یورپی ملک اٹلی کے شہر بلونیا (Bologna)میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے متصل عمارت میں شعبہ جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرز کے تحت جامعۃ المدینہ بوائز کی ایک برانچ قائم ہے جہاں اسٹوڈنٹس کو فرض علوم سکھانے کے ساتھ ساتھ انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات کے بارے میں بھی بتایا جاتاہے۔

پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرز کے تحت امتحانات کا سلسلہ ہو اجس میں مختلف کلاسز کے اسٹوڈنٹس نے نظم و ضبط کے ساتھ تحریری امتحان میں حصہ لیا جبکہ اسٹوڈنٹس کی رہنمائی کے لئے جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام بھی موجود تھے ۔

الحمدللہ دنیا کے مختلف مقامات پر قائم جامعۃ المدینہ کی برانچز کے ذریعے معاشرے میں پھیلی برائیوں کو ختم کرنے اور دینی علوم سے آگاہی کے لئے دعوتِ اسلامی کوشاں ہے لہٰذا آپ خود بھی اور اپنے بچوں کو بھی جامعۃ المدینہ میں داخلہ دلواکر علمِ دین کے نور سے منور ہوئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

نیوپورٹ ویلز یوکے (Newport wales UK) میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت حال ہی میں قائم ہونے والے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی) کے زیرِ اہتمام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

پروگرام کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکنِ ویسٹ مڈلینڈز یوکے ریجن نے بیان کیا اور حاضرین کی ٹائم مینجمنٹ کے حوالے سے رہنمائی کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسٹوڈنٹس کو اپنا قیمتی وقت فضول کاموں سے بچانے اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی تباہ کاریاں بتاتے ہوئے اس کا درست استعمال کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

بیرونِ ممالک کے مسلمانوں کو علمِ دین سکھانے اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام افریقی ملک موزمبیق کے شہر نمپولا میں 2 دن کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مختلف علاقوں سے ائمۂ کرام، ذمہ داران اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی سمیت مقامی عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ موزمبیق مشاورت سہیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس کا مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مقامی زبان میں خلاصہ بتایا ۔

نگرانِ موزمبیق مشاورت نے بیان کے دوران 12 دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی خدمت کرنے اور سنت کی ترویج و اشاعت کے لئے نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیا ر کرنے کی تر غیب دلائی۔

بعدازاں تمام اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو سنتیں و آداب بتائے اور انہیں دعائیں سکھائیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےاس ہفتے 30 صفحات کا رسالہمکّے کی زیارات امیر اہلسنت کے ساتھپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے خلیفۂ امیر اہلسنت

یااللہ پاک! جو کوئی 30 صفحات کا رسالہ مکّے کی زیارات امیر اہلسنت کے ساتھ پڑھ یا سُن لے اُسےبار بار مکہ و مدینہ کی زیارت نصیب کر اور اُسے حج مقبول نصیب کرکےبے حساب جنت الفردوس میں داخلہ عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 فروری 2024ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگران واراکین مجلس اور منیجر پاکستان مشاورت آفس ذمہ داران شریک ہوئے ۔

مدنی مشورے کے آغاز میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے قرآن پاک کی سورۃ الم نشرح کی آخری 2 آیات ترجمہ وتفسیر کے ساتھ بیان کرکے تمام حاضرین مدنی مشورہ کو اصلاحی مدنی پھول دئیے نیز نیتوں کودرست کرنے اور ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ لینے اور دینے کا ذہن دیا۔

بعدازاں اراکین مجلس پاکستان مشاورت نے اپنے اپنے شعبہ جات ( تنظیمی اپڈیٹ ڈیپارٹمنٹ ، SOPs ڈیپارٹمنٹ، تنظیمی سافٹ ویئر ڈیپارٹمنٹ، سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، فنانس ڈیپارٹمنٹ ، پاکستان مشاورت آفس ، شیڈول ڈیپارٹمنٹ ، المدینۃالعلمیہ ( فیصل آباد ) ، تنظیمی کورسز org خود کفالت ڈیپارٹمنٹ، HR ( پاکستان مشاورت آفس ) ، وقف مبلغین ، فیڈ بیک ڈیپارٹمنٹ، انتظامی امور، آئی ٹی انفر اسڑکچر ڈیپارٹمنٹ ، پرفارمنس ڈیپارٹمنٹ )کی پچھلی ایک سالہ کارکردگی پیش کی۔

نگران پاکستان نے تمام کارکردگی کودیکھا اور ذمہ داران کی تربیت فرمائی نیز اس مدنی مشورے میں اراکین مجلس پاکستان مشاورت آفس میں نئے اراکین کے اضافے کا اعلان بھی کیا۔

علاوہ ازیں نگران پاکستان نے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی فرمائی اور انہیں شعبہ جات میں کئے جانے والے دینی کاموں کو مزید بہترکرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ آخر میں تمام اراکین مجلس پاکستان مشاورت آفس کو امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے عطاکردہ عیدی بھی پیش کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


پچھلے دنوں لاہور سے  پیر امین اللہ نبیل سیالوی صاحب اور مفتی شاہد عمران جلالی صاحب کی اپنے رفقا کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد سندھ تشریف آوری ہوئی ۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ بالعلماء کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران نے استقبال کیا اور انہیں مدنی مرکز میں قائم شعبہ جات جن میں جامعۃ المدینہ بوائز اور وہاں قائم دورۃٔ الحدیث شریف نیز لائبریری کا وزٹ کروایا جس پر علمائے کرام نے اچھے تاثرات دیئے اور دعاؤں سے نوازا ۔

ذمہ داران نے علمائے کرام کو دارالافتاء اہلسنت کا وزٹ کروایا جہاں مفتی محمد نوید عطاری مدنی نے دارالافتاء اہلسنت کا تعارف پیش کیا۔اس پر پیر امین اللہ نبیل سیالوی صاحب اور مفتی شاہد عمران جلالی صاحب نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ پھر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا وزٹ کیا اور وہاں مختلف ممالک سے آن لائن درس نظامی و مختلف کورسز کرنے والوں کو پڑھتے ہوئے ملاحظہ کرتے ہوئے اظہار فرحت کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


مدرسۃ المدینہ بوائز کے سٹی اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران  کا عالمی مدنی مرکز فیضا ن مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے ماہ رمضان میں اعتکاف کروانے اور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی۔ )کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


دعوت اسلامی  کے تحت اسلام آباد میں قائم تعلیمی شعبہ جات کا فیضانِ مدینہ جی الیون اسلام آباد میں میٹ اپ ہوا جس میں اسلام آباد/راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر کے ناظمین جامعات المدینہ و مدارس المدینہ بوائز/گرلز/شارٹ ٹائم ، آئمہ مساجد ، فیضانِ مدینہ، دارالمدینہ اور فیضانِ اسلامک اسکول سسٹم کے پرنسپلز و ایڈمن آفیسرز نے شرکت کی ۔

رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں ادارے میں نظم و ضبط نافذ کرنے اور ترقی کےلئے ناظم کا کردار کیا ہونا چاہیے اس پر مدنی پھول دیئے۔ دوسری جانب ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔)کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


11  جنوری 2024ء کو میرپو ر سٹی کے علاقہ D1- F-1 بن خرماں اور خالق آباد میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری اور ڈویژن ذمہ دار سلیمان عطاری نے گھر گھر جاکر نابینا بچوں اور ان کے سرپرست سے ملاقات کی اور ان کو نیکی کی دعوت دی ۔

دوران ملاقات ذمہ داران نے نابینا بچوں کو مدرسۃ المدینہ برائے نابینا میر پور کشمیر کے داخلے اور مدنی قافلہ اور فیضان نماز کورس برائے نابینا کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ رمضان میں ایک ماہ اور دس دن کا اعتکاف کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر نابینا بچوں اور ان کے سرپرست نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔)کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


ہربل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی   کی جانب سے حکیم فیاض عطاری نے لودھراں میں حکیم محمد اجمل صاحب سے ان کے مطب جاکر ملاقات کی ۔

دوران ملاقات انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔(رپورٹ: ہربل ڈیپارٹمنٹ، دعوتِ اسلامی ملتان ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


ہری پور میں 12،11،10 فروری 2024ء کو تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا ۔کورس میں  ڈویژن ہزارہ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

طارق محمود عطاری (شعبہ روحانی علاج) نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی جبکہ دم کرنے، کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ اور اس کی احتیاطیں بیان کیں نیز شعبہ روحانی علاج کے متعلق اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں میں عملاً حصہ لینے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے  زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ، اتوبیکوک، اونٹاریو کینیڈا میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

ہفتہ وار اجتماع کا آغاز تلاوت و نعت رسول پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا ۔بعدازاں نگران ویلز حاجی سید فضیل رضا عطاری نے بیان کیا جس میں شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک جذبات کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)