
پچھلے
دنوں فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیضان مدینہ سیکیورٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا۔
اس
مدنی مشورے میں پاکستان مشاورت آفس نگران، ناظم الامور فیضان مدینہ فیصل آباداور سیکیورٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت نے رمضان اعتکاف کی
سیکیورٹی کے بارے میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جس میں ان کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ نماز و روزے کی پابندی کرنے کے بارے میں بھی ذہن
دیا جس پر شرکا نے نیک خواہشات کااظہار
کیا۔ (رپورٹ
: عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری)
پھول نگر تحصیل پتوکی میں قائم فیضان مدینہ میں
شخصیات اجتماع کا اہتمام
42( - Copy.jpg)
20 مارچ 2023ء کو پھول نگر تحصیل پتوکی میں
قائم فیضان مدینہ میں شخصیات اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں آئمہ مساجد ، مسجد کی
کمیٹی کے افراد ، تاجران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
شخصیات اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے بالخصوص مسجد کے
آداب و انتظامات اور دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات دینے کے حوالے سے ترغیب دلائی
۔
اس موقع پر مدرستہ المدینہ سے حفظ کرنے والے
حفاظ کرام کو تحائف بھی پیش کئے گئے اور کثیر عاشقان رسول نے دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں کے لئے اپنے عطیات پیش کئے۔
اجتماع کے اختتام پر دعا و صلوٰۃ و سلام کا
سلسلہ ہوا اور رکن شوریٰ نے عاشقان رسول کو امیراہلسنت کا مرید بھی کیا ۔ (رپورٹ : ا علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ
/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
بہاولپور سٹی میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے
طلبہ کرام کے درمیان تقسیم اسناد
45(.jpg)
عاشقان رسول کی دینی تحریک خدمت قرآن و نیکی کی
دعوت کے لئے دنیا بھر میں کوشاں ہے اسی خدمت قرآن میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
بہاولپور سٹی میں اس سال 40طلبہ کرام نے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی اور تقریباً 250طلبہ کرام نے ناظرہ قرآن پاک
مکمل کیا ۔
طلبہ کرام کو کنز المدارس بورڈ کے تحت تقریب
اسناد اجتماع میں اسناد پیش کی گئی۔ اس اجتماع تقریب اسناد میں MPAسمیع
اللہ چوہدری، ڈاکٹر رانا محمد طارق MDشمیم
گروپ آف انڈسٹری ، سیکریٹری گورنر پنجاب محمد شاہد اقبال و دیگر شخصیات نے شرکت کی
۔
نگران بہاولپور سٹی ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری
نے اس اجتماع اسناد میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول کو دعوت اسلامی اور خدمت قرآن
کے حوالے سے بتاتے ہوئے دعوت اسلامی کی ” ایپ مدنی قاعدہ “ اور ”معرفۃ
القرآن ڈیجیٹل پین “ کا تعارف کروایا ۔ (رپورٹ : احمدرضا عطاری ڈویژن بہاولپور مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار اجتماع
ذمہ دار/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
ایف جی آر ایف کی جانب سے ترکی میں زلزلے سے
متأثر علاقوں میں امدادی کام جاری
5(.jpg)
دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف پاکستان سمیت
دنیا بھر میں زلزلہ ، سیلاب اور دیگر آسمانی آفات سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام
کررہی ہے۔ جس میں لوگوں کو راشن ، کپڑے ، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی مہیا کی
جاتی ہے اسی سلسلے میں پچھلے دنوں برطانیہ سے ایف جی آر ایف کی ٹیم نے ترکی میں زلزلہ سے
متأثرہ علاقوں کا سفر کیا ۔
ترکی میں تباہ کن زلزلےکیوجہ سے لوگ مختلف
کیمپوں اور خیموں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔جہاں ان کے لئے کھانے ، پینے کی
اشیاء اور دیگر چیزیں ناگزیر ہے ۔ اس
موقع پر نگران ویلز یو۔کے سید فضیل رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران نے سینکڑوں خاندانوں میں راشن پیک تقسیم کئے اور ان کی خیر کواہی کی ۔ (رپورٹ : ایف جی آر ایف یو کے/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ
انیس)
4( - Copy.jpg)
20 مارچ 2023ء کو فیضان عطار مسجد پی ۔آئی
۔بی ۔کالونی ایسٹ کراچی سٹی میں شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت ڈسٹرکٹ ایسٹ اسٹاف ناظمین و مدرسین کے درمیان مدنی مشورہ ہوا ۔
نگران مجلس پاکستان مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم
قاری عرفان عطاری نے حاضرین کو رمضان عطیات اور دعوت اسلامی کے ایک دن کے خرچہ کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے ذہن سازی
کی ۔
اس مدنی مشورے میں مدرستہ المدینہ شارٹ ٹائم
کراچی ذمہ دار شہروز عطاری نے بھی مدنی عطیات بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
(رپورٹ : فہیم عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار مدرستہ المدینہ شارٹ ٹائم ایسٹ
ڈسٹرکٹ/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

15
مارچ 2023ء کو اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی
جانب سے پشاور کے علاقے خیبر میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن
ذمہ دار مولانا ہدایت اللہ خان عطاری نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے تحت رمضان المبارک میں ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
پاکستان آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کی دعوت پر 11مارچ 2023ءکولاہور کے علاقے شوالہ
چوک میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے مدنی
مذاکرے میں شرکت کی جہاں نابینا افراد ذمہ
دار محمد حنیف عطاری(پاکستان)
نے
ڈیف اسلامی بھائیوں کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں مدنی مذاکرے کے مدنی پھولوں
کی ترجمانی کی۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
پاکستان آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
خیبر
میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کی فٹ بال ٹیم میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ

اسپیشل
پرسنزڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کےتحت 12 مارچ 2023ء کو پشاور کے علاقے خیبر میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کی فٹ بال ٹیم میں سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا۔
ڈویژن
ذمہ دار ہدایت اللہ خان عطاری نے ’’ نماز کی پابندی‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا نیز دورانِ بیان شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والےایک ماہ اور آخری عشرے کے
اعتکاف کرنے کا ذہن دیا، اس پر اسلامی بھائیوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
پاکستان آفس ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے زیراہتمام صوبائی ذمہ دار پنجاب
بابر مصطفی عطاری مدنی نے ڈاکٹر قمر الزماں سعیدی سے ملاقات کی۔ا س دوران
انہیں دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ اور مدنی چینل سمیت دیگر
شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی جس پر ڈاکٹر قمر الزماں سعیدی نے اچھی نیت کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کو خوب سراہا۔(رپورٹ:خانپور ڈسٹرکٹ رحیم یار خان،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں خانپور ڈسٹرکٹ رحیم یار خان میں صوبائی ذمہ دار
بابر مصطفی عطاری مدنی نے جنرل سیکرٹری سنی
تحریک پنجاب جواد حسن گل قادری سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات بابر مصطفیٰ عطاری مدنی نے جواد حسن گل قادری کو دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ ُالمدینہ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں دعوت
اسلامی کے تحت ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف میں حصہ لینے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ:خانپور
ڈسٹرکٹ رحیم یار خان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
بسلسلہ
استقبالِ ماہِ رمضان اسلام آباد سیکٹر جی الیون میں ہفتہ وار
اجتماع کا انعقاد

پچھلے
دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے سیکٹر جی الیون میں بسلسلہ استقبالِ ماہِ
رمضان المبارک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تاجران، بزنس کمیونٹی اور مختلف سیاسی ا ور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع
پر رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ’’آقا صلی اللہ علیہ
وسلم
کی رمضان سے محبت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجس میں
رکنِ
شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو رمضان المبارک میں
زیادہ سے زیادہ عبادات کرکے اللہ پاک کی
رضا پانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
آخر
میں رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی۔ بعدازاں صلوٰۃ و سلام پر اجتماع پاک کا اختتام
ہوا جبکہ شرکائے اجتماع نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
قاری
محمد نواز سیفی (خطیب جامع مسجد آمنہ
کامونکی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ) سے
ملاقات

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی اور تحصیل ذمہ دار قاری ریاض
عطاری نے قاری محمد نواز سیفی (خطیب جامع مسجد
آمنہ کامونکی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ) سے ملاقات کی۔
اس موقع
پر ذمہ داران نے امام صاحب کو دعوت اسلامی کے ملک و بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا، مدنی ہیلتھ
کیئر سینٹر کے متعلق بریفنگ دی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)