ریجن آفسز اور شعبہ فیضان مدینہ کے ذمہ داران کے درمیان
12 دینی کام کورس کا انعقاد
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 27، 28 اور 29 ستمبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل
آباد میں12 دینی کام کورس کا انعقادکیا گیا جس میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، لاہور
اور اسلام آباد ریجن آفسز کے اسلامی بھائیوں سمیت شعبہ فیضان مدینہ کے نگران، ریجن
ذمہ داران اور ناظمین اعلیٰ نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 12 ذیلی حلقےکے 12 دینی کاموں کے بارے میں
رہنمائی کی جبکہ کورس کے آخری دن ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا۔ ٹیسٹ میں نمایاں پوزیشن والے
اسلامی بھائیوں کو نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے ہاتھوں تحائف بھی
دیئے گئے۔
.jpg)
20 ستمبر 2021ء بروز پیر دعوت اسلامی کے مدنی
مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان
مشاورت آفس اور تمام ریجن آفسز کے جملہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ذمہ
دار پاک کابینہ دفترمولانا حاجی محمد عمر عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور
مختلف امور پر رہنمائی فرمائی۔
اس
مدنی مشورے میں فیصل آباد کے علاوہ تمام ذمہ داران بذریعہ ویڈیو لنک شریک تھے۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
ماہ ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے فیصل آباد کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ

مسلمانوں
کے اندر عشق رسول کی شمع کو اجاگر کرنے
والا مہینا ”ربیع النور شریف“ کی آمد آمد ہے جس کی خوشی میں دنیا بھر میں عاشقان رسول اپنی اپنی استطاعت
کے مطابق جشنِ میلاد کی تیاریاں کرتے ہیں۔
عاشقان رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوت اسلامی بھی اس مہینے کو شریعت کے دائرے
میں رہتے ہوئے نہایت جوش و خروش سے مناتی ہے ۔
اس
ماہ ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی
مشورہ منعقد ہواجس میں فیصل آبادکے تمام
نگران کابینہ اور ہر کابینہ کے چراغاں مجلس کے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر ذمہ داران
نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں جشن ولادت کی تیاری کے حوالے سے ذمہ داران کی رہنمائی
کی گئی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تمام ذمہ داران کو ہر ہر مسجد اور گلیوں
میں مدنی پرچم لگانے کا ذہن دیااور 25 صفر المظفر عرس اعلیٰ حضرت سے ہی
لائٹنگ Lighting
کرنے کی ترغیب دلائی۔ حاجی شاہد عطاری نے شرکا کو مارکیٹوں اور دکانوں میں مدنی
حلقے اور اجتماعات میں منعقد کرنے کا ہدف دیا اور ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائیوں
کو اس مہینے کی مناسبت اور اپنی تربیت کے لئے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ”صبح بہاراں“ پڑھنے کی خوب
ترغیب دلائی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ملتان ریجن آفس کے اسلامی
بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران ملتان اور ریجن آفس کے تمام
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کے ریجن آفس میں ہونے والے دینی
کاموں کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو پُرخلوص نیت کے ساتھ کام کرنے اور دیگر
امور کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ (Content: Mohammad Hussain
Attari)

15 ستمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز
فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے نگران اور شعبہ رابطہ برائے تاجران فیصل آباد کے تمام
ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی
کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذمہ داران کی نشست میں حاجی
یعفور عطاری کا بیان

دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل
آباد میں ان دنوں نشست کا سلسلہ جاری ہےجس
میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی پاکستان کے ذمہ داران نے شریک ہیں۔ اس نشست میں
وقتاً فوقتاً مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کررہے
ہیں۔
دوران
نشست مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایااور
شعبے کے حوالے سے شرکا کی تربیت فرمائی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)

دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں اسلام آباد زون آن لائن مدنی مشورہ
ہوا جس میں اسلام آباد زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)

مدنی
مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ H.Rکے
ریجن ذمہ داران اور شعبہ جدول کے ریجن ذمہ داران نے براہ راست جبکہ ریجن آفسز کے
ذمہ داران بذریعہ لنک شریک ہوئے۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کے کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
اور شعبے کے کاموں کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)
فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ رابطہ برائے میڈیکل کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpg)
دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں شعبہ رابطہ برائے میڈیکل
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے نگران اور ریجن ذمہ داران
نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کو
شعبے میں دینی کاموں کو بہتر کرنے اور بڑھانے کا ذہن دیا۔ آخر میں شرکا نے اپنی
اچھی چھی نیتیں پیش کیں۔
.jpeg)
مدنی
مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان مرشد کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ، ریجن، زون اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی موجودہ کارکردگی کا
جائزہ لیا اور گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ فرمایا۔ رکن شوریٰ نے شعبہ کی تقرری اور فیڈبک کے حوالے سے مدنی
پھول بیان کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ مدنی کورسز محمد طارق عطاری، ریجن ،
زون اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور
گزشتہ 3 ماہ کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ فرمایا۔ نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ کی
تقرری اور فیڈبک کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے اور آئندہ کے اہداف دیئے۔
مدنی
مشورے میں نگران پاکستان مشاورت نے آزادیٔ پاکستان کی تحریکوں میں علماء اہلسنت کی
کوششیں اور ان کی استقامت کے موضوع پر گفتگو فرمائی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری بھی موجود تھے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)
صاحبزادہ پیر قاری
محمد طیب رشید کیلانی کی رکنِ شوریٰ حاجی شاہد عطاری سے ملاقات کا
سلسلہ
پچھلے دنو ں دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد
میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں گوجرانوالہ
قلعہ دیدار سنگھ سے صاحبزادہ پیر قاری محمد طیب رشید کیلانی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی شاہد عطاری سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔
رکنِ شوریٰ نے مسجد اور مدرسے کی تعمیرات کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے قراٰن و حدیث سے ان کی اہمیت بتائی ،ساتھ ہی دعوتِ اسلامی
کی مسجد و مدرسے کے حوالے سے خدمات کو بیان فرمایا اور دعوتِ اسلامی کے چند شعبے
جات کا تعارف بھی کروایا۔
رکنِ
شوریٰ نے مکتبۃالمدینہ سے شائع کردہ سیرت الانبیاء
کتاب انہیں
تحفے میں دی۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی جنیدعطاری بھی موجود تھے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)