ماہ ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے فیصل آباد کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
مسلمانوں
کے اندر عشق رسول کی شمع کو اجاگر کرنے
والا مہینا ”ربیع النور شریف“ کی آمد آمد ہے جس کی خوشی میں دنیا بھر میں عاشقان رسول اپنی اپنی استطاعت
کے مطابق جشنِ میلاد کی تیاریاں کرتے ہیں۔
عاشقان رسول کی عالمگیر دینی تحریک دعوت اسلامی بھی اس مہینے کو شریعت کے دائرے
میں رہتے ہوئے نہایت جوش و خروش سے مناتی ہے ۔
اس
ماہ ربیع الاول کی تیاریوں کے حوالے سے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی
مشورہ منعقد ہواجس میں فیصل آبادکے تمام
نگران کابینہ اور ہر کابینہ کے چراغاں مجلس کے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر ذمہ داران
نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں جشن ولادت کی تیاری کے حوالے سے ذمہ داران کی رہنمائی
کی گئی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تمام ذمہ داران کو ہر ہر مسجد اور گلیوں
میں مدنی پرچم لگانے کا ذہن دیااور 25 صفر المظفر عرس اعلیٰ حضرت سے ہی
لائٹنگ Lighting
کرنے کی ترغیب دلائی۔ حاجی شاہد عطاری نے شرکا کو مارکیٹوں اور دکانوں میں مدنی
حلقے اور اجتماعات میں منعقد کرنے کا ہدف دیا اور ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائیوں
کو اس مہینے کی مناسبت اور اپنی تربیت کے لئے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ”صبح بہاراں“ پڑھنے کی خوب
ترغیب دلائی۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)