پچھلے   دنوں جامعۃ المدینہ بوائز چکوال کے امتحانی سینٹر میں مفتی پیر سید محمد لقمان رضوی صاحب( بانی ومہتمم جامعۃ تعلیم القرآن مناظرالاسلام چکوال )، صاحب زادہ ٔ پیر سید زوہیب الحسن رضوی صاحب اور مولانا عبد الرؤف چشتی صاحب کی تشریف آوری ہوئی ۔

اس موقع پر وہاں موجود اساتذہ ٔ کرام نے علمائے کرام کو خوش آمدید کہا اور انہیں جامعۃ المدینہ کا وزٹ کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں دعوت اسلامی کے جملہ دینی کاموں کو خوب سراہا اور اپنے جذبات کا اظہار کیاجبکہ دعاؤں سے بھی نوازا۔(رپورٹ :شعبہ رابطہ بالعلماء ڈسٹرکٹ چکوال، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)