5 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے زیرِ اہتمام
لاہور میں امام
صاحبان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور
ڈویژن کے امام صاحبان نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے امام صاحبان کو دوران مدنی مشورہ 1 ماہ
کے اعتکاف کے لئے فیضان مدینہ کراچی آنے کا ذہن دیا نیز ڈونیشن جمع کرنے اور خصوصیت کے ساتھ آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کی
ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )