پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 8 جنوری 2022ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد سٹی میں قائم جامعات المدینہ کے ناظمین اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جامعۃ المدینہ (بوائز/گرلز) کے طلبہ و طالبات کو ضروری سہولیات دینے کے بارے میں کلام کیا اور جامعات المدینہ کی بلڈنگ کو رول ماڈل بنانے کا ذہن دیتے ہوئے اِسے جلد از جلد پائے تکمیل تک پہچانے کی ترغیب دلائی۔ مدنی مشورے میں بعض جامعۃ المدینہ کی بلڈنگ کی توسیع کے بارے میں گفتگو کی گئی۔


چیف ایگزیکٹو گرین سرکل پاکستان، ٹنل ٹیکنالوجی سائنسدان ڈاکٹرساجد اقبال سندھو کی مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد آمد ہوئی جہاں انہوں نے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہوئے رکن شوریٰ حاجی مولانا جنید عطاری مدنی سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے انہیں دعوت کی دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا اور بالخصوص گرین پاکستان کے حوالے سے شعبہ FGRFکی جانب سے ہونے والی مہم ”پودا لگانا ہے، درخت بنانا ہے“ پر بریفنگ دی۔بعد ازاں ڈاکٹر ساجد اقبال سندھو کو فرض علوم کی اہمیت بیان کی گئی اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”فرض علوم سیکھئے“ تحفے میں پیش کی۔ آخر میں پروفیسر ڈاکٹر ساجد اقبال سندھو نے دعو ت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کنز المدارس بورڈ کے لیگل ایڈوائزر اور کنسلٹنٹ پروفیسر جاوید اسلم باجوہ بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 7 جنوری 2022ء بروز جمعہ فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے مرحومین کو ایصالِ ثواب کرنے کا طریقہ بتایا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کو پانچوں نمازوں کی پابندی کرنے، دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور دعا کروائی۔بعدازاں اس اجتماعِ پاک میں شریک ہونے والے عاشقانِ رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں ذمہ داراسلامی بھائیوں سمیت سینکڑوں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا اورشرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر  فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے ناظمین اورپراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے مدارس المدینہ کی تعداد کو بڑھانے کا ہدف دیتے ہوئے انہیں جلد از جلد پائے تکمیل تک پہچانے کاذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے مدارس المدینہ کی تعداد کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان میں پڑھنے والے طلبۂ کرام کی تعداد کو بھی بڑھانے کا ذہن دیا اور ذمہ داراسلامی بھائیوں کی نمایاں کارکردگی پرتحائف تقسیم کئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت فرمائی نیز ایک بچہ جس نے گزشتہ دنوں  قراٰنِ پاک مکمل حفظ کرلیا اُس کی دستار بندی کا بھی سلسلہ رہا۔نگرانِ پاکستان نے بچے کی دل جوئی کرتےہوئے اپنی دعاؤں سے نوازا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے زیر اہتمام 22 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ججز اور وکلاء حضرات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دی۔ نگران شوریٰ نے انہیں بھی دینی کاموں شرکت کرنے اوردعوت اسلامی کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔


مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے دورے پر ہیں۔

دوران دورہ 22 نومبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران شوریٰ حاجی عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے C.S.Sکے اساتذہ اور اسٹوڈنٹس نے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی تعلیمی خدمات سے آگاہ کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 21 نومبر 2021ء  بروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں عظیم الشان مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے لے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے اختتام پر عاشقان رسول نے تین دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں 21 نومبر 2021ء کو شخصیات کا دینی حلقہ ہوا جس میں فیض اللہ کموکہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی پر بریفنگ دیتے ہوئے دیگر امور پر گفتگو کی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی اور نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد قربان عطاری بھی موجود تھے۔


21 نومبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز اور دیگر شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو انسانیت کی خدمت کرنے، دینی کاموں کے لئے وقت نکالنے اور دعوت اسلامی کے جملہ کاموں میں ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں یکم نومبر 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی تنظیمی، اخلاقی اور شرعی تربیت کرتے ہوئے انہیں کام کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اہداف کو مکمل کے حوالے سے گفتگو فرمائی۔