ملتان ڈویژن تحصیل کہروڑ پکا میں  صوبائی ذمہ دار شعبہ مزارات اولیا محمد انعام عطاری نے پیر سید محمود الحسن گیلانی صاحب کے مزار شریف پر حاضری دی۔ ڈویژن ذمہ دار سید احمد کمال عطاری بھی ساتھ تھے۔

بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے سجادۂ نشین صاحبزادۂ پیر شہزادعلی شاہ گیلانی سے ملاقات کی اور ان کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا جس پر انھوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور امیر اہل سنت کے بارے میں محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں ذمہ داران نے محمود الحسن گیلانی صاحب کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت قبول کی اور وقت بھی دیا نیز آنے والے سالانہ عرس پر زائرین میں مدنی کورسز کروانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


صوبۂ پنجاب کے شہر ننکانہ میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ننکانہ ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈسٹرکٹ مشاورت، نگرانِ تحصیل مشاورت اور ڈسٹرکٹ سطح  کے شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو ایک ماہ کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اعتکاف کروانے کا ذہن دیا۔

رکنِ شوریٰ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں ہونے والے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کے اہداف دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے زیر ِاہتمام 20 مارچ2023ء بروز پیر فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی ستیانہ روڑ فیصل آباد میں قائم برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ ناظمین، برانچ ناظمین اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا محمد یاسر عطاری مدنی ورکن مجلس سید غلام الیاس عطاری نے استقبال ماہ رمضان، مدنی عطیات اور رمضان اعتکاف کروانے کے سلسلے میں شرکا کی تربیت کی ۔( رپورٹ: سید شکیل عطاری برانچ ناظم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں قائم جامع مسجد کنزالایمان میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں بلوچستان مشاورت، شعبہ عشر، شعبہ عطیات بکس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے 12 دینی کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کو رمضانُ المبارک کے پورے مہینے اور آخری عشرے میں زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو اعتکاف میں بیٹھانےنیز پچھلے سال سے زیادہ عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائےتاجران دعوت اسلامی کی جانب سے تحصیل علی پورمیں مدنی مشورے کا اہتمام کیاگیا جس میں شعبہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے  شرکت کی۔

صوبائی ذمہ داراویس عطاری نے اسلامی بھائیوں کو رمضان المبارک میں مارکیٹس میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانےکا ذہن دیتے ہوئے خوب خوب مدنی عطیات جمع کرنےکی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ مارکیٹ میں فطرےکےبستےلگانے کے ا ہداف دیئے جس پر شرکانے نیک خیالات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت گریٹر اقبال پارک مینارِ پاکستان لاہو رمیں ایک میٹ اپ ہواجس میں وکلا، تاجران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد و عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرابیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے وکلا اور تاجران کے ہمراہ اقبال پارک میں شجر کاری کرتے ہوئے پودے لگائے اور ملک پاکستان و قوم کے لئے دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

21مارچ 2023ء کو دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے میرپورخاص میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں میٹ اپ ہوا جس میں ڈونیشن بکس ذمہ دار، گھریلو صدقہ بکس اور ڈویژن ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران سمیت ڈسٹرکٹ کے تحصیل نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق ڈویژن نگران حافظ زین عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران افتخار احمدعطاری نے سالانہ ڈونیشن اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ایک ماہ کا اعتکاف کروانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ : فرحان عطاری ڈویژن ذمہ دار ڈونشن بکس مجلس ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ فیضانِ مدینہ کراچی میں طلبہ اور سرپرستوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے اس اجتماعِ پاک میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی جانب سے  بھولا موسیٰ ڈسکہ پنجاب میں مسجد و مدرسہ بنام فیضانِ رابعہ بصریہ کے افتتاح پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے اذان دیکر مسجد کا افتتاح کیا اور سنتوں بھرا بیان فرمایاجس میں اہلِ علاقہ کو مسجد کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے آباد کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ مدینہ  فیصل آباد میں جامعۃُالمدینہ بوائز کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃالمدینہ کے اساتذہ کرام ، ناظمین اور ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو جامعۃالمدینہ بوائز کو خودکفیل کرنے کی ترغیب دلائی نیز اساتذۂ کرام کو طلبہ کے سرپرست اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرنے کے بارے میں رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ رمضان عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دینے کا ذہن دیا جس پر اساتذہ ٔکرام نے نیک عزم کا اظہار کیا۔آخر میں ذمہ داران نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی بھی وہاں موجود تھے۔(رپورٹ : عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی بارگاہ میں فیصل آباد سٹی سے علمائے کرام اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام کی حاضری ہوئی ۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے آنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقا ت کی اور انہیں دین و دنیا میں کامیابی پر مشتمل مدنی پھول دیئے نیز دعوتِ اسلامی کے ساتھ منسلک رہنے کا ذہن دیتے ہوئےان کو علاقوں میں ہونے والے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے ا چھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


فیضانِ مدینہ  فیصل آباد میں مدرسۃُالمدینہ بوائز سے حفظ اور ناظرہ قراٰن مکمل کرنے والے طلبۂ کرام میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں فیصل آباد سٹی مدرسۃالمدینہ کے طلبہ ٔ و اساتذہ کرام اور ان کے سرپرست اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اجتماع کی ابتدا تلاوت و نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوئی۔بعدازاں نگرا ن پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں قرآن پاک کی فضیلت کے بارے میں بتایا نیز دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے طلبۂ کرام کو اسناد پیش کی اور دعا کروائی۔(رپورٹ : عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)