دعوتِ اسلامی کے تحت 7 جنوری 2022ء بروز جمعہ
فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا
گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہدعطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے مرحومین کو ایصالِ ثواب
کرنے کا طریقہ بتایا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کو پانچوں نمازوں
کی پابندی کرنے، دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے اور دینی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کے
درمیان تحائف تقسیم کئے اور دعا کروائی۔بعدازاں اس اجتماعِ پاک میں شریک ہونے والے
عاشقانِ رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)