چیف ایگزیکٹو گرین سرکل پاکستان، ٹنل ٹیکنالوجی سائنسدان ڈاکٹرساجد اقبال سندھو کی مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد آمد ہوئی جہاں انہوں نے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہوئے رکن شوریٰ حاجی مولانا جنید عطاری مدنی سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے انہیں دعوت کی دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا اور بالخصوص گرین پاکستان کے حوالے سے شعبہ FGRFکی جانب سے ہونے والی مہم ”پودا لگانا ہے، درخت بنانا ہے“ پر بریفنگ دی۔بعد ازاں ڈاکٹر ساجد اقبال سندھو کو فرض علوم کی اہمیت بیان کی گئی اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”فرض علوم سیکھئے“ تحفے میں پیش کی۔ آخر میں پروفیسر ڈاکٹر ساجد اقبال سندھو نے دعو ت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کنز المدارس بورڈ کے لیگل ایڈوائزر اور کنسلٹنٹ پروفیسر جاوید اسلم باجوہ بھی موجود تھے۔