
مدنی مرکز وزیر آباد فیضانِ مدینہ میں 21،20،19 فروری 2024ء کو تین دن کے روحانی
علاج کورس کا سلسلہ ہوا جس میں گجرات ڈویژن کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی شریک ہوئے ۔
کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار محمد شبیر عطاری نے تعویذات عطاریہ
لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی ۔
علاوہ
ازیں شرکا کو دم اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ ان کی احتیاطوں کے ساتھ بیان کیا
نیز 12 دینی کاموں کا ذہن دیتے ہوئے امت کی غمخواری کا جذبہ بھی دلایا۔ (رپورٹ:
سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

18،17
فروری 2024ء کو شعبہ روحانی
علاج کی جانب سے مردان میں دو دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈویژن مردان اورپشاور کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
کورس
میں شریک اسلامی بھائیوں کی طارق محمود عطاری نے تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے
کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی نیز دم
کرنے اور کاٹ والے عمل کا طریقہ
و احتیاطیں بیان کیں۔ساتھ ہی شعبے میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹس سمجھائیں۔(رپورٹ: آفس
ذمہ دار سمیر علی عطاری، کانٹینٹ: رمضان
رضا عطاری)
ایس ایچ
او پھلروان پولیس اسٹیشن امتیاز احمد ساجد سمیت
دیگر افسران سے ملاقات

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے تحت 17 فروری 2024ء کو ذمہ دار اسلامی بھائی محمد
وسیم عطاری نے پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او پھلروان امتیاز احمد ساجد،تفتیشی
آفیسرز محمد عنایت،مظہر اقبال ،سابق چیئرمین
راؤ شاہد عمران،سابق ناظم مرزا اظہر اقبال،سٹی صدر مسلم لیگ ن رانا محسن شہزاد سے
ملاقات کی ۔
محمد وسیم عطاری نے پولیس افسران کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں دعوت
اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات پھلروان، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 فروری
2024ء کو محمد وسیم عطاری نے فیسکو آفس ڈویژن پھلروان میں ایل۔ایس محمدنوید سے ملاقات کی ۔
دوران
ملاقات محمد وسیم عطاری نے ایل۔ایس محمدنوید کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا
اور انہیں دیگر اسٹاف کے ساتھ تقسیم اسناد اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
بعدازاں محمد وسیم عطاری نے پٹرولنگ پولیس آفیسر محمد افضل سے ملاقات
کی اور ان کو بھی تقسیم اسناد اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں شرکت کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات پھلروان، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

17فروری
2024ء کو ضلع رحیم یار خان میں قائم مدنی مرکز فیضان
مدینہ خانپور میں میٹنگ کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ داران ِ دعوت اسلامی نے شرکت کی ۔
نگران
بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے مدنی مشورے
میں دینی کاموں میں مزید
بہتری لانے کے تعلق سے نکات بتائے نیز 12 دینی کاموں
کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈونیشن جمع اور شب برأ ت کا صدقہ جمع کرنے کا ذہن دیا جبکہ 30دن
اعتکاف کے حوالے سے اہداف بھی دیئے ۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا
ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری ٰ کے رکن محمد عقیل عطاری مدنی نے شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد زکی عطاری کے ہمراہ
ٹاؤن چیئر مین سيفورا راشد خاصخیلی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
دورانِ گفتگو رکن شوریٰ نے ان کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور
انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(
رپورٹ:دعوت اسلامی ضلع شرقی کراچی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
جامعۃ
المدینہ چکوال میں مفتی پیر سید محمد لقمان رضوی صاحب کی تشریف آوری

پچھلے دنوں جامعۃ
المدینہ بوائز چکوال کے امتحانی سینٹر میں مفتی پیر سید محمد لقمان رضوی صاحب( بانی ومہتمم جامعۃ تعلیم القرآن مناظرالاسلام چکوال )،
صاحب زادہ ٔ پیر سید زوہیب الحسن رضوی صاحب اور مولانا عبد الرؤف چشتی صاحب کی تشریف آوری ہوئی ۔
اس
موقع پر وہاں موجود اساتذہ ٔ کرام نے علمائے کرام کو خوش آمدید کہا
اور انہیں جامعۃ المدینہ کا وزٹ کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں دعوت اسلامی کے جملہ دینی کاموں
کو خوب سراہا اور اپنے جذبات کا اظہار کیاجبکہ دعاؤں سے بھی نوازا۔(رپورٹ
:شعبہ رابطہ بالعلماء ڈسٹرکٹ چکوال،
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
چنیسر
ٹاؤن، حقانی مسجد میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں حاضری قبرستان کورس

ڈسٹرکٹ
ایسٹ کراچی چنیسر ٹاؤن کی حقانی
مسجد میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گونگے بہرے اسلامی
بھائیوں میں حاضری قبرستان کورس ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار وسیم
احمدہاشمی عطاری نے اسپیشل پرسنز کو اشاروں کی زبان میں قبرستان میں حاضری دینے،دعا پڑھنے اور فاتحہ خوانی کرنے کےحوالے سے ترغیب دلائی ۔
اس موقع پر
ڈسٹرکٹ ذمہ دار عارف عطاری بھی موجود تھے ۔ (کانٹینٹ: رمضان
رضا عطاری)
.jpg)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغان کے زیرِ اہتمام 18 فروری 2024ء کو منچن آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل ذمہ داران اور مدرسین نے شرکت کی ۔
ڈویژن
ذمہ دار غلام شبیر عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار بہاولنگر قاری محمد بلال عطاری نے
فعال ذمہ داران کی تقرر ی کرنے اور 12دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیز رمضان ڈونیشن جمع کرنے اور مساجد و مدارس میں بستہ لگانے کے تعلق سے تربیت کی۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
آج مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بیان فرمائیں گے

دنیا
بھر میں دین اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 22 فروری 2024ء دنیا بھرمیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں
مبلغین دعوتِ اسلامی و اراکینِ شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ہفتہ وار
اجتماعات میں اصلاحِ نفس اور اصلاحِ معاشرے کے حوالے سے بیانات کئے جاتے ہیں اور
ذکر و اذکار کے ساتھ ساتھ بارگاہِ رب العزت میں دعائیں بھی جاتی ہیں۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں
العریش میرج ہال نزد نیو سبزی منڈی جھمرہ سٹی فیصل آباد سے نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ فیضان جیلان مسجد کلفٹن کراچی بلاک/8 میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد
قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، جامع مسجد فیضان بغداد حضرت علی روڈ
سگیاں بائی پاس راوی ٹاؤن میں رکن شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری، مدنی مرکز
فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، مدنی مرکز
فیضان مدینہ Fultekra
Near Aankh Hospital Nepalgunj میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری
اور نگران مجلس شعبہ پروفیشنلزفورم محمد ثوبان عطاری مدنی مرکز فیضان فاروق
اعظم رضی اللہُ عنہ، چیئرمین کالونی واہ کینٹ میں سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
چارسدہ
: پولیس اسٹیشن خواجہ ہاوس میں
ایس ایچ او سمیت دیگر اسٹاف
سے ملاقات

دعوتِ
اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیرِ اہتمام ذمہ داران نے خیبرپختونخوا چارسدہ میں موجود پولیس اسٹیشن خواجہ ہاوس کا وزٹ کیا اور وہاں ایس
ایچ او اور سب انسپکٹر نوید گل،محرر ، اے ایس آئی زبیر خان سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات کی ۔
ذمہ داران نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اتھارٹی پرسنز کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے
ہوئے دعوت اسلامی کے حوالے سے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈویژن مہمند خیبرپختونخوا ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
چارسدہ
خیبرپختونخوا میں فرنٹیئر کانسٹیبلری ایف
سی ہیڈکوارٹر سمیت دیگر سے ملاقات

دعوت
اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی جانب سے چارسدہ
خیبرپختونخوا میں فرنٹیئر کانسٹیبلری FC
ہیڈکوارٹر ،میجر ضیاء الحق ،کلرک & C/O سلمان خان،سیکیورٹی انچارج صوبیدار زینت خان،انسٹیکٹر ایجوکیشنل مولانا نواب علی شاہ نعیمی صاحب اور دیگر اسٹاف
سے ملاقات کی ۔
دوران گفتگو ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھی نیت
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈویژن مہمند خیبرپختونخوا ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )