آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی ظاہری وفات کے بعد قیامت تک کے مسلمانوں کی رہنمائی کے لئے قرآن پاک کے بعد سب سے معتبر حضور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین ہیں جنہیں حدیث نبوی اور سنت بھی کہا جاتا ہے۔

دعوت اسلامی کے شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک App بنام فیضانِ حدیث کو بہترین فیچرز کی سہولت کے ساتھ دوبارہ Update کر کے لانچ کیا ہے۔

User اس فیچرزمیں درج ذیل چیزیں ملاحظہ کرسکیں گے:

٭ہزاروں احادیث ، ترجمہ اور تشریح کے ساتھ ٭اہم چیزیں Note کرنے کی سہولت ٭روزانہ کی حدیث ٭حدیث، ترجمہ اور شرح میں سرچنگ کا آپشن ٭Resume کی سہولت

App ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download Now


حضور نبیِّ رحمت صلَّی اللہ علیہ وسلَّم کی مبارک ذات پر دُرود شریف بھیجنا ایک مسلمان کے لئے بہت بڑی نعمت ، اعزاز اور خوش قسمتی کی بات ہے۔

اسی سلسلے میں شعبہ ٔ دینیات ،دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے تحت دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں ہفتہ دُرودمنایا گیاجس میں 41کروڑ دُرودِ پاک پڑھنے کی نیت کی گئی۔

دونوں اسکولوں کے طلباوطالبات، والدین، ٹیچرز اور غیر تدریسی عملے نےیہ ہدف مکمل کیا اورہدف سے زائد 1 ارب 50 کروڑ دُرودِ پاک کا تحفہ نبی کریم صلَّی اللہ علیہ وسلَّم کی بارگاہ میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ: غلام محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی، ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں  شہباز ٹاؤن فیصل آباد سٹی سے آئے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن میں شہباز ٹاؤن کے اراکین، سب ٹاؤن تا ذیلی مشاورت نگران، ذیلی حلقہ نگران، ائمہ کرام، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز کے ناظمین اور مدرسین سمیت دیگر اسلامی بھائی شامل تھے۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضانُ المبار ک میں ہونے والے سنت اعتکاف کے لئے اسلامی بھائیوں کو تیار کرنے، رمضان عطیات جمع کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام کرنے اور دوسروں کو نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےاختتامی دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

رمضانُ المبارک کے مہینے کا استقبال کرتے ہوئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام اور فیصل آباد شہر کے علاوہ قرب و جوار سے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز اللہ عزوجل کے پاک کلام قراٰنِ کریم سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کرکے شرکا کے دلوں کو منور کیا۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے” استقبالِ رمضان “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاق اعتبار سے تربیت کی۔

بعدِ بیان ذکر اللہ کا سلسلہ ہوا اور نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی نیز صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔آخر میں اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروزعطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ تقسیمِ رسائل سیّد حسنین عطاری کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستانِ مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیاجس پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

رمضان کے بابرکت مہینے میں ہونے والے اعتکاف کے انتظامات کے سلسلے میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے ناظمین، پاکستان مشاورت آفس کے ناظمین، نگرانِ فیصل آباد سٹی ، شعبہ مدنی قافلہ ، سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ خودکفالت کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے میٹنگ میں شریک شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے رمضان اعتکاف کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے نیز چند مسائل کا حل بھی ارشاد فرمایا جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو شیلڈ (حسنِ کارکردگی سرٹیفکیٹ)بھی دی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین کے شہر پھالیہ میں حضرت پیر بہاول شیر نقشبندی رحمۃُ اللہِ علیہکے سالانہ عرس کے موقع پر شعبہ مزارات اولیاء کے تحت مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام نے مزار شریف پر قرآن خوانی کی۔

اس موقع پر شعبہ مزارات اولیاء کے ڈویژن گجرات کے ذمہ دار نے مزار شریف پر حاضری دی اور طلبۂ کرام کے ہمراہ فاتحہ خوانی دعا کی۔(رپورٹ : شعبہ مزارات اولیاء/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس )


16 مارچ 2023ء کو شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ڈویژن کے تحت ریلوے اسٹیشن فیصل آباد کے مکینیکل ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ انچارج اظہر صاحب  سمیت دیگر ملازمین نے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کیا ۔

اس موقع پر ذمہ داران نے انکا استقبال کیااور ان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات فیضان مدینہ آفس ، مدنی چینل آفس ، فنانس ڈیپارٹمنٹ ، کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ ،فیضان آن لائن اکیڈمی، آئی ٹی ڈیپارٹ ، روحانی علاج ، دار السنہ ، مدرستہ المدینہ فار بوائز ، اسلامک ریسرچ سینٹر، مکتبۃ المدینہ سمیت دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور اسکی خدمات بیان کیں اور تحائف بھی پیش کئے۔

جدید دور کے تقاضوں کے مطابق دعوت اسلامی کی اس دینی خدمات کو دیکھ کر مکینیکل اظہر صاحب نے اپنے تأثرات دیئےاور دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کی نیت بھی کی ۔ (رپورٹ : حسن عطاری فیصل آباد ڈویژن شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس ) 


شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اوورسیز (دعوت اسلامی)کے تحت ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری (لاہور) دینی کاموں کے سلسلے میں بیرون ملک ملائیشیا کا دورہ کیا ۔

اس دوران ملائیشیا کے شہر کولالمپور میں ذمہ دار محمد علی عطاری کی ایک ڈیف اسلامی بھائی سے دار السنہ پر ملاقات ہوئی، جس میں ان کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور ان کو دینی کاموں میں شریک ہونے کی دعوت دی، جس پر اسلامی بھائی نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس ) 


14 مارچ 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں صوبۂ پنجاب کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ داران  اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران مجلس سید عمیر ہاشمی عطاری نے مدنی مشورے میں مختلف موضوعات پر مدنی پھول دئیے بالخصوص رمضان عطیات اور ایک ماہ کے اعتکاف کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی اور اہداف دیئے ۔ اس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی انیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس ) 


فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول کے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے رمضانُ المبارک کے فضائل اور اعتکاف کے حوالے سے شرکا کو مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے فوت ہوجانے والے مسلمانوں کے لئے ایصالِ ثواب و دعائے مغفرت کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت    10مارچ 2023 ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کوٹلی کشمیر میں ماہانہ اجتماع منعقد کیا گیا ۔

ڈویژن ذمہ دار روباص نذیر عطاری (میر پور) نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کے درمیان اشاروں کی زبان میں رمضان المبارک کی برکتیں اور اعتکاف کے موضوع پر بیان کیا ۔

اس کے علاوہ دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے رمضان المبارک میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے کا ذہن دیا ، جس پر گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا بعدازاں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں قرآن پاک کی زیارت کا حلقہ بھی لگایاگیا۔ (رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس )/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس )