نیو ایئر نائٹ کے سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اسپیشل ٹرانسمیشن کا انعقاد
کیا جائے گا
آج رات(31 جنوری 2021 کو) 12 بجے سے نئے سال 2022ء کا آغاز ہونے جارہا
ہے۔اس نیو ایئر نائٹ کے سلسلے میں دنیابھر میں جہاں ہزاروں لاکھوں افراد گناہوں بھری تقریبات منعقد کرتے
ہیں اور گناہوں کا بازار گرم کرتے ہیں وہیں دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کو گناہوں بھرے ماحول
سے بچانے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عظیم الشان محفل کا اہتمام کرتی ہے جہاں عاشقانِ رسول درود پاک پڑھ کر نئے سال کا آغاز کرتے ہیں۔
آج رات بھی نیو ایئر نائٹ کے سلسلے میں عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اسپیشل ٹرانسمیشن
کا انعقاد کیا جائے گا۔
پروگرام کا آغاز رات 10 بجے ہوگا جس کی میزبانی (Hosting) نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی فرمائیں گے جبکہ امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی بیرونِ ملک سے براہِ راست ٹرانسمیشن میں شرکت
فرمائیں گے۔ یہ ٹرانسمیشن مدنی چینل پر براہِ راست دکھائی جائے گی۔
عاشقانِ رسول سے گزارش کی جاتی ہے کہ جن اسلامی
بھائیوں کے لئے فیضانِ مدینہ آنا ممکن ہو وہ یہاں آکر یا مدنی چینل کے ذریعے اس محفل میں شرکت فرمائیں اور امیر اہل سنت کے ہمراہ نئے سال کا آغاز نیکیوں بھرے انداز سے کریں ۔