آج رات 15 رجب المرجب، سلسلہ عالیہ قادریہ کے شیخ، حضرت سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کا عرس ہے۔ اسی مناسبت سے بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں روح پرور محفلِ پاک منعقد ہوگی جس میں جلوسِ امام جعفر صادق نکالاجائے گا، مدنی مذاکرہ ہوگا۔ اختتام پر کونڈوں کی نیاز (کھیر پوری) کا اہتمام بھی ہوگا۔ تمام عاشقانِ رسول کو اس محفلِ پاک میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ سے محبّت کا ایک انداز یہ بھی ہے کہ آپ عرسِ خواجہ کے موقع پر ایصالِ ثواب کےلیے رجب المرجب کے مہینہ میں یکم رجب سے 6 رجب تک مدنی مذاکرے فرماتے ہیں ۔ اس دوران عاشقانِ رسول سے ملاقات ،دینی و اخلاقی تربیت بھی فرماتے ہیں اسی سلسلہ میں آپ بیرونِ ملک سے واپس تشریف لاچکے ہیں۔ کراچی آمد کے بعد آپ نے عاشقانِ رسول کو پیغام بھی دیا۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔

بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ گزشتہ رات (5 فروری 2020)بیرونِ ملک تشریف لے گئے ہیں۔پچھلے دنوں آپ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ میں کتب ورسائل کی تصنیف و تالیف کے سلسلے میں بیرونِ ملک آتا ہوں۔

واضح رہے کہ امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ 17دسمبر2019 کو بیرونِ ملک تشریف لے گئے تھے اور اس وقت اپنی بڑی بہن کے انتقال پر پاکستان دوبارہ تشریف لائے تھے۔ سوئم اور تعزیت کے لئے آنے والے ملاقاتیوں سے فراغت کے بعد آپ آج 5 فروری کو ایک بار پھر بیرونِ ملک روانہ ہوگئے ہیں۔

آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سفر کے دوران عاشقانِ رسول کے نام ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔

اس پیغام کو سننے کے لئے Watch video کے بٹن پر کلک کیجئے


بانیِ دعوتِ اسلامی کی بہن زہرہ بنت حاجی عبدالرحمن کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ کی امامت امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کی جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔ نمازِ جنازہ کے بعد امیرِ اہلِ سنت نے اپنی مرحومہ بہن کی بخشش و مغفرت اور بلندیِ درجات کے لئے رقت انگیز دعا کروائی۔واضح رہے کہ مرحومہ کو صحرائے مدینہ ٹول پلازہ کراچی میں سپرد خاک کیا گیا۔

جنازے سے تدفین تک کے روح پرور مناظر دیکھئے

Watch


بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ زہرہ بنت حاجی عبدالرحمن کا سوئم 30 جنوری 2020ء بروز جمعرات کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی بھائیوں کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد جبکہ اسلامی بہنوں کے لئے جمعرات دوپہر تین بجے جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی رہائش گاہ پر سوئم کا سلسلہ ہوگا۔

تیجے کے حوالے سے نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ نے اپنے صوتی پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھر میں جمعرات کے روز مغرب تا عشاء ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی ترکیب کی جائے اورعشاء کی نماز کے بعد ایک گھنٹہ قرآن خوانی کی جائے، اجتماعات میں ہونے والی دعا میں بھی امیرِ اہلِ سنت کی ہمشیرہ کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ یوں ان تمام ہفتہ وار اجتماعات کو ایصالِ ثواب اجتماع بنایا جائے۔


بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی چھوٹی ہمشیرہ (بہن) کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن ۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بروز منگل 28 جنوری دن گیارہ بجے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی امامت میں ادا کی جائے گی، تدفین صحرائے مدینہ میں ہوگی۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ

بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ (17دسمبر2019، مطابق: 19 ربیع الآخر1441ھ) بیرونِ ملک تشریف لے گئے۔ خلیج پہنچ کر آپ نے ایک صوتی (Audio)اور ایک صوری (Video)پیغام جاری کیا۔

صوری پیغام میں حدیثِ پاک سنائی: فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللّٰہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم: جو اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہےاسے چاہیے کہ اچھی بات کرے یا چُپ رہے۔ (صحیح بخاری، 4 / 136، حدیث:6135، 6136)

جبکہ صوتی پیغام میں شرح الصدور (اردو) کے صفحہ نمبر 46 سے ایک مدنی پھول بیان کیا: حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ آدمی کی قبر میں عذاب آتا ہے، پس جب وہ سر کی جانب سے آتا ہےتو تلاوتِ قرآن اسے دور کردیتی ہے، جب ہاتھوں کی طرف سے آتا ہے تو صدقہ و خیرات اسے روک لیتے ہیں اور جب قدموں کی طرف سے آتا ہے تو اس کا مسجد کی طرف چلنا اس عذاب کو بھگادیتا ہے اور صبر ایک کنارے پر موجود ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر میں کہیں سے عذاب کے آگے بڑھنے کی جگہ دیکھوں گا تو سامنے آجاؤں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!
صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

نماز کی پابندی کرتے اور کرواتے رہیے

مدنی چینل دیکھتے رہیے


کسی کےدل میں محبت ڈالنے کا شارٹ کٹ طریقہ یہ ہے کہ جب وہ تکلیف میں آئے تو اس سے ہمدردی کا اظہار کیا جائے۔ امیر اہل سنت

مریض چاہے 100 سال کا بوڑھا ہو اگر کوئی اس سے ہمدردی کرے ، اس کے سامنے مسکرائے، طبیعت پوچھے اوردُعا دے تو اس کے دل میں خوشی داخل ہوتی ہے۔ بانیِ دعوتِ اسلامی

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ!

بڑی گیارہویں شریف کی رات (1441 سنِ ہجری) ناسازیِ طبیعت کے سبب افسوس! میں گیارہویں شریف کی بابرکت محفل میں شریک ہونے سے محروم رہا، قَدَّرَ اللہُ وَمَا شَاءَ فَعَلَ وہی ہوا جو اللہ پاک نے مقدر کیا۔ کچھ اسلامی بھائیوں نے عِیادت کی، دعائیں کیں، ہمدردی کی۔ اللہ کریم سب کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے، بے حساب مغفرت کرے، اٰمین۔ جس کی عیادت کی جائے اس کے دل میں عیادت کرنے والے کی محبت پیدا ہوتی ہے۔کسی کےدل میں محبت ڈالنے کا شارٹ کٹ طریقہ یہ ہے کہ جب وہ تکلیف میں آئے تو اس سے ہمدردی کا اظہار کیا جائے۔

ایک حدیث پاک تحفۃ ًپیش کرتا ہوں: فرمانِ مصطفےٰﷺ: جو مسلمان کسی مسلمان کی عیادت کیلئے صبح کو جائے تو شام تک اور شام کو جائے تو صبح تک 70 ہزار فرشتے اس کیلئے استغفار کرتے ہیں اور اس کیلئے جنت میں ایک باغ ہوگا۔ (ترمذی،ج 2،ص290، حدیث: 971)

اس حدیث پاک میں عیادت کے لیے ”جانے“ کا تذکرہ ہے، صوتی پیغام، واٹس ایپ یا فون کے ذریعے عیادت کرنے سے آیا یہ فضیلت حاصل ہوگی یا کیا؟ اس کے بارے میں مَیں کیا کہہ سکتا ہوں، البتہ حدیث پاک میں عیادت کیلئے مریض کے پاس بظاہر ”جانے“ کا ہی فرمایا گیا ہے ۔

اسلامی بھائیوں نے میری عیادت کی یہ مجھے بہت اچھا لگا، مریض چاہے 100 سال کا بوڑھا ہو اگر کوئی اس سے ہمدردی کرے ، اس کے سامنے مسکرائے، طبیعت پوچھے اوردُعا دے تو اس کے دل میں خوشی داخل ہوتی ہے۔اللہ کرے کہ ہم سب مسلمانوں کے دلوں میں خوشیاں داخل کرنے والے اور محبتیں بانٹنے والے بن جائیں ۔ عام طور پر لوگ مریضوں کو پوچھتے نہیں ہیں۔ اللہ کریم ہم سب کو توفیق عطا فرمائے کہ ہم ہمدردی کریں، غمگساری کریں اور مسلمانوں کے دلوں میں خوشی داخل کرنے کے اسباب مہیا کریں۔

مزید آپ کی دعاؤں کا محتاج ہوں، بے حساب مغفرت کی دعا بھی کیجئے۔ جنہوں نے میری عیادت کی اللہ کریم انہیں بھی مُہلک بیماریوں اورباطنی بیماریوں سے محفوظ رکھے، میرے حق میں بھی یہ دعائیں مستجاب (یعنی قبول) ہوں، اللہ صبر و ہمت عطا کرے اور اپنی ذات کے سوا کسی کا محتاج نہ کرے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

اصل برباد کن امراض گناہوں کے ہیں

بھائی کیوں اس کو فرماموش کیا جاتا ہے

(وسائلِ بخشش، ص 432)

کاش گناہوں کے امراض کا بھی احساس ہوجاتا اور اس کے علاج کی بھی ہمیں فکر ہوتی۔

صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالیٰ علیٰ محمد

اس پیغام کے بعد امیر اہلِ سنت کا دوسر ا پیغام تشریف لایا جس میں آپ نے اپنی صحت کے بارے بتاتے ہوئے کچھ یوں ارشاد فرمایا:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ!

الحمدللہ! ملک و بیرون ملک سے اسلامی بھائیوں کے ہمدردیوں کے پیغامات اور دعائیں موصول ہوئیں۔ اللہ پاک سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ اب میری طبیعت بہتر ہے، رات کو طبیعت خراب تھی،سر میں درد بھی تھا، مگر پھر حاجی عبید رضا آئے اورانہوں نے دم کیا ،جس سے الحمدللہ میرا سر ٹھیک ہوگیا۔ اس کے بعد گیارہویں رات کو خصوصی مدنی مذاکرے میں حاضر بھی ہوا تھا۔ اللہ کی رحمت ہے، آپ سب کی دعائیں ہیں، اللہ آپ سب کو سلامت رکھے، جنہوں نے میری ہمدردی کی اللہ کریم ان کو بے حساب جنت میں داخل کرے۔

(صوتی/صوری پیغام کے الفاظ میں ضرورتاً کمی بیشی یا تبدیلی کی جاتی ہے۔)


عاشقانِ رسول  کے لئے زبردست خوشخبری! امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف ”فیضانِ نماز“ اب دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر بھی اپلوڈ کردی گئی۔ مطالعہ کا ذوق رکھنے والے افراد نیچے دیئے لنک پر کلک کرکے اس کتاب کا آن لائن مطالعہ بھی کرسکتے ہیں اور مفت ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔

https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/faizan-namaz


خوشخبری!!!

امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف فیضانِ سنت کانیا باب”فیضانِ نماز“ جلد ہی مکتبۃ المدینہ پر آنے والی ہے۔

قیمت: 450

فری ہوم ڈیلیوری کے لئے رابطہ کیجئے

03131139278