امتِ مسلمہ کی امداد اور اُن کی خیرخواہی کا جذبہ لئے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی ملک ملاوی کے اطراف گاؤں پھلومبے (Phalombe) میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن سے پروگرام کی ابتدا کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ نگرانِ ملاوی مشاورت مولانا محمد عثمان عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ ملاوی مشاورت نے حاضرین کو مشکلات اور پریشانیوں کے مواقع پر صبر و دعا کرتے رہنے کی ترغیب دلائی نیز رمضانُ المبارک کی برکات کے حاصل کرنے کے لئے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

بعدِ اجتماع مختلف نجی ایسوسی ایشنز کے تعاون سے دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRFکےتحت کم و بیش 300 خاندانوں میں راشن کی تقسیم کاری کا سلسلہ کیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

امریکی ریاست الینوائے (Illinois)کے سٹی شکاگو (Chicago) اور نیویارک (New York)کے سٹی بروکلین (Brooklyn) میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سکھانے کے لئے شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف مواقع پر فیضانِ نماز کورس منعقد کئے گئے۔

ان کورسز میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے نماز کے شرائط و فرائض کے علاوہ دیگر امور پر شرکا اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


جنکپور شہر، نیپال  میں دعوتِ اسلامی نے ترقی کی راہ ہموار کرتے ہوئے مقیم عاشقانِ رسول کے لئے جامعۃ المدینہ کی برانچ فیضانِ اعلی ٰحضرت کا افتتاح کردیا جس کے لئے ایک تقریب منعقد ہوئی۔

معلومات کے مطابق اس افتتاحی تقریب میں علمائے کرام، ذمہ داران، مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور قرب و جوار کے عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ نیپال مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ہزاروں مسلمانوں کی خیرخواہی کرتے ہوئے پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی نے ترکی کنٹرول سیریا میں کثیر بے گھر عاشقانِ رسول کے لئے نئے  گھروں کی تعمیرات کروائی تھی ۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ (Ankara)میں موجود ” وقف دیانت“ (DIYANET VAKFI)کےعہدیداران سے شہاب الدین عطاری (نگرانِ سینٹرل ایشیاو افریقن عرب ریجنز) اور حاجی سیّد فضیل رضا عطاری (نگرانِ ویلز UK اینڈ FGRF UK) کی ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام عہدیداران کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی اور بالخصوص فلاحی خدمات کے متعلق بتایا اور سیریا میں96 ہاؤسز کے بعد آفرین شہر میں مزید 84 ہاؤسز بنانے کے لئے MOUسائن کیا گیاجو کہ بےگھر مسلمانوں کے لئے تعمیرکیا جائے گا۔

آخر میں ” وقف دیانت“ کے عہدیداران نے سریا کے شہر آفرین میں ہاؤسز بنانے کے لئے جگہیں دیں اور MOU سائن کیا جس پر بہت جلد دعوتِ اسلامی کے شعبے FGRF کے تحت نئے گھروں کی تعمیرات کا سلسلہ کیا جائے گا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ملائیشیا کی ریاست سلنگور (Selangor)میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت نیکی کی دعوت اور سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف کے بعد نگرانِ ملائیشیا مشاورت محمد عمران عطاری سمیت دیگر مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے جس میں انہوں نے شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے، نیک اعمال کرنے اور گناہوں سے بچتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اختتامی دعا کروائی اور حاضرین نے حضور پُر نور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔

دوسری جانب نگرانِ ملائیشیا مشاورت محمد عمران عطاری کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مجلسِ افتاء ملائیشیا کے رکن مولانا استاد اینکو احمد فاضل صاحب سے ملاقات ہوئی اور دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی خدمات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز صوبۂ سندھ کی تحصیل کنری میں دینی کام کرنے والی ذمہ دار  اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوسی تا ڈویژن نگران کی اسلامی بہنوں سمیت تمام شعبہ جات کی ذمہ داران شریک ہوئیں۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز ذمہ داران کو پیش آنے والے مسائل کا حل بتایا اور سالانہ ڈونیشن کے علاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے اہداف پر کلام کیا۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔

دعوتِ اسلامی کے سابقہ نگرانِ شوریٰ مرحوم حاجی مشتاق عطاری کے ایصالِ ثواب کے لئے19 مارچ 2023ء بروز اتوار بابری چوک کراچی کی جامع مسجد کنزالایمان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد میں شرکت ہوئی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف کےبعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


خیابان پٹنی گلشن معمار کراچی میں جامع مسجد عثمانِ غنی کے افتتاح کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام19 مارچ 2023ء بروز اتوار ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول  نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے نمازِ مغرب سے مسجد کا افتتاح کیا ۔بعد نمازِ مغرب رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


میمن گوٹھ کراچی میں جامع مسجد غنی سلیمان کے افتتاح کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں  نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے اذانِ عصر سے مسجد کا افتتاح کیا اور نمازِ عصر پڑھائی۔بعد نمازِ عصر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شورٰی حاجی محمد امین عطاری نے بھی اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی برکت علی عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لاہور پنجاب کے علاقے پاجیاں، بحریہ آرچرڈ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ماہِ رمضانُ المبارک کی آمد کے سلسلے میں استقبالِ رمضان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

قراٰنِ کریم کی تلاوت سے اس اجتماعِ پاک کا آغاز ہوا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”زوال کے اسباب اور رمضانُ المبارک میں عبادت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکا کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک ماہ و آخری عشرے کا اعتکاف کرنے، ماہِ رمضان کے پورے روزے رکھنے، پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے اور دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے عطیات دینے کی ترغیب دلائی ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19 مارچ 2023ء بروز اتوار کراچی سندھ میں واقع دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں شخصیات اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کوئٹہ بلوچستان کی جامع مسجد کنزالایمان میں شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رمضانُ المبارک میں ہونے والے ایک ماہ اور آخرے عشرے کے اعتکاف کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

رکنِ شوریٰ نے زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو اعتکاف میں بیٹھانے کے لئے مزید کوشش کرنے کا ذہن دیا اور مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

مدنی مشورے میں ایک ماہ کے اعتکاف کے لئے اب تک نمایاں کوشش کرنے والے ذمہ داران کو تحائف بھی دیئے گئے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)