سبی میں دعوت اسلامی  کے زیرِ اہتمام شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ڈسٹرکٹ نگران سبی محمد اسحاق عطاری کے ساتھ ایس پی، سیکیورٹی آفیسر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ محمد نواز بگٹی کے ماموں کے انتقال پر ملاقات کی۔

دوران ملاقات محمد وقار عطاری نے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ا یصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت بھی کروائی۔

اس موقع پر وہاں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات (سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بیٹے نوابزادۂ شمعون خان باروزئی ،سماجی شخصیات ڈاکٹر عبدالحئ بلوچ ،ڈاکٹر عبدالقادر ہارون ،عبدلرحمن بگٹی ،سابق ڈی آئی جی حیدر علی بگٹی کے بیٹے جنرل کونسلر میونسپل کارپوریشن سبی گورنمنٹ کنٹریکٹر معیذ حیدر بلوچ) سے بھی ملاقات کی۔(رپورٹ:کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کا شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی جانب سے 12فروری 2024ء کو بہاولپور اور ملتان ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران و معانین کی ماہانہ میٹنگ ہوئی ۔

یہ میٹنگ آن لائن ہوئی اور اس میں مدنی مشورے کےنکات پر بات ہوئی۔ ڈویژن تعلیمی ذمہ دار محمد حامد عطاری نے تکمیلی امتحانات کو مضبوط کرنے اور پریزنٹیشن کے ذریعے قاعدہ پڑھانے کے متعلق مدنی پھول دیئے جبکہ رکن مجلس سید انس عطاری نے شرکا کے تعلیمی حوالے سے سوالات کے جوابات دیئے اور ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن بھی دیا ۔(رپورٹ: وقاریعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


09 فروری  2024ء بروز جمعہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت شفٹ تعلیمی ذمہ دار و معاونین کا کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ڈویژن 2 کے ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار شبیر رضا مدنی عطاری نے مدرسین کی مثبت تعمیروترقی کےحوالےسےگفتگو کی۔

مزید شبیر رضا مدنی عطاری نے تجوید وقراءت کےتعلق سےآگےبڑھنےکاذہن دیا اور 12 دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔ اس کے علاوہ نئےمدرسین تیارکرنےکےتعلق سے اہداف دئیے جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ ساتھ ہی تدریسی وتعلیمی حوالے سے سوالات کےجوابات بھی دئیےگئے۔(رپورٹ: وقاریعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیضان مدینہ  فیصل آباد میں 7 فروری 2024ء کو دعوت اسلامی کے تحت اجتماع شب معراج کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور فیصل آباد سٹی و اطرف سے کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

اجتماع کا آغاز تلاوت و نعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس میں نعت خوا اسلامی بھائیوں نے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان میں کلام پڑھے ۔ بعدازاں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں پیارے آقا علیہ السلام کے سفر معراج کے بارے میں بتایا نیز نماز ،روزے کی پابندی کرنے ، نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی جبکہ صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


پچھلے  دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ جھنگ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔

معلومات کے مطابق صوبہ پنجاب ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے سابقہ اہداف کا جائزہ لیا اور سال 2024/2025ء کے نیو اہداف کے بارے میں بتاتے ہوئے صدقہ مہم، رمضان ڈونیشن ، رمضان اعتکاف اور دیگر امور پر گفتگو کی جس پر ذمہ داران نے ان اہداف کو پورا کرنے کا بھرپور عزم اور نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


خوشاب ٹاؤن، صوبہ پنجاب میں 12،11،10  فروری 2024ء کو تین دن کے روحانی علاج کورس کا سلسلہ کیا گیا جس میں ڈویژن سرگودھا کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی شریک ہوئے ۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبہ روحانی علاج ذمہ دار محمد عیسب عطاری نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی ۔

علاوہ ازیں شرکا کو دم اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ ان کی احتیاطوں کے ساتھ بیان کیا نیز 12 دینی کاموں کا ذہن دیتے ہوئے امت کی غمخواری کا جذبہ بھی دلایا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈپارٹمنٹ دعوت اسلامی  کے تحت ایسٹ ڈسٹرکٹ چنیسر ٹاؤن کراچی کی حقانی مسجد میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ ہوا ۔

مدنی حلقے میں ٹاؤن ذمہ دار وسیم احمدعطاری نے اسپیشل پرسنز کی اشاروں کی زبان میں تربیت کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔ اس حلقے میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار عارف عطاری اور وارڈ ذمہ دار محمد عامر عطاری بھی موجود تھے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


14 فروری  2024ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں پراپرٹی ڈیپارٹمنٹ کے تمام ذمہ داران شریک ہوئے۔

نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے متولی کی ذمہ داریاں، وقف کی اشیا کی حفاظت اور مسجد و مدر سے کو آباد کرنے کے فضائل و برکات پر مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔

اس بیان میں فیصل آباد سے ذمہ داران نے براہ ِ راست جبکہ دیگر شہروں سے اسلامی بھائیوں نے بذریعہ آڈیو اور ویڈیولنک شرکت کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


درس نظامی  کرنے والے طلبا اور علمائے کرام نیز میٹرک پاس اسٹوڈنٹس کے لئے شعبہ اوقات الصلاۃ (دعوت اسلامی) کی جانب سے 22 فروری 2024ء سے پاکستان بھر میں 12 مقامات پر 6 دن کا علم توقیت ، فلکیات و جغرافیہ کورس ہونے جارہا ہے ۔

اس کورس میں آپ سیکھ سکتے ہیں۔

1۔پانچوں نمازوں کے اوقات معلوم کرنا

2۔ دنیا کے کسی بھی مقام کے لئے سمت قبلہ معلوم کرنا

3۔سورج دیکھ کر وقت معلوم کرنے کا فارمولا

4۔چھے ماہ کا دن/ چھے ماہ کی رات کہاں، کیسےاور کیوں ہوتی ہے

5۔دن رات کیسے بنتے ہیں

6-دن رات چھوٹے بڑے کیوں ہوتے ہیں

7-سردیاں اور گرمیاں کیسے آتی ہیں

8- جنوبی ممالک میں دسمبر میں گرمی اور جون میں سردی کیوں ہوتی ہے

9-چاند کبھی چھوٹا کبھی بڑا کیوں نظر آتا ہے۔ اور بہت کچھ

مقامات:

پاکستان کے 12 مختلف مقامات(عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی، فیضان مدینہ حیدرآباد، فیضان مدینہ فیصل آباد، فیضان مدینہ اوستہ محمد( بلو چستان)، فیضان مدینہ اڈیالہ روڈ (راولپنڈی)، فیضان مدینہ خان پور، فیضان مدینہ صادق آباد،جامعۃ المدینہ چنیوٹ،جامعۃ المدینہ کاہنہ نو لاہور،جامعۃ المدینہ کبیر والا،جامعۃ المدینہ ڈیفنس لاہور، جامعۃ المدینہ مکہ ٹاؤن فیصل آباد )پر یہ کورس ہورہا ہے۔

داخلہ فارم میں اپنے پسندیدہ کسی بھی مقام کا انتخاب کر سکتے ہیں۔توقیت و فلکیات کورس میں داخلہ اس لنک کے ذریعے کروائیں۔ https://forms.gle/MMVcrfkRiBy25Sug9

اہم ہدایات!

01۔ تمام کالم پُر کرنا لازمی ہیں۔

02۔ ..جن احباب کا داخلہ ہوگیا انہیں واٹس ایپ گروپ میں شامل کر دیا جائے گا۔

03۔..جو گروپ میں شامل نہ ہوئے ہوگے انہیں میسیج کر کے بتا دیا جائے گا ۔

04۔...احتیاطاً داخلہ فارم جمع کرواتے ہی واٹس ایپ بھی کر دیجئے۔03431164026

نوٹ: مکمل کورس کتاب ”نصاب توقیت“سے پڑھایا جائے گا۔ لہذا مکتبۃ المدینہ سے کتاب حاصل کیجئے ۔

داخلے کے لئے رابطہ:

03431164026

حال ہی میں UK کے شہر نیوپورٹ، ویلز میں قائم ہونے والے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت Knives Destroy Lives پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولز و تعلیمی اداروں کے اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

پروگرام کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی ورکنِ ویسٹ مڈلینڈز یوکے ریجن نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےچاقو بازی کی تباہ کاریاں سمیت مختلف امور پر اسٹوڈنٹس کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں علمِ دین حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


یورپی ملک Albania میں دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف مقامات پر ملاقات و نیکی کی دعوت کے سلسلے ہوئے جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سلسلۂ رفاعیہ سے تعلق رکھنے والے حضرت مولانا شیخ کمال الدین شافعی مدظلہ العالی اورمذہبی امور کے ڈسٹرکٹ عہدیدار شیخ عاردت سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں مختلف امور پر گفتگو کی جس پر مولانا شیخ کمال الدین شافعی سمیت دیگر افرادنے دعوتِ اسلامی کے متعلق اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی جانب سے”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ اوراعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلی رحمۃ اللہ علیہ کا ”ترجمۃ القراٰن مع کنز الایمان“ کا انگلش ایڈیشن تمام افراد کو تحفے میں پیش کیاگیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

سڈنی، آسٹریلیا کی جامع مسجد المدینہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 2 دن پر مشتمل سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں آسٹریلیا  کے مختلف شہروں سے مبلغینِ دعوتِ اسلامی، شعبہ جات کے ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

اس اجتماعِ پاک میں شرکا کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی خالد عطاری اور حاجی سیّد ابراہیم عطاری کے سنتوں بھرے بیانات ہوئے۔

اراکینِ شوریٰ نے دورانِ بیان شرکا کو نیکی کی دعوت عام کرنے، گناہوں سے بچنے اور اپنے گھر والوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ آسٹریلیا ریجن سمیت دیگر مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے بھی بیانات کئے جس میں انہوں نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اسی سنتوں بھرے اجتماع کے بعد جامعۃ المدینہ آسٹریلیا کے طلبۂ کرام کے لئے Annual ceremony کا انعقاد کیا گیا جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبۂ کرام کو تحائف اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)