29 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
کینیا کے ساحلی شہر ممباسا میں قائم پاکستانی
کمیونٹی سینٹر میں دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مختلف
شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔
تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم
کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے
تکبر کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے اس کی تباہ کاریاں بتائیں اور اس سے بچنے کا ذہن
دیا۔
رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان حضرت سیّدنا امامِ
اعظم ابو حنیفہ سمیت دیگر ائمۂ کرام رحمہم
اللہ اجمعین کی سیرت کے متعلق شرکا کو بتایا اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی
ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی اور صلوٰۃ و سلام پڑھا
جبکہ وہاں موجود عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)