دعوتِ اسلامی کے  ہفتہ وار دینی کاموں میں ایک دینی کام ”مدنی مذاکرہ“ بھی ہے جس میں شرکت کرنے والوں کو علم دین، تجربات اور طب سے متعلق نہایت قیمتی مدنی پھول حاصل ہوتے ہیں۔ مدنی مذاکرے کی اہمیت و افادیت کے پیشِ نظر ملک و بیرونِ ملک کئی مقامات پر اسلامی بھائی جمع ہوکر مدنی چینل کے ذریعے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 3 جولائی کو بعد نمازِ عشاء ہونے والے مدنی مذاکرہ دیگر مقامات کی طرح مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں دیکھا گیا۔ مدنی مذاکرہ اجتماع کے موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری ،جامعۃ المدینہ کے طلبا ئےکرام اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مذاکرے کے بعد نگران پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نے 12 دینی کام کرنے اورنماز کی اہمیت سے متعلق عاشقانِ رسول کی رہنمائی بھی فرمائی اور بالخصوص نماز کی پابندی کرنے ، باجماعت نماز ادا کرنے ، دوسروں کو نماز کی ترغیب دلانے اور فجر میں مسلمانوں کو جگانے کاذہن دیا۔

نگران پاکستان نے اسلامی بھائیوں کو عشق مرشد بڑھانے کے لئے محبوب عطار ومرحوم رکن شوری حاجی زم زم رحمۃ اللّٰہ علیہ کی سیرت کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اختتام پر مدنی مذاکرہ دیکھنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان قرعہ اندازی کا سلسلہ ہوا جس میں نام نکلنے والے خوش نصیب اسلامی بھائی کو امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی استعمال شدہ تسبیح تحفے میں پیش کی گئی۔