
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کی جانب سے گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے تحصیل ذمہ دار قاری ریاض عطاری کے ساتھ مولانا حافظ غلام شبیر مصطفائی (مہتمم جامعہ زاہدہ
نورالاسلام کامونکی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ )اور حافظ محمد عمران مصطفائی صاحب
(مدرس جامعہ زاہدہ )سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ گفتگو محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے حافظ
غلام شبیر مصطفائی صاحب اور حافظ
محمدعمران مصطفائی صاحب کو عالمی سطح پر دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و روحانی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز مدنی ہیلتھ
کیئر سینٹر کے حوالے سے آگاہ کیا اور انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ پیش کیا۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ
رابطہ بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی نے تحصیل ذمہ دار قاری ریاض عطاری کے ہمراہ
مفتی محمد نعیم اختر نقشبندی مجددی صاحب (مہتمم
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ کامونکی ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ) سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک میں
ہونے والے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹ کیا نیز مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر کے بارے میں بتایا اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش
کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز
رضا عطاری نے سبی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ
لیا۔
رکنِ
شوریٰ نے ذمہ داران کو ایک ماہ اور آخری عشرے میں زیادہ زیادہ اسلامی بھائیوں کو اعتکاف میں بٹھانےکی ترغیب دی
۔اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں کے لئے پہلے سے زیادہ ڈونیشن جمع
کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔ ( رپورٹ:
شعبان مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے 16 مارچ 2023ء کو بذریعہ
انٹر نیٹ یو ایس اے کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں یو ایس اے کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری نے امام
صاحبان کی ذمہ داری کے حوالے سے کلام کیا، روزہ رکھو تحریک کا ذہن دیا، تراویح کے متعلق شرعی مسائل بیان کئے اور ڈونیشن و اعتکاف کے حوالے سے نیتیں کروائی جس پر اسلامی
بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ آخر میں اعتکاف کروانے اور ڈونیشن جمع کے اہداف بھی دیئے۔(
رپورٹ: شعبان مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ بیرون
ملک ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت 16مارچ 2023ء کوبذریعہ انٹر نیٹ فیضانِ
مدینہ کراچی سے یونان کے ائمہ کرام کی
میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔
جہاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’اعتکاف،
رمضان ڈونیشن ا ور روزہ تحریک ‘‘ کے موضوعات پر تربیت کی اور اسلامی بھائیوں کو تراویح کے حوالے سے شرعی
مسائل بیان کئے نیز آنے والے ماہِ رمضان
المبارک میں خصوصیت کے ساتھ روزہ رکھوتحریک چلانے کا ذہن دیا جس پر ائمہ کرام نے عمل پیرا ہونے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔ ( رپورٹ:
شعبان مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ بیرون ملک ائمہ مساجدکے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے اٹلی کے ائمہ کرام کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی
مشورےمیں رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ائمہ کرام کو مساجد میں 12 دینی کاموں کو کرنے سے متعلق ذہن سازی کی نیز ڈونیشن
جمع کرنے اور اعتکاف کروانے کے حوالے سے نیتیں بھی کروائی۔ (
رپورٹ: شعبان مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

15مارچ
2023ء کو شعبہ بیرون ملک ائمہ مساجد کی جانب سے نیپال کے ائمہ کرام میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس
میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’امام صاحبان کی ذمہ
داریاں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا
کو اس منصب کے تقاضوں کو پورا کرنے کا ذہن
دیا۔
اس کے
علاوہ نیپال میں دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے ڈونیشن جمع کرنے ا ور وہاں رمضان المبارک کے اعتکاف کروانے کے
حوالے سے اہداف دیئے جس پراسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔( رپورٹ: شعبان مدنی ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
اسلام آباد سے آئے ہوئے تاجران اور بزنس کمیونٹی
کے وفد کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
آمد
.jpg)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے آئے ہوئے مختلف
تاجران اور بزنس کمیونٹی کے وفد نے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
وقار المدینہ عطاری کے ہمراہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تاجران
اور بزنس کمیونٹی کے اسلامی بھائیوں کو عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں موجود مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کرواتے ہوئے اُن
ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے ہونے والے دینی کاموں کا تعارف کروایا۔
علاوہ ازیں وفد میں موجود تاجران و بزنس کمیونٹی
کے اسلامی بھائیوں کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری سے ملاقات ہوئی۔
نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔بعدازاں وفد
کی خصوصی مدنی مذاکرے میں حاضری ہوئی جہاں انہوں نے امیرِ اہلِ سنت سے ملاقات بھی
کی۔ (رپورٹ: محمد
مدثر عطاری ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ چوک شہیداں میرپور میں
مدنی مشورہ، مختلف سطح کے ذمہ داران کی شرکت

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ چوک شہیداں میرپور میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں کشمیر مشاورت،کشمیر صوبائی ذمہ داران، میرپور کے ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور
یوسی نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی وقارالمدینہ عطاری نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں 12 دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےاور اپنی آخرت کو بہتر بنانے کے لئے ماہِ رمضان میں
عبادت پر کمربستہ ہونے کا ذہن دیا۔
اسلام آباد جی الیون میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ
داران کی رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری سے ملاقات

اسلام آباد G-11 میں
قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز نگرانِ شعبہ تقسیمِ
رسائل و صوبائی ذمہ دار اور نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات ہوئی۔
اس دورانِ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو اسلام آباد سٹی، راولپنڈی
ڈویژن اور کشمیر میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ مزید بڑھانے کے متعلق مدنی پھول
دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں ہفتہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں نمایاں
کارکردگی پر رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نےصوبائی ذمہ دار شعبہ تقسیمِ
رسائل اسلام آباد غلام شبیر عطاری اور راولپنڈی ڈویژن ذمہ دار کو شعبے کی جانب سے
اپریسیشن لیٹر (Appreciation letter)دیا ۔(رپورٹ: محمد
مدثر عطاری ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
12
ماہ مدنی قافلے کے مسافر اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ
مدنی قافلے کے مسافر اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے اُن کی تربیت کی۔

گزشتہ روز جامعۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے
تحت تدریسی کورس (Teaching course)کرنے والے مدنی
اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے اُن کی
تربیت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں استاذُ
الحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی، مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا محمد اسد عطاری مدنی، نگرانِ مجلسِ تعلیمی امور
جامعۃ المدینہ بوائز مولا حاجی گل رضا عطاری مدنی اور شعبہ دورۂ حدیث و تخصصات کے
رکن مولانا محمد مزمل عطاری مدنی نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔