امیر اہل ِسنّت حضرت علامہ مولانامحمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی شخصیت محتاج ِ تعارف نہیں،اب آپ کی خدمات کااعتراف ملکی سطح پر ہی نہیں ہوتا بلکہ اخلاص پرمبنی دینی و فلاحی خدمات کی بازگشت بینَ الاقوامی سطح پر بھی سنائی دیتی ہے۔ The Royal Islamic Strategic Studies Centreکےتحت اس سال بھی

The Muslim 500: The World’s 500 Most Influential Muslims, 2023

نامی کتاب پبلش ہوئی  اس کتاب میں مسلم ممالک کی500   بااثر شخصیات کاذکرہے اور  امیر اہل سنّت کوTop50میں شامل  کرتے ہوئے آپ کی خدمات کا اظہارو اعتراف کیا گیا ہے۔ 

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی و امیر حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ تحریری کاموں کے لئے بیرونِ ملک تشریف لے گئے۔

بیرونِ ملک روانگی سے قبل امیرِ اہل سنت نے عاشقانِ رسول کے نام ویڈیو پیغام جاری فرمایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ”الحمدللہ میں اس وقت ایئرپورٹ کی طرف جارہا ہوں، باہر ملک روانگی ہے، دعا کیجیئے میں بعافیت سفر کروں اور بعافیت کراچی واپس آکر ربیع الاول شریف کا چاند کراچی میں دیکھوں کہ بار مدنی مذاکرے اِن شآءَ اللہ مسلسل کرنے ہیں، اِن شآءَ اللہ

بیرونِ ملک پہنچنے کے بعد امیرِ اہلِ سنّت نے ایک اور ویڈیو کلپ جاری کیا جس میں فرمایا کہ میں خیر و عافیت سے عرب امارات پہنچ چکا ہوں۔

بیرونِ ملک روانگی سے قبل امیرِ اہلِ سنت نے سچل گوٹھ کراچی میں FGRF کی جانب سے لگائے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ امیراہلِ سنت نے اس موقع پر سیلاب اور بارشوں سے پریشان حال پاکستانیوں کے لئے دعائے عافیت کی۔


جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے بچوں کی امی 5 اگست 2022ء کو رضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

مرحومہ کی نمازِ جنازہ بعد نماز جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی امامت میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، اراکین شوریٰ ، مرحومہ کے عزیز و اقارب اور ہزاروں عاشقان رسول شریک ہوئے۔ مرحومہ کی تدفین صحرائے مدینہ ٹول پلازہ سپر ہائے وے کراچی میں کی گئی۔ 


دعوتِ اسلامی کے بانی و امیر حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے گزشتہ رات مدنی مذاکرے میں فرمایا کہ میں اس سال 2022ء میں حج کا ارادہ رکھتا ہوں۔ آپ سب دعا فرمائیں کہ اسباب میسر ہوں اور میں اپنے آقا کے مدینے کی گلیوں میں پہنچ جاؤں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ہونے والے مدنی مذاکرے میں کراچی سے ایک کالر محمد حارث عطاری نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے سوال کیا کہ ہمیں سننے میں آیا ہے ، آپ رمضان میں عمرے کی ادائیگی کے لئے جارہے ہیں، کیا یہ درست خبر ہے؟

مذکورہ سوال کےجواب میں امیرِ اہل سنت کا کہنا تھا کہ میں سالوں سے یہ بیان کرتا چلا آرہا ہوں کہ رمضان میں مکے مدینے جانے کا یقیناً ہر عاشقِ رسول کو ذوق اور شوق ہوتا ہے، ظاہر ہے خواہش تو میری بھی ہوتی ہے مگررمضان میں مدنی مذاکروں کا سلسلہ ہوتا ہے، میں اگر یہاں فیضانِ مدینہ چھوڑ کر عمرے پر چلا جاوں تو مجھے یقیناً عمرے وغیرہ کا ثواب تو ملے گا، مزہ بھی آئے گا مگر وہ ثواب صرف میری حد تک ہوگا، جبکہ سینکڑوں عاشقانِ رسول مدنی مذاکرے میں ملک کے طو ل و عرض سے بلکہ بیرونِ ملک سے بھی فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے صرف اس لئے آتے ہیں کہ یہاں الیاس قادری ہوتا ہے اور مدنی مذاکرے ہوتے ہیں۔

اب اگر میں چلا جاؤں گا تو یہ سب یہاں نہیں آئیں گے، اپنی ٹکٹیں کینسل کروادیں گے۔مدینے جاکر میں اکیلا نیکیاں کماؤں گا جبکہ یہاں رہوں گا تو الحمدللہ سینکڑوں عاشقانِ رسول نیکیاں کماسکیں گے،انہیں نیکی کی دعوت سے نمازی پرہیزگار بنایا جاسکتا ہے،اب آپ بتائیں کہ زیادہ فائدہ کس میں ہے؟ مدینے جاکرمیرے اکیلے نیکی کمانے میں یا یہاں رہ کر سینکڑوں عاشقانِ رسول کے نیکیاں کمانے اور انہیں نیکی کی دعوت دینے میں؟، یہ ہر ذی شعور خود سمجھ سکتا ہے۔ اس لئے میرا یہ بہت پرانا ذہن ہے کہ میں یہاں فیضانِ مدینہ کراچی پاکستان میں رہ دینی کام کروں کہ رمضان میں اس کا موقع زیادہ ہوتا ہے ۔

البتہ اس سال 2022ء کو ایک بار پھر حج پر جانے کی نیت کی ہے اور ارادہ کیا ہے ، آپ سب دعا فرمائیں کہ اللہ پاک مجھے اسباب عطا فرمادے، صحت و عافیت ہو تو ان شاء اللہ حج پر حاضرہوں گا۔ اللہ بلانے پر قادر ہے، اللہ چاہے تو ایسے اسباب مہیا کردے کہ میں مکے کی گلیوں میں پہنچ جاؤں ، مدینے کی گلیوں میں پہنچ جاؤں، میدانِ عرفات، مزدلفہ اور منیٰ شریف کی جیتے جی ایک بار پھر بہاریں دیکھ لوں۔ 


آج رات(31 جنوری 2021 کو)  12 بجے سے نئے سال 2022ء کا آغاز ہونے جارہا ہے۔اس نیو ایئر نائٹ کے سلسلے میں دنیابھر میں جہاں ہزاروں لاکھوں افراد گناہوں بھری تقریبات منعقد کرتے ہیں اور گناہوں کا بازار گرم کرتے ہیں وہیں دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کو گناہوں بھرے ماحول سے بچانے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عظیم الشان محفل کا اہتمام کرتی ہے جہاں عاشقانِ رسول درود پاک پڑھ کر نئے سال کا آغاز کرتے ہیں۔

آج رات بھی نیو ایئر نائٹ کے سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اسپیشل ٹرانسمیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

پروگرام کا آغاز رات 10 بجے ہوگا جس کی میزبانی (Hosting) نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی فرمائیں گے جبکہ امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی بیرونِ ملک سے براہِ راست ٹرانسمیشن میں شرکت فرمائیں گے۔ یہ ٹرانسمیشن مدنی چینل پر براہِ راست دکھائی جائے گی۔

عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ جن اسلامی بھائیوں کے لئے فیضانِ مدینہ آنا ممکن ہو وہ یہاں آکر یا مدنی چینل کے ذریعے اس محفل میں شرکت فرمائیں اور امیر اہل سنت کے ہمراہ نئے سال کا آغاز نیکیوں بھرے انداز سے کریں ۔


22  مئی 2021ء کو صبح 09:00 بجے مدنی چینل پر جامعۃ المدینہ ملک و بیرون ملک کے دورۃ الحدیث شریف(عالم کورس کی آخری کلاس) کے طلبہ و طالبات کے لئےافتتاحِ بخاری کا سلسلہ ہوگا جس میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بخاری شریف کی پہلی حدیث اور اس کی تشریح بیان فرمائیں گے۔

امیراہل سنت  حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطارقادری دامت برکاتہم العالیہ کی ولادت آج سے 72سال پہلے 26رمضان 1369ھ کو کراچی میں ہوئی ،آپ مشہورعالم دین ، پُراثر واعظ ،بہترین منتظم، صاحبِ دیوان شاعر، کثیرکتب کے مصنف، عابد و زاہد، عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کے بانی اورسلسلۂ قادریہ رضویہ عطاریہ کے پیر طریقت ہیں۔ آپ کا شمار پندرھویں صدی ہجری کی مؤثرترین شخصیات میں ہوتاہے۔ ٭آپ ہزاروں بیانات اور دو ہزار سے زائد مدنی مذاکرے فرماچکے ہیں ۔ ٭فیضان سنت اورنعتیہ دیوان سمیت 117سے زائد کتب رسائل لکھ چکے ہیں ۔ ٭آپ کے مریدین کی تعداد لاکھوں اورمحبین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔

٭آج سےتقریبا 40 سال پہلے ذیقعدہ 1401ھ (ستمبر1981ء) میں آپ نےاپنےچند رفقا کے ساتھ ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کا آغاز کراچی میں فرمایا جس کا پیغام کم وبیش دنیا کے تمام ممالک میں پہنچ چکا ہے۔ ٭دنیا بھرمیں اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے 12 ہزار500 سے زیادہ ہفتہ واراجتماع ہوتے ہیں جن میں شرکاء کی تعداد ہرہفتے اوسطاَ 4 لاکھ 90ہزارہے ۔ ٭29 ہزار سے زائد مدرسۃ المدینہ بالغان وبالغات لگائے جاتے ہیں جن میں تقریبا 2لاکھ کے قریب اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں تعلیم قرآن میں مصروف ہیں ۔

٭دعوتِ اسلامی 108سے زائد شعبہ ہائے زندگی میں خدمت دین سرانجام دےرہی ہے کچھ شعبوں کی معلومات ملاحظہ کیجئے:

٭حفظ وناظرہ ٔقرآن کے لیے 4 ہزارسے زائدمدارس قائم ہوچکے ہیں جن میں ایک لاکھ 82ہزار سے زائد بچے اوربچیاں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔

٭845 جامعۃ المدینہ للبنات وللبنین میں درس نظامی کا سلسلہ جاری ہے جس میں 60 ہزار 500سے زائدطلبہ وطالبات علم دین کے زیورسے آراستہ ہورہے ہیں۔

٭آن لائن( یعنی بذریعہ انٹرنیٹ) مدرسۃ المدینہ،جامعۃ المدینہ اورشارٹ کورس کروانے کا سلسلہ جاری ہےجس میں 70ممالک کے تقریبا16 ہزارطلبہ وطالبات علم دین حاصل کررہے ہیں۔

٭شریعت کے مطابق دنیاوی تعلیم کے لیے دنیا کے کئی ممالک میں98کے قریب دارالمدینہ اسکولز قائم ہیں جن میں 25 ہزارسےزائد طلبہ وطالبات پڑھ رہے ہیں ۔الحاصل5 ہزار کے قریب علمی ادارے قائم ہیں جن میں 2 لاکھ 83 سےزائد طلبہ وطالبات نورِ علم سے منورہورہے ہیں ۔

٭مجلس خدام المساجد کے تحت ہزاروں مساجدبن چکی ہیں اور800سے زائدزیرتعمیر ہیں۔ ٭دنیا کے کئی ممالک میں 650 سے زائدمدنی مرکزبنام’’ فیضان مدینہ‘‘ بن چکے ہیں ۔

٭شعبۂ تصنیف تالیف’’المدینۃ العلمیہ‘‘ میں107 علمائےکرام 570کتب ورسائل لکھ چکے ہیں۔

٭ ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ 36زبانوں میں کثیر کتب ورسائل انٹرنیٹ اور مکتبۃ المدینہ کےذریعے شائع کرواچکاہے۔ ٭چارسال سےتین زبانوں (اردو،انگلش اورگجراتی) میں ماہنامہ فیضان مدینہ شائع ہورہاہے جس کی ماہانہ اشاعت 30 سے 40 ہزارہے ۔

٭مدنی چینل اورشعبہ سوشل میڈیا ،چارزبانوں(اردو،انگلش،بنگلا،عربی )میں اپنی خدمات پیش کررہا ہے جن کی نشریات دنیابھرمیں دیکھی جاتی ہیں۔

٭دارالافتاء اہل سنّت،شعبہ آئی ٹی(ویب سائٹ) ،دعوتِ اسلامی ویلفیئرٹرسٹ ، شارٹ کورسز،جیلوں، گونگے بہروں، شخصیات، کالجز و یونیورسٹی اور تعلیمی اداروں وغیرہ میں کام نیز دنیابھر کے قافلوں میں ہزاروں عاشقان رسول اورمبلغین کا سفرمزیدبراں ہے ۔

٭اس سارے کام کو منظم کرنے کےلیے20 سال پہلے امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے مرکزی مجلس شوریٰ بنائی جس کے اراکین کی تعداد ستائیس (27)ہے، اس کے تحت دنیابھرمیں ایک لاکھ سےزائداسلامی بھائیوں اوراسلامی بہنوں کا تقرربطورنگران وتنظیمی ذمہ دار ہوچکا ہے۔

22 مارچ 2020ء یعنی آج شام 06:00 بجے شیخِ طریقت،امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے آفیشل Facebook پیج پر لائیو ہونگے اور دیں گے آپ کےسوالات کے جوابات۔ اگر آپ بھی پوچھنا چاہتے ہیں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے کوئی سوال تو شام 6بجے ہونے والے اس لائیو سیشن میں اپنا سوال کمنٹ کیجئے، امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ آپ کے سوال کا جواب ارشاد فرمائیں گے۔

دئیے گئے لنک پر کلک کریں اور امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے آفیشل Facebook پیج کو لائیک کریں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 مارچ 2020ء کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9:00 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع ہوگا جو بذریعہ مدنی چینل اور سوشل میڈیا دنیا بھر میں براہ راست نشر کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق اس اجتماع میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے ۔ 15مارچ 2020ء کی شب مدنی چینل پر ہونے والی دعائیہ تقریب میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اجتماع پاک کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی بھائی اجتماع پاک میں بذریعہ مدنی چینل اپنے گھروں پر شرکت کریں اور اجتماع کے دوران نماز عشاء اپنے اپنے علاقے کی قریبی مسجد میں باجماعت اداکریں ۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مزید کہا کہ بلاعذرِ شرعی جماعت سے نماز پڑھنا ہر مسلمان پر واجب ہے لہٰذا جیسے ہی اذانِ عشا ء ہو تو اجتماع چھوڑ کے نماز عشاء جماعت کےساتھ پڑھیں اور نماز سے فارغ ہونے کےبعد اس اجتماع پاک میں دوبارہ شریک ہوجائیں۔

تمام عاشقان رسول سے التجاہے کہ اپنے اپنے گھروں میں مدنی چینل کے ذریعے اس اجتماع پاک میں ضرور بالضرور شر کت کریں۔

کراچی:(16 مارچ،پیر)گزشتہ رات  عالمی مذہبی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے کورونا وائرس سے حفاظت اور اس کے خاتمے کے لئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تقریب کا آغاز تلاوتِ قراٰن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا جس کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

نگرانِ شوریٰ نے کہا کہ کرونا وائرس ایک آفت ہے،اس وائرس کے خاتمہ کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں، لوگ اپنے گناہوں سے توبہ کریں۔ مشکل کی اس گھڑی میں تحفظ اور مضبوطی کے لیے خدا کی جانب رجوع کرنا چاہیئے۔ نگران شوریٰ نے اسٹوڈنٹس کومخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں سے ملنے والی چھٹیوں کو فضول ضائع کرنے کے بجائے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے آن لائن کورسز میں داخلہ لیں اور ان چھٹیوں کو زیادہ سے زیادہ علم دین سیکھنے میں صرف کریں۔

دعائیہ تقریب میں دعوتِ اسلامی کے امیر حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خصوصی طور پر شرکت کی ، بانیِ دعوتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ اس موقع پر بعض افراد عجیب و غریب افواہیں بھی پھیلارہے ہیں جس سے لوگ پریشان ہورہے ہیں، اس سے بچنا چاہیئے، جھوٹی افواہ پھیلانا حرا م ہے۔

آپ نے مزید کہا کہ ہمیں ہمیشہ اللہ پر بھروسہ رکھنا چاہئے،اللہ شافی الامراض ہے،اسی سے مدد مانگیں، نمازوں کی پابندی کریں، اپنا رخ دعاؤں کی طرف موڑ دیں، ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے امت مسلمہ کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے، فحاشی و بے حیائی اور دیگر گناہوں سے توبہ کرتے ہوئے بارگاہ رب العزت میں مضطرب ہوکر دعائیں کرنے کی ترغیب دلائی ۔

امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کورونا وائرس کے خاتمے اور کور ونا وائرس کے شکار افراد کی صحت یابی کے لئے گڑگڑا کر دعا ئیں کیں۔ اس دعا میں مدنی چینل اور سوشل میڈیا کے ذریعے لاکھوں فرزندانِ اسلام بھی شریک ہوئے جبکہ بعض نجی ٹی وی چینلز نے بھی مدنی چینل پر ہونے والی اس دعا کو نشر کیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 11 مارچ کو عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دیا تھا، یہ وائرس اب تک 114 ممالک میں پھیل چکا ہے اور اب تک کم و بیش ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 5 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں ۔


آج رات ہونے والا مدنی مذاکرہ اور کل ہونے والا دعا اجتماع عوامی صورت میں نہیں ہوگا۔ مدنی چینل پر براہِ راست دیکھا جا سکے گا ۔تمام عاشقانِ رسول ﷺ سے التجاء ہے کہ مدنی چینل پر براہ راست شرکت فرمائیں۔

آج 14 مارچ کی صبح  ہونےوالا اجتماعِ ختم بخاری شریف بعض وجوہات کی بناء پر ملتوی کردیا گیا ہے۔

مجلس جامعۃ المدینہ کراچی کے نگران سید ساجد علی عطاری مدنی صاحب نے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا ہے کہ ختم بخار ی کا یہ اجتماع آج صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہونا تھا لیکن بعض وجوہات کی بناء اسے ملتوی کردیا گیا ہے۔اب ختمِ بخاری کایہ سلسلہ آج رات ہونے والے مدنی مذاکرے میں ہوگا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ آخری حدیثِ پاک پڑھ اس سے متعلق مدنی پھول ارشادفرمائیں گے۔ تمام عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ اس مدنی مذاکرے خود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دیں۔