اصلاح اعمال اور اسپیشل پرسنز دیپارٹمنٹس گرلزکی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ

26 جنوری
2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اصلاح اعمال اور اسپیشل پرسنز دیپارٹمنٹس گرلزکی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک و صوبائی سطح کی اصلاح اعمال و اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹس ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے
اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے
والےسالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا ۔
دورانِ جائزہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
ذمہ دار اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور انہیں سالانہ ڈونیشن کے اہداف بھی دیئے جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔

21جنوری
2024ء کو عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کی صوبائی نگران اسلامی
بہنوں کامدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ کشمیر و صوبہ گلگت بلتستان کی نگران
نے براہِ راست جبکہ صوبہ بلوچستان و صوبہ KPK کی نگران نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی ۔
نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئےتمام صوبوں میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو آسان انداز میں کرنے کے متعلق تنظیمی اسٹرکچر کا نظام بیان کیا۔
فیضان صحابیات
راولپنڈی میں صوبہ کشمیر مشاورت کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کے دارالسنہ فیضان صحابیات راولپنڈی میں دعوتِ اسلامی کے تحت 21 جنوری 2024ء کو صوبہ کشمیر مشاورت کی اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
نگرانِ صوبۂ کشمیر، صوبائی سطح کی شعبہ
ذمہ داران اور ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی
بہنیں شریک ہوئیں۔
دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ
پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے صوبہ کشمیر کی ماہانہ اور Overall سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 8 دینی کاموں کے سالانہ اہداف اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف پر اسلامی بہنوں سے چند اہم امور پر مشاورت کی۔
خرم شہزاد (درجۂ ثالثہ جامعۃُ المدینہ فیضانِ غوثِ اعظم
ساندہ، لاہور پاکستان)

مختصر تعارف:حضرت ادریس
علیہ السّلام کا اصل نام خنوخ یا اخنوح اور لقب ادریس ہے۔آپ علیہ السّلام پر 30
صحیفے نازل ہوئے، ان صحیفوں کا کثرت سے درس دینے کی وجہ سے آپ کا لقب ”ادریس“ ہوا۔
آپ علیہ السّلام حضرت نوح علیہ السّلام کے والد کے دادا ہیں۔(سیرت الانبیاء، ص148)
قراٰنِ پاک میں جہاں دیگر
انبیائے کرام کے اوصاف بیان ہوئے ہیں وہیں حضرتِ ادریس علیہ السّلام کے اوصاف و
کمالات بھی بیان ہوئے ہیں ان میں سے 5 ملاحظہ فرمائیں:
(1، 2)آپ علیہ السّلام کو صدیق کہا گیا، چنانچہ ارشادِ
باری تعالیٰ ہے:﴿وَاذْكُرْ
فِی الْكِتٰبِ اِدْرِیْسَ٘-اِنَّهٗ كَانَ صِدِّیْقًا نَّبِیًّاۗۙ(56)﴾ ترجَمۂ کنز الایمان: اور کتاب میں ادریس کو یاد کرو بےشک
وہ صدیق تھا غیب کی خبریں دیتا۔(پ16، مریم: 56) تمام انبیائے کرام علیہمُ السّلام
سچے صدیق ہیں لیکن یہاں آپ علیہ السّلام کی صداقت و صدیقیت کو بطورِ خاص بیان کرنے
سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ میں اس وصف کا ظہور بہت نمایاں تھا اور سچائی یقیناً اللہ
پاک کو پسند ہے۔(سیرت الانبیاء، ص 152)
(3، 4)آپ علیہ السّلام
صبر کرنے والے اور قُربِ الٰہی کے لائق بندوں میں سے تھے، چنانچہ اللہ پاک ارشاد فرماتا
ہے: ﴿وَاِسْمٰعِیْلَ
وَاِدْرِیْسَ وَذَا الْكِفْلِؕ-كُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِیْنَۚۖ(85) وَاَدْخَلْنٰهُمْ
فِیْ رَحْمَتِنَاؕ-اِنَّهُمْ مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ(86) ﴾ ترجَمۂ کنزالایمان: اور اسمٰعیل اور ادریس ذوالکفل کو
(یاد کرو) وہ سب صبر والے تھے اور انہیں ہم نے اپنی رحمت میں داخل کیا بےشک وہ
ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میں ہیں۔(پ17، الانبیآء:85، 86)
حضرت اسماعیل، ادریس اور
ذوالکفل سب عبادت کی مشقتوں اور آفات و بلیات کو برداشت کرنے پر کامل صبر کرنے
والے تھے۔(دیکھئے: صراط الجنان،6/364)
(5)آپ علیہ السّلام کو
آسمان پر اٹھالیا گیا، چنانچہ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: ﴿وَرَفَعْنٰهُ مَكَانًا عَلِیًّا(57)﴾ ترجَمۂ کنز الایمان : اور ہم نے اسے بلند مکان پر
اٹھالیا۔ (پ16، مریم: 57) حضرت ادریس علیہ السّلام کو بلند مکان پر اٹھا لینے کے
بارے میں ایک قول یہ ہے کہ اس سے آپ علیہ السّلام کے مرتبے کی بلندی مراد ہے اور
ایک قول یہ ہے کہ آپ علیہ السّلام کو آسمان پر اٹھالیا گیا ہے اور زیادہ صحیح
یہی قول ہے کہ آپ علیہ السّلام کو آسمان پر اٹھالیا گیا ہے۔(صراط الجنان، 6/126)
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا
خان رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: چار نبی زندہ ہیں کہ ان کو وعدۂ الٰہیہ (یعنی
وفات) ابھی آیا ہی نہیں۔ حضرت خضر والیاس علیہما السّلام زمین پر ہیں اور حضرت
ادریس و عیسیٰ علیہما السّلام آسمان پر۔(سیرت الانبیاء، ص 154ملتقطاً) جب حُضورِ
اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو معراج ہوئی تو حضرت ادریس علیہ السّلام نے
چوتھے آسمان پر حُضور کی تعظیم و اکرام و استقبال فرمایا۔ (دیکھئے:سیرت الانبیاء،
ص 157)
حضرت ادریس علیہ السّلام
کے ان قراٰنی اوصاف سے آپ کی عظمت و رفعت واضح ہوتی ہے۔ اللہ پاک ہمیں نیک بندوں
کی سیرت پڑھ کر اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ
الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں ،حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح
کی ذمہ داری مؤلفین کی ہے، ادارہ اس کا
ذمہ دار نہیں۔

نیوزی لینڈ کے سٹی Auckland میں
مختلف مقامات پر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کے
حلقے لگائے گئے جن میں بزنس مین اور مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد
شریک تھے۔
نگرانِ آسٹریلیا ریجن اور دیگر مبلغینِ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے جس میں انہوں نے شرکا کو گناہوں سے بچنے، نیک
اعمال کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر تمام شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کینیا میں قائم دارالمدینہ کی برانچ میں مولانا
ایوب شافعی سمیت نجی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی آمد

دعوتِ اسلامی کے تحت ممباسا، کینیا میں قائم
دارالمدینہ کی برنچ میں مولانا ایوب شافعی دامت برکاتہم القدسیہ سمیت
نجی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ
عطاری اور دیگر ذمہ داران سے ہوئی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مولانا ایوب شافعی دامت برکاتہم القدسیہ سمیت دیگر عہدیداران کو
دارالمدینہ کی برانچ کا وزٹ کرواتے ہوئے یہاں پڑھائے جانے والے علوم و اخلاقی
تربیت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
وزٹ کے دوران مولانا ایوب شافعی دامت
برکاتہم القدسیہ اور عہدیداران نے
دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا
نیز دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

کینیا کے ساحلی شہر ممباسا میں قائم پاکستانی
کمیونٹی سینٹر میں دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مختلف
شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔
تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے
تکبر کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے اس کی تباہ کاریاں بتائیں اور اس سے بچنے کا ذہن
دیا۔
رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان حضرت سیّدنا امامِ
اعظم ابو حنیفہ سمیت دیگر ائمۂ کرام رحمہم
اللہ اجمعین کی سیرت کے متعلق شرکا کو بتایا اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی
ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی اور صلوٰۃ و سلام پڑھا
جبکہ وہاں موجود عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نیروبی کینیا
میں مدنی حلقے کا انعقاد، پاکستانی ایمبیسڈر ابرار حسین خان سمیت افراد کی شرکت

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں دعوتِ اسلامی کے
تحت نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
پاکستانی ایمبیسڈر ابرار حسین خان اور بزنس کمیونٹی سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے
تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔
حلقے کی ابتدا تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ
مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی
عبد الحبیب عطاری نے ماہِ شعبان المعظم سمیت حضرت سیّدنا امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی
سیرتِ مبارکہ کے حوالے سے بیان کیا اور حاضرین کو ان کی سیرت کے مطابق زندگی
گزارنے کا ذہن دیا جبکہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے کینیا سمیت دیگر
ممالک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور ان میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
پاکستانی ایمبیسڈر ابرار حسین خان نے دعوتِ
اسلامی کی مختلف انداز میں عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی کاموں کو سراہا
اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔

حال ہی میں دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی ملک
کینیا کے شہر نیروبی میں قائم ہونے والے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے اراکین مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری کی دیگر ذمہ
داران کے ہمراہ آمد ہوئی۔
اس دوران اراکینِ شوریٰ نے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کا وزٹ کیا اوروہاں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق چند اہم امور
پر گفتگو کی۔
رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے گفتگو
کرتے ہوئے بتایا کہ فیضانِ مدینہ سے متصل عمارت میں Muslim
Funeral Service کی سہولت بھی موجود
ہے۔ہفتے میں ایک مرتبہ اسلامی بھائیوں کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مختلف
کورسز کروائے جاتے ہیں جبکہ بوائز اور گرلز کے لئے مدرسۃ المدینہ کی علیحدہ علیحدہ
کلاسز لگائی جاتی ہیں۔
بعدازاں اراکینِ شوریٰ نے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں موجود مدنی کورسز و مدنی
مذاکرہ ہال کا بھی وزٹ کیا جہاں فیضانِ نماز کورس، نمازِ جنازہ کورس اور فرض علوم
کورس سمیت مختلف کورس کروائے جائیں گے نیز مقامی عاشقانِ رسول اجتماعی طور پر مدنی
مذاکرے میں شرکت بھی کر سکیں گے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

اسلامک
ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیۃ کے ذیلی شعبے ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی جانب سے تین روزہ ”فہمِ
حدیث کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں
المدینۃ العلمیۃ کے اسکالرز نے شرکت کی۔
14
فروری 2024ء کو شروع ہونے والے کورس کے افتتاح اور خطبۂ استقبالیہ کے فرائض سینئر اسکالر مولانا محمد
عدنان چشتی عطاری مدنی جبکہ کورس کی ڈیزائننگ اور ٹریننگ کے فرائض مولانا راشد علی
عطاری مدنی (ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ، المدینۃ العلمیۃ) نے انجام دیے۔
ڈائریکٹر
ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ مولانا راشد علی عطاری کا کہنا تھا کہ کورس کے مقاصد میں شرکا کو کتبِ حدیث کی کثیر
اصناف و اقسام کا تعارف کروانا، کتبِ حدیث کی کثیر اصناف و اقسام کا تعارف کروانا،
حدیث شریف کے متنوع پہلوؤں پر لکھنے کے وسائل سے آگاہ کرنا، اپنی
تحاریر میں حدیثی دلائل و معلومات کو بکثرت شامل کرنے کی تربیت دینا ، اسلامک
ریسرچ سینٹر کے لیے جدید منصوبوں سے آگاہ کرنا اور دیگر منصوبے بنانے کی تربیت
دیناشامل تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کورس کے دوران فہم
حدیث کی اہمیت و ضرورت، فہم حدیث میں معاون اہم امور،حدیثیات کا دائرہ کار اور
مشمولات کا تعارف،حدیثیات سمجھنے کے مراحل،فہم
حدیث میں اربعینات سے آگاہی کا کردار،فہم
حدیث میں جدید اصطلاحات کا کردار اور فی زمانہ اس کی ضرورت،حدیثیات میں منہجِ کتبِ حدیث سمجھنے کا کردار،کتب حدیث کا
منہج و اسلوب جانچنے کا طریقہ،حدیثیات کا اہم حصہ مشکلات الحدیث(تعارف و اقسام)،حدیث کے مصادرِ اصلیہ اور مصادرِ فرعیہ کا
تعارف اور فرق،حدیث پر غوروفکر کرنے اور تخلیق عنوانات کی اہمیت و ضرورت اور طریقے،حدیثِ
پاک کے میسر علمی ذخیرے کی 15جہتی تقسیم کاری،موسوعاتِ حدیث کا تعارف و اہمیت اور
تحقیقی کاموں میں ان کا استعمال،فنّ زوائدِ حدیث کا تعارف اور اہم کتب کی تفصیل،موضوعاتی،
الف بائی اور دیگر اہم انواعِ کتبِ حدیث کا تعارف بیان کرنے سمیت کئی اہم عنوانات
پر لیکچر دیئے۔
کورس کے دوران ”ابوابِ حدیث سے تخلیق و تجویزِ عنوانات“ اور ”متن
حدیث سے تجویزِ عنوانات“ کے موضوع پر پریکٹیکل بھی کروائے گئے۔
کورس
کے اختتام پرتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ
مجلس المدینۃ العلمیۃ مولانا آصف خان
عطاری مدنی کے ہاتھوں شرکا کو سرٹیفکیٹ دیے گئے۔
کورس
میں شریک ہونے والے شرکا نے اپنے تاثرات
بھی دیئے جن میں سے چند یہ ہیں:
مولانا
خرم بن ناصرعطار ی مدنی :ایسے
کورس ہر فن کے ہونے چاہئیں جو ہمارے کاموں میں معاون ہوں اور جس طرح فہم الحدیث
والے کورس میں ہاتھوں ہاتھ ٹیسٹ اور آفس ورک دیا گیا وہ بھی ہونا چاہئے۔اس کورس سے
بہت سی درسیات دوبارہ یاد ہوئیں اور احادیث کی کتب کا جائزہ لینے اور انہیں نئے
انداز سے استعمال کرنے کے طریقے معلوم ہوئے۔
مولانا عبد الجبار عطاری مدنی : اس کورس میں فہمِ حدیث کے بارے میں
بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔بالخصوص دورِ حاضر میں تحریر و تصانیف میں احادیث کو شامل کرنا
اور ان کے مطابق امت مسلمہ کو فائدہ پہنچانےکے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ اس
طرح کے دیگر کورسز بالخصوص فہمِ قرآن کورس بھی ہونا چاہئے تاکہ ہم اپنی تحریر و تصنیف میں
قرآن کریم کی روشنی میں امت مسلمہ کی مزید بہتر انداز سے تربیت کرسکیں۔
مولانا بلال حسین عطاری مدنی: اَلحمدُ
لِلّٰہ!مجھے مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبے ریسرچ ایڈ ڈیویلپمنٹ کے تحت 3روزہ ”فہم
حدیث“ کورس کرنے کا موقع ملا،یہ کورس اپنی مثال آپ تھا،تین دن کے
صرف 9گھنٹوں کے مختصر سے وقت میں حدیثیات
کی مختلف جہات سے آگاہی بھی ہوئی اور ساتھ شرکا نے تحریری طور پر حدیثیات کے باب
میں ایک معقول تعمیری کام پیش کیا۔یقیناًیہ کورس مدرس کی کثیر محنت اور زندگی
کے تجربات کانتیجہ تھا۔اللہ پاک ہمارے تمام شعبہ جات کودن دونی رات چوگنی ترقی
عطافرمائے۔آمین!
مولانا رمضان رضا عطاری مدنی : ماشاء اللہ اس کورس میں حدیث پاک کے حوالے
سےنئی جہات کی معلومات ملی۔اور مجھے موضوعات بنانے کافن سیکھنے کوملا۔تجویز:جس طرح
فہم حدیث کورس ہواہے اسی طرح فہم قرآن کورس بھی ہوناچاہئے۔
مولانا وقار شاہ عطّاری مدنی : آج
بروز ہفتہ 17 فروری 2024 کو فہم حدیث کورس کا اختتام ہوا جس میں ہمیں مولانا راشد
مدنی صاحب نے اس کورس کو کافی اچھے اور سہل انداز میں سمجھایا، ہم نے اس کورس میں
اصول حدیث اور حدیث سے مسائل اخذ کرنے کا طریقہ سیکھا اور اس کے علاوہ اور کئی
چیزیں سیکھیں جو پہلے نہ سیکھی تھی۔ اللہ
کریم مولانا راشد مدنی صاحب کے علم و عمل میں
اضافہ فرمائے ۔ جزاک اللہ
مولانا محمد عبدالعزیزعطاری : الحمدللہ یہ کورس بہت مفید رہا اور
کافی باتیں سیکھنے کو ملیں اور بعض کی یادداشت بھی ہوگئی ۔ اس طرح کے سلسلے جاری
رہنے چاہئیں اور باقی بھی کورس اس طرح کے تیار کئے جائیں، اسلامی بھائیوں کو
روشناس کروایا جائے تو اس کے مزید بہترین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
مولانا عبدالماجد عطاری مدنی :ما شآءَ
اللہ فہم حدیث کورس نہایت بہترین تھا ، کم
وقت میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور حدیث کے حوالے سے مطالعہ کرنے ذہن بنا نیز
کن کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہئے اور کتب حدیث کا مطالعہ کا انداز کیسا ہونا چاہئے
یہ بھی سیکھنے کو ملا۔ موجودہ دور میں مطالعہ حدیث کی ضرورت کا بھی احساس ہوا۔ اس
طرح کے مزید کورسز بھی ہونے چاہئے۔
مولانا ولی عطاری مدنی : فہم حدیث کورس میں حاضری کے سبب کتب احادیث، اقسام حدیث، کے بارے میں مزید
معلومات ہوئی۔حدیث کو سمجھنے اور موقع محل پر احادیث استعمال کرنے کا جذبہ پیدا
ہوا۔ہمارے کام سے متعلق مزید کورس ہو تو کام کرنے میں مزید آسانی ہوگی۔تھیوری کے
ساتھ پریکٹیکل بھی ہوا اس سے مزید فائدہ ہوا۔احادیث کو نئے پہلووں سے پرکھنے کا
طریقہ معلوم ہوا۔
مولانا بلال سعید عطاری مدنی : ما شآءَ اللہ مولانا راشد مدنی صاحب نے ہمیں فہم حدیث کورس کروایا، اللہ پاک ان کو مزید برکتیں عطا فرمائے۔ بہت
اچھا کورس تھا بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔اس طرح کے مزید کورس ہوں تو امید ہے اسلامی
بھائیوں کو فائدہ ہوگا ۔
مولانا آصف اختر القادری عطاری مدنی : اَلحمدُ لِلّٰہ!
فہمِ حدیث کا عظیمُ الشان سلسلہ بصورتِ کورس منعقد ہوا۔ مولانا راشد العطاری
المدنی نے احادیث طیبہ کے حوالے سے خصوصاً اربعین سازی، عنوانات سازی، بنیادی
اصطلاحات خصوصاً مشکلات الحدیث وغیرہا کے حوالےسے بہت احسن انداز سے رہنمائی کی۔
اللہ پاک انہیں تمام شرکاء کی طرف سے بہترین جزاء عطا فرمائے۔ آمین
25 فروری کو فیضان مدینہ کراچی میں ”اجتماع
شب براءت “ کا انعقاد کیا جائے گا

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 25 فروری 2024ء کو 15 شعبان المعظم کی مناسبت سے عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ”اجتماع شب براءت“ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نماز
عصر کے بعد سےصبح سحری تک نفلی اعتکاف، تلاوت، نوافل، نعت خوانی، مناجات، مدنی
مذاکرہ، سنتوں بھرا بیان، سحری و دعا کا اہتمام ہوگا۔
اجتماع
شب براءت کا تفصیلی شیڈول:
٭بعد
نماز عصر : نفلی اعتکاف، رقت انگیز دعا ٭بعد
نماز مغرب:6 نوافل، تلاوت سورہ یٰس شریف، دعائے نصف شعبان، بعد نوافل لنگر رضویہ ٭بعد نماز عشاء: تلاوت و نعت ،بیان، مدنی مذاکرہ،صلوۃ
و سلام، دعا، لنگرِ رضویہ (سحری)
تمام
عاشقانِ رسول سے اس پُر نور محفل میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
واضح
رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر بھی براہِ راست نشر کیا جائیگا۔

اسلامک
ریسرچ سینٹر (المدینۃ
العلمیۃ)
کے شعبہ ”بیاناتِ امیر اہلسنت“ کی کاوش سے 15 ستمبر 2005ء میں ہونے والے امیر
اہلسنت کے بیان کو ترمیم و اضافے کے ساتھ تیار کیا گیا تھا۔ اس بیان کو شعبہ ”ہفتہ وار رسالہ مطالعہ“ رسالے کی صورت
میں بنام ”موت کا ذائقہ“ پیش کررہا ہے۔
اس 17
صفحات کے رسالے ”موت کا ذائقہ“ کو خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نےعاشقان
رسول کو اس ہفتے پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے خلیفۂ امیر اہلسنت
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”موت کا ذائقہ“ پڑھ یا سُن لے،
اُس کی قبر و آخرت کی منزلیں آسان فرمااور
اُس کی ماں باپ سمیت بلا حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے