شعبہ   دعوت ِاسلامی فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی جانب سے 7 فروری 2024ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے تمام شفٹ ناظمین، برانچ ناظمین، ڈویژن تعلیمی ذمہ داران و ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران مجلس مولانا یاسر رضا عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار مولانا تبریز حسین مدنی عطاری نے ڈونیشن جمع کرنے کے تعلق سے مدنی پھول فراہم کئے اور اس سلسلے میں اہداف دیئے جبکہ 12 دینی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی نیز مدنی مشورے کے اختتام پر شرکا کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔(رپورٹ: وقاریعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


پچھلے دنوں  فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کےتحت پاکستان بھرکےڈویژن تعلیمی ذمہ داران کی آن لائن ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں رکن مجلس سید انس عطاری نے تربیت کی۔

دوران ِ گفتگو سید انس عطاری نے تعلیم وتفتیش کےساتھ ساتھ تجوید ونیو کورسز اور قاعدہ پریزینٹیشن کےتعلق سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ مزید آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے جس پر شرکا نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: وقاریعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


6 فروری 2024ء کو دعوت اسلامی  کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی جانب سے برانچ اشاعت الاسلام ملتان کے تمام ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی ۔

اس میٹنگ میں رکن مجلس مولانا غلام عباس مدنی عطاری نےاسٹاف کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے نکات بیان کئے جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


کراچی  کے علاقے ماڑیپور گریکس مسلم کالونی میں قائم جامع مسجد اُمِّ عبدُالقادر کےا طرف میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں امام مسجد محمد ندیم عطاری،یوسی نگران عبدالباسط عطاری مدنی اور علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

ٹاؤن نگران علی ذیشان عطاری مدنی نے ذمہ داران کے ساتھ ملکر دکان اور علاقے میں موجود افراد کے پاس جاکر انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: یوسی نگران عبدالباسط عطاری مدنی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں نگران ڈسٹرکٹ مشاورت سمیت تحصیل نگران ،سب تحصیل نگران اور مخصوص شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران ڈویژن مشاورت حاجی اقبال عطاری نے مدنی مشورہ میں بہت سے اہداف پر کلام کیا جن میں سے سر فہرست یہ ہیں:

٭ تقرری جلد سے جلد مکمل کریں ۔

٭ 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

٭سب تحصیل نگران ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنی ہر یوسی کا مدنی مشورہ لیں ۔

٭شہر کے یوسی نگران اپنے اپنے وارڈ اور ذیلی کا مدنی مشورہ لیں ۔

٭سال میں ہر یوسی میں کم از کم ایک بار نمازکورس کروائیں ۔

٭ ہر یوسی میں سحری اجتماع کروائیں ۔

٭ تمام ذمہ داران اپنا شیڈول بنائیں اور اس پر ہی عمل کریں ۔

٭ہفتہ وار اجتماع کو مضبوط کروائیں ۔

٭شب برأت اجتماع کو بھر پور انداز میں کامیاب بنائیں ۔

٭شب برأت پر مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ زکوۃ پمفلٹ تقسیم کریں۔

٭ تمام ذمہ داران زکوٰۃ کا بیان سنیں۔

٭ 15 شعبان تک کم از کم ایک رسید بک ضرور فل کریں اور ڈونیشن فنانس ذمہ دار کو جمع کروائیں۔

٭ اس دفعہ ڈونیشن سابقہ سے ڈبل پلس کریں ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


پچھلے    دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ برنلے یوکے میں دعوت اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ ر سول نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی ویلز کے نگران حاجی سید فضیل رضا عطاری نے اجتماع میں ”معراج مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکےموضوع پر بیان کیا اور شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور سنتِ مصطفی ٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو اپنانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خیالات پیش کئے ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


دنیا بھر کے پریشان حال مسلمانوں کی امداد کرنے والے دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت برمنگھم UK کے مقامی کمیونٹی سینٹر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی اور پروفیشنز سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول سمیت ذمہ داران و مبلغینِ دعوتِ اسلامی شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اس پروگرام میں نگرانِ ویلز UK حاجی سیّد فضیل رضا عطاری سمیت دیگر مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے بیان کیا جس میں انہوں نے Video documentary کے ذریعے دکھیاری امت کی خیرخواہی کے لئے UK سمیت دیگر ممالک کے عاشقانِ رسول کے ذریعے عالمی سطح پر ہونے والی شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کی فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ وہاں موجود شرکا اسلامی بھائیوں کو FGRF کے تحت ہونے والے فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کا ذہن بھی دیا۔

اسی دوران شعبہ FGRF کے فلاحی کام سرانجام دینے والے مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور دیگر عاشقانِ رسول کے درمیان شیلڈ پیش کی گئیں جبکہ پروگرام میں شریک مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا اور نگرانِ ویسٹ مڈلینڈز یوکے ریجن نے اختتامی دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


10 فروری 2024ء  کو صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری نے ڈویژ ن ذمہ دار سلیمان اصغر عطاری کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن میر پور کشمیر کا وزٹ کیا اور وہاں نابینا ٹیلی فون آپریٹر محمد عدنان ، اظہر شاہ اور دیگر اعلی افسران سے ملاقات کی ۔

ان کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی اور شعبہ اسپیشل پرسنز کاتعارف و مقاصد بتائے نیز مدرسۃ المدینہ برائے نابینا کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر اظہر شاہ صاحب اور عدنان صاحب نے اچھی نیت کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  دعوت اسلامی کے تحت 10 فروری 2024ء کو صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری اور ڈویژ ن ذمہ دار سلیمان عطاری نے مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد دعوت اسلامی میر پور کشمیر کاوزٹ کیا ۔

اس موقع پر نابینا بچوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار نے ”فضائل درود شریف اور تلاوت قرآن پاک “ کے موضوع پر بیان کیا اور نابینا بچوں کو محنت کے ساتھ قرآن شریف حفظ کرنے نیز ایک اچھا مسلمان بنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع ۔ مدنی مذ اکرہ اور ہفتہ وار آڈیو رسالہ سننے کا ہدف دیا مزید دعوت اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں عملی طور پرشرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر بچوں نے اچھی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


مدنی   مرکز فیضان مدینہ میرپور کشمیر میں 9 فروری 2024ء کو دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گونگے ، بہرے نابینا اور جسمانی معزور افراد کا ماہانہ اجتماع ہوا ۔

اجتماع میں نابینا اسلامی بھائی ثاقت عطاری نے نعت شریف پڑھی جبکہ ڈسڑکٹ نگران میر پور کشمیر محمد اسلم عطاری نے ”اللہ پاک کے آخری نبی محمد مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اخلاق و اوصاف اور ان کی دین کے لئے قربانیاں“ کے موضوع پر بیان کیا ۔

دورانِ بیان اسپیشل پرسنز کو داڑھی رکھنے،عمامہ شریف سجانے اور دعوت اسلامی سے وابستگی کی ترغیب دلائی نیز ایک اچھا مسلمان بننے کا ذہن دیتے ہوئے رمضان المبارک میں ایک ماہ اوردس دن کا اعتکاف کرنے کی دعوت دی جس پر اسپیشل پرسنز نے اچھی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے سلیمان عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی بھی کی اور صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کے کامران عطاری نے نابینا اور جسمانی معزور افراد کے ساتھ شرکت کی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی)


مانسہرہ میں 6،5،4 فروری 2024ء کو تین دن کے روحانی علاج کورس کا سلسلہ کیا گیا جس میں ڈویژن ہزارہ  کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی شریک ہوئے ۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبہ روحانی علاج ذمہ دار طارق محمود عطاری نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی ۔

علاوہ ازیں شرکا کو دم اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ ان کی احتیاطوں کے ساتھ بیان کیا نیز 12 دینی کاموں کا ذہن دیتے ہوئے امت کی غمخواری کا جذبہ بھی دلایا۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


5،4،3 فروری 2024ء کو دعوت اسلامی  کے شعبہ روحانی علاج کی جانب سے فتح پور میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ لیہ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

محمد عیسب عطاری (شعبہ روحانی علاج) نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی جبکہ دم کرنے، کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ اور اس کی احتیاطیں بیان کیں نیز شعبہ روحانی علاج کے متعلق اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔ ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں میں عملاً حصہ لینے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)