دنیا بھر  میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت 17 اور 18 فروری 2024ء کو گڑھی حبیب اللہ تحصیل، بالا کوٹ تحصیل اوگی ،تحصیل و ضلع مانسہرہ میں علاقائی دوروں کا سلسلہ ہوا ۔

صوبائی ، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران سمیت امام و مدرس فیضان مدینہ نے ملکر ٹرانسپورٹر حضرات (گل اشتیاق کے آنر اڈا مالک مشتاق احمد خان، ورکشاپ آنر طارق عطاری ،پیڑول پمپ آنر حاجی خان، آئل ڈیلر جاوید عطاری )سے ملاقاتیں کیں۔

دوران ملاقات نگران مجلس رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ محمد اسماعیل عطاری نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں ذمہ داران نے ورکشاپ آنر محسن عطاری کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور دیگر ٹرانسپورٹ لاری اڈوں پر استقبال رمضان کے حوالے سے مدنی حلقے منعقد کرنے کے تعلق سے گفتگو کی ۔ ( رپورٹ: قاری محمد زاھد نواز عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


افریقی ملک کینیا کے شہر ممباسا میں قائم میمن ولاہال میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی جبکہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری، طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام، ذمہ داران اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔

سنتوں بھرے اجتما ع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے ہوا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ایک کلام پڑھا اور سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے رکنِ شوریٰ کے بیان کی مقامی زبان میں ترجمانی کی۔

بیان کے بعد اراکینِ شوریٰ نے تمام عاشقانِ رسول کے ہمراہ صلوۃ و سلام پڑھا اور اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں فورٹ بینڈ کاؤنٹی، ٹیکساس (Fort Bend County, Texas) کے کانسٹیبل پریسنٹ 3 نبیل شیخ نے Sergeantسلمان عبد الغفار، فورٹ بینڈ کاؤنٹی کے پریسنٹ 3 کمشنر کے امیدوار ابراہیم جاوید اور چیف ڈپٹی کانسٹیبل کے ہمراہ شوگر لینڈ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا۔

اس دورانِ تمام آفیسرز نے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام سے ملاقات کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے بارےمیں مختلف امور پر گفتگو کی۔

گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی مقامی اور عالمی سطح کی سرگرمیوں کے حوالے سے آفیسرز کو بریفنگ دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


امریکی شہر Malta میں دعوتِ اسلامی کے تحت بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائی بھی شریک ہوئے۔

حلقے کی ابتدا میں تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جس کے بعد نگرانِ یورپ ریجن مولانا اُسید رضا عطاری مدنی نے بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

نگرانِ یورپ ریجن نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وبستہ رہنے اور دینی و فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

جامع مسجد فیضان داتا گنج بخش، شاد باغ، لاہور میں شالیمار ٹاؤن ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا  جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام کرنے کے تعلق سے ذہن دیا اور ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں   مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت کی ۔ نگران ڈویژن مشاورت مولانا بلال عطاری مدنی نے ماہانہ ڈونیشن اور رمضان عطیات جمع کروانے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور ان کو اہداف دیئے۔ آخر میں اچھی کارگردگی پر تحفے بھی دیئے ۔

بعد مشورہ ڈویژن نگران بلال مدنی نے اوراق مقدسہ کے اسٹور کا وزٹ کیا اور وہاں ذمہ داران کی کاوشوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


کسی اسکول میں نصابی سرگرمیاں طلبہ کی صلاحیتیں پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ تعلیمی سرگرمیوں کی بدولت  طلبہ کی تفہیم بہتر ہوتی ہے، اُن کی شخصی ترقی میں اضافہ ہوتا ہےاور وہ مختلف مضامین کو بہتر طریقے سے سیکھ سکتے ہیں۔تعلیمی سرگرمیاں طلبہ کو گروہی کام کے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں جو ،ان کی معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

فیضان اسلامک اسکول سسٹم تلہ گنگ کیمپس میں12 فروری 2024ء کو پری پرائمری کے کریکولم (نصاب )سے متعلق Seasons of the year (سال کے موسم کے نام یاد کروانا) کی ایکٹیویٹی منعقدکی گئی۔اس موقع پر ایکٹیویٹی کارنر کو دل کش انداز میں سجایا گیا تھا، موسموں کے نام خُوب صُورت چارٹس میں لکھے گئے تھے۔چارٹس پر موسموں کے مختلف مناظر بھی دکھائے گئے تھے۔ایکٹیویٹی کے دوران طلبہ کو موسموں کے نام یاد کروائے گئےاور ان کی تفہیم کا جائزہ بھی لیا گیا۔ (رپورٹ: غلام محی الدین ترک،سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ،ہیڈ آفس کراچی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت  اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 فروری 2024ء کو ڈسٹرکٹ چنیوٹ میں قائم ڈیف اسپیشل پرسنز کے کلب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ صوبہ پنجاب کے ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے” فکر آخرت“ کے موضوع پر بیان کیا۔

دوران بیان ڈیف اسلامی بھائیوں کو نمازوں کی پابندی کرنے ،ماں باپ کا ادب کرنے اور نیک اعمال کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے عمل پیرا ہونے کی نیت کاا ظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


13 فروری  2024ء کو چنیوٹ ڈسٹرکٹ میں موجود مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ کیا گیا جس میں فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار نعمان بدر عطاری ، ڈیف اسپیشل پرسنز ڈویژن ذمہ دار ارسلان عطاری ، نگران ڈسٹرکٹ مشاورت مظہر مدنی عطاری اور تحصیل نگران محمد اعظم عطاری شریک ہوئے۔

صوبہ ٔپنجاب ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے تعلق سے مدنی پھول دیئے اور ڈسٹرکٹ پر تقرر کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے بھلے جذبات پیش کئے۔

٭بعدازاں مدرسۃ المدینہ بوائز چنوٹ کے بچو ں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے مدرسے کے بچوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تحت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں 3 دن،12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔

اس سلسلے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت 12فروری2024 ءکو میر پور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری کے ساتھ نابینا اسلامی بھائیوں پر مشتمل 3 دن کا مدنی قافلہ راہِ خدا میں علمِ دین سیکھنے سکھانے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے سفر پر روانہ ہوا۔

مدنی قافلے میں نابینا افراد کو علمِ دین میں فرض علوم،نماز اور وُضو کا عملی طریقہ سکھایا گیا نیز نیکی کی دعوت کی اہمیت اور مختلف دعائیں، سنتیں آداب و اذکار سکھائے گئے۔

مزید مدنی قافلے میں نابینا اسلامی بھائیوں کو بنیادی عقائد و معمولات اہل سنّت بتائے گئے نیز دعوت اسلامی کا تعارف اور دینی ماحول سے وابستہ رہنے ، ماں باپ کا ادب کرنےکے علاوہ معاشرے میں ایک اچھا فرد بننے کا ذہن دیا گیا ۔ اس پر نابینا افراد نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی   مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے فیصل آباد سٹی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔اس مدنی مشورے میں نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت،نگران فیصل آباد سٹی مشاورت، ٹاؤن نگران،سب ٹاؤن نگران اور فیصل آباد سٹی مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت نے تقرری کے مطابق 12 دینی کاموں کی کار کردگی بنانے کا ذہن دیا نیز رمضان ڈونیشن ، اعتکاف،رسید بکس، ای رسید، بروشر پر گفتگوکرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔

دوسری جانب نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی طرف سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائے۔آخر میں دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری فیصل آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ (بوائز، گرلز) کے تحت 18 فروری 2024ء کو پاکستان بھر کے مختلف مقامات پرسال 2023ء میں قراٰنِ پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنےوالے بچوں اور بچیوں کے لئے تقسیمِ اسناد اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ۔

معلومات کے مطابق مختلف مقامات پر ہونے والے ان اجتماعات میں مدرسۃ المدینہ کے بچوں، بچیوں، اُن کے سرپرستوں، قاری صاحبان، معلمات، ذمہ داران اور مبلغین و مبلغاتِ دعوتِ اسلامی سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور حمد و ثنا کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری کا تمام تقسیمِ اسناد اجتماعات میں بذریعہ مدنی چینل سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں انہوں نے قراٰنِ کریم حفظ کرنے کے متعلق بیان کرتے ہوئے اس کی اہمیت و فضیلت کے بارے میں حاضرین کو بتایاکہ قراٰنِ پاک حفظ کرنے کے لئے عربی ہونا ضروری نہیں ہے بلکہ دنیا کے کسی بھی زبان کا مسلمان ہو یا کسی بھی برِّ اعظم کا رہنے والا ہواگر وہ قراٰنِ کریم یاد کرنا چاہتا ہے تو اللہ عزوجل اُس کے لئے قراٰنِ پاک یاد کرنا آسان کردیتا ہے۔

نگرانِ شوریٰ نے دورانِ بیان بچوں اور بچیوں کو قراٰن کریم حفظ کرنے کے بعد روزانہ اس کی تلاوت کرنے نیز ہمیشہ اسے اپنے سینوں میں محفوظ رکھنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔علاوہ ازیں نگرانِ شوریٰ نے اجتماعات میں شریک اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا آڈیو پیغام سنایا گیا جس میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مدرسۃ المدینہ (بوائز، گرلز) کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے فرمایا : اللہ پاک کے فضل و کرم سے 2023ء میں 12 ہزار 586 (12,586) بچوں اور بچیوں نے مدرسۃ المدینہ سے حفظِ قراٰن کی سعادت پائی جبکہ 54 ہزار 96 (540,96) نے ناظرہ قراٰنِ کریم مکمل کیا۔

امیرِ اہلِ سنت نے حفظ وناظرہ مکمل کرنے والے بچوں، بچیوں، اُن کے سرپرستوں، قاری صاحبان اور ہر طرح سے اس میں حصہ لینے والے ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنی دعاؤں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)