28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
رمضان کے بابرکت مہینے میں
ہونے والے اعتکاف کے انتظامات کے سلسلے میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں فیضانِ مدینہ فیصل آباد
کے ناظمین، پاکستان مشاورت آفس کے ناظمین، نگرانِ فیصل آباد سٹی ، شعبہ مدنی قافلہ
، سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ خودکفالت کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے میٹنگ میں شریک شرکا کی تربیت و
رہنمائی کرتے ہوئے فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے رمضان اعتکاف کی تیاریوں
کا جائزہ لیا۔