کے ناظمین اورپراپرٹی اینڈ
کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ
.jpeg)
گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے ناظمین اورپراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں
سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے مدارس المدینہ کی تعداد کو بڑھانے کا ہدف دیتے ہوئے انہیں جلد از جلد پائے
تکمیل تک پہچانے کاذہن دیا جس پر اسلامی
بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے مدارس المدینہ کی تعداد کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان میں پڑھنے والے طلبۂ کرام کی تعداد کو بھی بڑھانے کا ذہن دیا اور ذمہ داراسلامی بھائیوں کی نمایاں کارکردگی پرتحائف تقسیم کئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نگرانِ پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری کا طلبہ کے
درمیان سنتوں بھرا بیان
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ
کے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام
سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے زیر اہتمام 22 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ فیصل آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ججز اور
وکلاء حضرات نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی
کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دی۔ نگران شوریٰ نے
انہیں بھی دینی کاموں شرکت کرنے اوردعوت اسلامی کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔
.jpg)
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب
کے دورے پر ہیں۔
دوران
دورہ 22 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران شوریٰ حاجی
عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے C.S.Sکے
اساتذہ اور اسٹوڈنٹس نے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی تعلیمی
خدمات سے آگاہ کیا اور نیکی کی دعوت دیتے
ہوئے انہیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد جنید
عطاری مدنی بھی موجود تھے۔
فیضان مدینہ فیصل آباد میں عظیم الشان مدنی قافلہ اجتماع
کا انعقاد، حاجی عمران عطاری نے بیان فرمایا
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 21 نومبر 2021ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں عظیم الشان
مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو
نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے لے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
اجتماع کے اختتام پر عاشقان رسول نے تین دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں
سفر کیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔
فیضان مدینہ فیصل آباد میں دینی حلقہ، فیض اللہ کموکہ
اور دیگر شخصیات کی شرکت
.jpg)
دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں 21 نومبر 2021ء کو شخصیات کا دینی
حلقہ ہوا جس میں فیض اللہ کموکہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی پر بریفنگ دیتے ہوئے دیگر امور پر گفتگو کی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد جنید
عطاری مدنی اور نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد قربان عطاری بھی موجود تھے۔
فیصل آباد میں ڈاکٹرز کے درمیان نگران شوریٰ مولانا
عمران عطاری کا بیان
.jpg)
21
نومبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں پروفیشنلز
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور دیگر شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت
کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو انسانیت کی
خدمت کرنے، دینی کاموں کے لئے وقت نکالنے اور دعوت اسلامی کے جملہ کاموں میں ساتھ
دینے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن حاجی محمد جنید عطاری
مدنی بھی موجود تھے۔

مدنی
مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں یکم نومبر 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان
مشاورت آفس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تنظیمی، اخلاقی اور شرعی تربیت
کرتے ہوئے انہیں کام کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اہداف کو مکمل کے حوالے سے
گفتگو فرمائی۔
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آبادمیں
26 اکتوبر 2021ء کو ٹیلی تھون کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ بوائز کے ناظمین اور مدرسین نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور نومبر 2021ء میں
ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور طریقے سے حصہ لینے اور بڑھ چڑھ کر تعاون کرنے کا
ذہن دیا۔
فیضان مدینہ فیصل آبادمیں میڈیکل سے وابستہ افراد کے
درمیان اجتماع میلاد کا انعقاد
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ء کو مدنی مرکز
فیضان مدینہ فیصل آبادمیں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ میڈیکل سے
وابستہ افراد نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دینی
کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں 11 اکتوبر 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا
جس میں شعبہ اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے اہم مدنی پھول ارشاد
فرمائے۔