05 جولائی 2021ء بروز پیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں گجرانوالہ زون اور حافظ آباد زون کا مدنی مشورہ ہوا۔ مشورے کا آغاز بعد نمازِ عشاء 9:45 پر ہوا۔

مدنی مشورے میں نگران پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نے شرکا کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی تربیت فرمائی۔ مشورے میں ریجن نگران، ریجن آفس نگران، متعلقہ زون کے کارکردگی ذمہ دار، نگرانِ زون، تمام نگرانِ کابینہ ، شعبہ مدرسۃا لمدینہ بالغان کے نگرانِ مجلس، زون و کابینہ ذمہ داران اور شعبہ اصلاحِ اعمال، قافلہ،کورسز، ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ کے نگرانِ مجالس اورزون ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اس موقع پر کابینہ اور زون وائز 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا پچھلی کارکردگی سے تقابلی جائزہ لیا۔ ذمہ داران نے حاجی شاہد عطاری کو مدرسۃ المدینہ بالغان کی جنوری 2021 تا جون 2021 تک کی کارکردگی بھی پیش کی جس پر انہوں نے بالغان میں پڑھنے والوں کی تعداد مزید بڑھانے کے متعلق مدنی پھول اور اہداف دیئے۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔