شعبہ  رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت مہمند خیبرپختونخوا میں ذ مہ داران نے DSP ہیڈکوارٹر مہمند لیاقت علی خان ،DSP پنڈیالی دلاور خان ،DSP کوآرڈینیشن ایاز خان، انقلاب خان ،پی اے DSP ہیڈکوارٹر ،ASI اکبر شاہ صاحب ،پی اے DPO عرفان اللہ خان ،SHO اسرار خان اور دیگر موجودہ ا سٹاف سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر ذمہ داران نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعات میں شرکت کی دعوت پیش کی جس پر شخصیات نے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈویژن مہمند خیبرپختونخوا ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ   کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جھنگ سٹی مدن شاہ دربار ڈویژن فیصل آباد میں ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژن نگران فیصل آباد و نگران مجلس شعبہ فیضان مرشد حاجی محمد سلیم عطاری و صوبائی ذمہ دار پنجاب شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ڈاکٹر عدنان عطاری نے مدنی مشورہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں کی تنظیمی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں شعبے کے ایس او پیز کے مطابق دینی کام کرنے اور بڑھانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں صدقۂ شب براء ت اور رمضان ڈونیشن بھی جمع کرنے کی نیتیں کروائیں نیز سابقہ اہداف و کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نیو اہداف دیئے۔( رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ ایف جی آر ایف کی جانب سے برمنگھم برطانیہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ایف جی آر ایف کے ویسٹ مڈلینڈز یوکے کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے ۔

نگران ویلز ایف جی آر ایف حاجی سید فضیل رضا عطاری نے شعبے کے تحت موجودہ پیش رفت، آئندہ واقعات اور 2024ء کے اہداف پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے پلانگ طے کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ  مساجد کے زیرِ اہتمام لاہور میں امام صاحبان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ڈویژن کے امام صاحبان نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے امام صاحبان کو دوران مدنی مشورہ 1 ماہ کے اعتکاف کے لئے فیضان مدینہ کراچی آنے کا ذہن دیا نیز ڈونیشن جمع کرنے اور خصوصیت کے ساتھ آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل کے  تحت فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ان شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کو دعوت اسلامی کا دینی کام کرنے، اس کے اخراجات کو خودکفیل کرنے اور رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


پچھلے دنوں   دعوت اسلامی کے تحت ہجویری سکیم لاہور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”امام اعظم رحمۃُ اللہِ علیہکی مبارک عادات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا ئے اجتماع کو علم دین حاصل کرنے کا ذہن دیا۔بعد اجتماع آنے والے عاشقان رسول سے ملاقات بھی کی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


پچھلے  دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی جانب صوبہ ٔپنجاب ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے جھنگ ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور نابینا افراد ڈویژن ذمہ دار کے ساتھ سوشل ویلفیئر کمپلیکس جھنگ میں سینئر افسران سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ذمہ د اران نے افسران کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، دارالمدینہ اسکول سسٹم کا تعارف کروا کر اپنے بچوں کو دارالمدینہ میں داخل کروانے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ کال پر انہوں نے دارالمدینہ کے ٹیچر اسلامی بھائی سے بات بھی کی۔

بعد ازاں سوشل ویلفیئر سینٹر میں مدرسۃ المدینہ بالغان شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا جس پر اتھارٹی پرسنز نے تعلیم قرآن پاک کو عام کرنے کے سلسلے میں ہر طرح کے تعاون کرنے کی اچھی نیت کااظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


13 فروری 2024ء   بروز منگل دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی جانب سے کراچی ڈویژن 1 کے شفٹ تعلیمی ذمہ دار و معاونین کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں رکن مجلس انس عطاری و مولانا تبریز عطاری مدنی نے مدرسین کی مثبت تعمیروترقی کےحوالےسےگفتگو کی اور انہیں تجوید وقراءت کےتعلق سےآگےبڑھنےکاذہن دیا۔

علاوہ ازیں دینی کاموں میں آگےبڑھنےکی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں لئے ڈونیشن جمع کرنےکا ہدف بھی دیا جبکہ شرکا کی جانب سے کئے گئے سولات کے جوابات دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: وقاریعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیضان مدینہ فیصل آباد میں   مدرسۃالمدینہ بوائز کے تحت حفظ قرآن مکمل کرنے والے بچوں کے لئے 10 فروری 2024ء کوتقریب اسناد منعقد ہوئی ۔

اس تقریب میں مدرسۃالمدینہ زینب مسجد فیصل آباد اور مدرسۃالمدینہ بوائز فیضان مدینہ فیصل آباد کے طلبہ کرام و اساتذہ اور سرپرست اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں سرپرست اسلامی بھائیوں ، طلبہ کرام اور عاشقان رسول کو قرآن پاک کو بار بار پڑھنے کے بارے میں ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور وہ طلبہ کرام جن کی آمین تھی انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے سروں پر عمامہ شریف کا تاج سجایا۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


رمضان المبارک کے  آخری عشرے میں اعتکاف شیڈول چلانے کے سلسلے میں فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت نے مختلف ذمہ داران کا ویڈیو/ آڈیو لنک کے ذریعے مدنی مشورہ فرمایا۔

مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی اظہر عطاری ، رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، معاون نگران سندھ صوبائی مشاورت اور دیگر مقامات کے صوبائی نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مزید ان شعبہ جات (جامعۃ المدینہ بوائز ، مدرسۃ المدینہ بوائز ،جامعۃ المدینہ بوائز 12 دینی کام، مدرسۃ المدینہ بوائز 12 دینی کام ،شعبہ فیضان مدینہ و لنگر رضویہ ، شعبہ امام مساجد، مدرسۃ المدینہ بالغان شعبہ نیک اعمال، شعبہ تعلیم، رابطہ برائے شخصیات Security ڈیپارٹمنٹ ،فنانس ڈیپارٹمنٹ، مدنی کورسز، شعبہ کار کردگی ، میڈیکل ڈیپارٹمنٹ، پاکستان مشاورت آفس کے ذمہ داران شعبہ مدنی قافلہ )کے نگران مجالس نے بھی مدنی مشورہ اٹینڈ کیا۔

نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری کی گفتگو کا موضوع”اعتکاف کی تیاری جائزه“تھا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور اعتکاف میں وقت کیسے گزاریں ، داخلہ فارم ، نگران شیڈول کا تعین اور اس کے علاوہ دیگر اہم امور پر تجربات کی روشنی میں نکات فراہم کئے ۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


کسی بھی بچے کی بات چیت اس کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے۔آواز، جسم کی حرکات اور چہرے کے تاثرات جیسے:رونے ، مسکرانے ،چیخنے، جوش یا تکلیف میں ٹانگوں کو حرکت دینا اورآنکھ سے رابطہ کرناوغیرہ کمیونی کیشن کے ابتدائی طریقے ہیں۔

کمیونی کیشن (ابلاغ )کے ذرائع کے بارے میں جاننا اور اظہار کے فن کو بہتر بنانا ان مہارتوں میں سے ایک ہے جو ابتدائی عمر میں بچوں کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔ جن بچوں میں کمیونی کیشن کی مہارت کی کمی ہوتی ہے وہ دوسرے بچوں سے الگ تھلگ ہو سکتے ہیں، اس لئے پری پرائمری میں کمیونی کیشن ایکٹیویٹی کروائی جاتی ہے ۔

فیضان اسلامک اسکول سسٹم ٹھٹھہ کیمپس میں Means of Communication کی ایکٹیویٹی منعقد ہوئی۔اس موقع پر ایکٹیویٹی کارنر کو دل کش انداز میں سجایا گیا تھا،کمیونی کیشن میں استعمال ہونے والی چیزوں کی تصاویر خوبصورت چارٹس پر بنائی گئی تھیں۔ ایکٹیویٹی کے دوران طلبہ کو ان چیزوں کے نام بھی یاد کروائے گئےاور ان کی تفہیم کا جائزہ بھی لیا گیا۔

کمیونی کیشن ایکٹیویٹی کے دوران بچوں کو اپنی ضرورت کے بارے میں پوچھنا ، بات چیت کرنا اور دوسرے بچوں کے ساتھ مؤثر رابطہ کرنا بھی سکھایا گیا۔اس ایکٹیویٹی سے طلباوطالبات کی خود اعتمادی اور ذخیرہ الفاظ میں بھی اضافہ ہوا۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک ، سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ،ہیڈ آفس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی جانب سے 14 فروری 2024ء کو کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں حاضری قبرستان کورس ہوا جس میں سائٹ ایریا فیکٹری کے عاشقان رسول شریک ہوئے۔

مبلغ دعوت اسلامی شاہد عطاری نے شرکائے کورس کو قبرستان میں جانے کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے انہیں سنت طریقہ بتایا نیز قبر پر فاتحہ کے متعلق مدنی پھول بیان کئے۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ایسٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )