نیروبی کینیا
میں مدنی حلقے کا انعقاد، پاکستانی ایمبیسڈر ابرار حسین خان سمیت افراد کی شرکت
کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں دعوتِ اسلامی کے
تحت نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
پاکستانی ایمبیسڈر ابرار حسین خان اور بزنس کمیونٹی سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے
تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔
حلقے کی ابتدا تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ
مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی
عبد الحبیب عطاری نے ماہِ شعبان المعظم سمیت حضرت سیّدنا امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی
سیرتِ مبارکہ کے حوالے سے بیان کیا اور حاضرین کو ان کی سیرت کے مطابق زندگی
گزارنے کا ذہن دیا جبکہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے کینیا سمیت دیگر
ممالک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور ان میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
پاکستانی ایمبیسڈر ابرار حسین خان نے دعوتِ
اسلامی کی مختلف انداز میں عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی کاموں کو سراہا
اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔